مقدمہ چلانا ہے تو سب پر چلائیں: چوہدری شجاعت

کاشفی

محفلین
مقدمہ چلانا ہے تو سب پر چلائیں: چوہدری شجاعت
پاکستان مسلم لیگ قاف کے رہنما اور ملک کے سابق وزیرِاعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اگر حکومت سنجیدگی سے پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانا چاہتی ہے تو ان کے علاوہ اور بھی شخصیات کو اس مقدمے میں شامل کیا جائے۔

پیر کے روز ایوانِ بالا میں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر پرویز مشرف پر مقدمہ چلانا ہی ہے تو بارہ اکتوبر 1999 سے چلایا جائے۔
 
کاشفی

محفلین
آرمی چیف غدار نہیں ہوسکتا،آئین شکن کہا جائے: چودھری شجاعت
207461_93111284.jpg

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں غداری کیس کا چرچا ہے، آرمی چیف غدار نہیں ہو سکتا، غدار کے بجائے آئین شکن کا لفظ استعمال کر لیا جائے۔ غدار وہ ہوتا ہے جو دشمن ملک سے مل جائے۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مشرف کیس میں سنگین غداری کا غلط ترجمہ کیا جا رہا ہے۔ آئین شکنی کہہ لیں تو کافی ہوگا کیونکہ آرمی چیف کبھی غدار نہیں ہوتا۔ انہوں نے تجویز دی کہ آئین میں لفظ غدار شامل نہیں ہونا چاہیے، چودھری شجاعت نے کہا کہ اگر مشرف پر مقدمہ چلانا ہے تو پھر 12 اکتوبر سے شروع کیا جائے۔ میں اپنا نام پہلے ہی دے چکا ہوں۔ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا نام بھی شامل کر لیں۔ اس میں سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور پرویز الہٰی کا نام بھی شامل ہو گا۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ مہنگائی اس وقت سب سے بڑا مسلہ ہے، مجھے لگتا ہے ہم طبقاتی جنگ کیطرف جا رہے ہیں، میری نوکرانی نے بتایا اسکے گھر گیس کا بل 4 ہزار روپے آیا ہے۔
 
کاشفی

محفلین
جیتے رہیئے چوہدری صاحب۔ دیکھتے ہیں باقیوں کے گٹوں گوڈوں میں کتنا دم ہے :)
مجھے چودھری شجاعت سے زیادہ اس کا کالا چشمہ پسند تھا۔۔ اس کی آواز بھی بہت اچھی ہے۔۔۔
خدا اسے صحت و تندرستی عطا کرے۔۔اور کامیاب کرے۔۔آمین
 
اگر چوہدری شجاعت کو غدار کے لفظ سے اختلاف تھا تو انہیں یہ بات اس وقت کرنی چاہئے تھی جب اٹھارہویں ترمیم کی گئی یا اس پہلے جب سترھویں ترمیم کی گئی۔
 
لگتا ہے مشرف کے سابق نمک خواروں کی ڈوریں خفیہ ہاتھ پھر ہلا رہے ہیں تاکہ غداری کا مقدمہ پیچیدہ بنا کے مشرف کو بچایا جاسکے۔
 
کاشفی

محفلین
جس کے ساتھ اللہ رب العزت ہو اس کو دنیا کی کوئی بھی طاقت کچھ نہیں کرسکتی۔۔۔
ماں کی دعائیں اور اس کے چاہنے والوں کی دعائیں اس کے ساتھ ہیں۔۔
لیکن دو گنجے ایسے تھے جن کے اب کے چاہنے والوں نے ان کا تختہ اُلٹنے پر خوشیاں منائی تھیں۔۔ایسے لوگ لوٹے ہوتے ہیں یا پھر منافق۔۔۔
 
اگر ایک منتخب وزیراعظم پر دہشت گرد کا مقدمہ چل سکتا ہے تو ایک آرمی چیف پر غداری کا مقدمہ کیوں نہیں چل سکتا؟
یاد رہے کہ نواز شریف پر مشرف نے دہشت گردی کا جھوٹا مقدمہ دائر کیا تھا 12 اکتوبر کے بعد۔
 
کاشفی

محفلین
جھوٹ پھیلانے والے ہمیشہ ناکام ہوں گے۔اور پرویز مشرف کامیاب و کامران ہوگا۔۔انشاء اللہ
یاد رہے نواز شریف نے دہشت گردی کرتے ہوئے ایک آرمی چیف کا جہاز لینڈ کرنے سے روکا تھا جس پر اس وقت کورکمانڈرز نے ایکشن لیا اور ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا۔۔
نواز شریف نے ڈیل کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کی۔۔۔
 
طیارہ کیس میں سپریم کورٹ نواز شریف کو بے گناہ اور مشرف کو گناہ گار قرار دے چکی ہے۔
وزیراعظم نے ایک باغی کو بغاوت سے روکا تھا۔
یاد رہے کہ باغی کی سزا موت ہوتی ہے۔ اور غدار کی بھی۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر ایک منتخب وزیراعظم پر دہشت گرد کا مقدمہ چل سکتا ہے تو ایک آرمی چیف پر غداری کا مقدمہ کیوں نہیں چل سکتا؟
یاد رہے کہ نواز شریف پر مشرف نے دہشت گردی کا جھوٹا مقدمہ دائر کیا تھا 12 اکتوبر کے بعد۔
بقول حسن نثار، ایک فرد جس نے ملٹری اکیڈمی سے تعلیمی اور فوجی کیریئر کا آغاز کیا، دست بدست جنگوں میں حصہ لیا، آپ کے منتخب وزیر اعظم نے آؤٹ آف ٹرن پرموشن دے کر اسے سپہ سالار بنایا اور وہ بندہ آپ کہتے ہیں کہ غدار ہے؟
نواز شریف کو سنبھالنے کے لئے تو محض سعودی شہزادہ کافی ہے :)
 
کاشفی

محفلین
زندگی اور موت اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے۔۔۔
عزت و ذلت بھی اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے۔۔
پرویز مشرف گارڈ آف آنر کے ساتھ گئے تھے۔۔جب کہ کرپٹ لوگ گنجے نظر آتے ہوئے گئے تھے۔۔بعد میں بال لگوا لیئے۔۔
پرویز مشرف عزت کے ساتھ بیرون ملک گئے تھے۔۔اور کچھ برقع پہن کر بھاگتے ہوئے پکڑے گئے۔۔کچھ غداروں کو پرویز مشرف کے جوانوں نے غاروں کے اندر نیست و نابود کیا۔۔اس کو کہتے ہیں غدار کو سزائے موت دینا۔۔۔
 
بقول حسن نثار، ایک فرد جس نے ملٹری اکیڈمی سے تعلیمی اور فوجی کیریئر کا آغاز کیا، دست بدست جنگوں میں حصہ لیا، آپ کے منتخب وزیر اعظم نے آؤٹ آف ٹرن پرموشن دے کر اسے سپہ سالار بنایا اور وہ بندہ آپ کہتے ہیں کہ غدار ہے؟
نواز شریف کو سنبھالنے کے لئے تو محض سعودی شہزادہ کافی ہے :)
یقیناً ایسے نااہل بندے کو ترقی دیکر نواز شریف نے سنگین غلطی کی ۔
میر جعفر اور میر صادق بھی اپنی حکومتوں میں اہم عہدوں پر فائز تھے۔ :)
ویسے اگر موجودہ کیس کو سائڈ پر رکھ کر دیکھا جائے تو دوسرے ملک کو اپنی عوام پر ڈرون حملوں کی اجازت دینا بھی غداری ہے۔
 
پہلے تو یہ بتائیے کہ ضیاء الحق کے بغل بچہ ہونے کے علاوہ نواز شریف کی کیا کوالی فیکیشن ہے سیاست میں؟ تاکہ اس کی اہلیت اور نا اہلی کا تعین ہو سکے
میر جعفر ہوں یا میر صادق، ان کی غداری عیاں ہے، عین اسی طرح جس طرح شریف برادران ہوں یا انہی کی طرح چوری کھانے والے مجنوں :)
پہلے آپ یہ ثابت کریں کہ قبائلی علاقے میں کوئی بھی غیر ملکی موجود نہیں اور جو موجود ہے، وہ باقاعدہ پاسپورٹ پر ویزے لگوا کر آیا ہوا ہے :)
 
نواز شریف کی کوالیفیکیشن عوام کا ووٹ ہے جو کسی بھی منتخب حکمران کے لئے ضروری ہے۔
ڈرون حملوں سے بہت سے بے گناہ پاکستانی بھی شہید ہوئے یہ بات ثابت شدہ ہے اور میڈیا پر آچکی ہے۔ شہید نا بھی ہوتے اپنے ملک پر کسی اور کو حملے کی اجازت دینا غداری ہے۔:(
نواز شریف نے کونسی غداری کی ہے اسے بھی شئر کیجئے۔ :)
 
پہلا سوال تشنہ ہے۔ نواز شریف کی قابلیت، اہلیت یا جو بھی ہو، ضیاء الحق کے بغل بچے کے علاوہ کیا ہے؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
پہلے تو یہ بتائیے کہ ضیاء الحق کے بغل بچہ ہونے کے علاوہ نواز شریف کی کیا کوالی فیکیشن ہے سیاست میں؟ تاکہ اس کی اہلیت اور نا اہلی کا تعین ہو سکے
میر جعفر ہوں یا میر صادق، ان کی غداری عیاں ہے، عین اسی طرح جس طرح شریف برادران ہوں یا انہی کی طرح چوری کھانے والے مجنوں :)
پہلے آپ یہ ثابت کریں کہ قبائلی علاقے میں کوئی بھی غیر ملکی موجود نہیں اور جو موجود ہے، وہ باقاعدہ پاسپورٹ پر ویزے لگوا کر آیا ہوا ہے :)
قیصرانی بھائی کیا ۔ بغیر پاسپورٹ کے آنے کی سزا ڈرون ہے ؟
 
پہلا سوال تشنہ ہے۔ نواز شریف کی قابلیت، اہلیت یا جو بھی ہو، ضیاء الحق کے بغل بچے کے علاوہ کیا ہے؟
وزیراعظم بننے کے لئے یہی قابلیت چاہئے ہوتی ہے۔ عوام کی مرضی جسے مرضی منتخب کر لیں۔
یہ جان کر افسوس ہوا کہ یہ میری خوش فہمی تھی کہ آپ ڈرون حملوں کے حامی نہیں۔:(
 
Top