مقدمہ چلانا ہے تو سب پر چلائیں: چوہدری شجاعت

پیپلز پارٹی کے اور ن لیگ کے ارکان کو منتخب وزیراعظم نے وزیر مقرر کیا تھا۔ مشرف ایک غاصب صدر تھا ۔ حلف آئین سے تھا مشرف سے نہیں۔ مشرف کا حلف لینا ایک رسمی کاروائی تھی مشرف کو زلیل کرنے کے لئے سیاہ پٹی باندھی گئی تھی۔ اگر مشرف میں غیرت ہوتی تو حلف اٹھانے کی رسمی کاروائی میں شرکت کرنے سے انکار کردیتا۔ بلکہ اسکو تو اسی وقت استعفی دے دینا چاہئیے تھا جب اس کی پارٹی (ق لیگ) کو عوام نے الیکشن میں مسترد کر دیا تھا۔
 
کاشفی

محفلین
مشرف سے حلف لینے والوں میں غیرت نام کی کوئی چیز موجود نہ پہلے تھی اور نہ اب ہے۔۔
وہ کہتے ہیں کہ ہم پرویز مشرف کے دور کے لوگوں کو اپنے پاس نہیں لیں گے۔۔لیکن انہوں نے اپنا تھوک خود ہی چاٹ لیا۔۔
وہ کہتے تھے کہ پرویز مشرف نے امریکہ کا کیوں ساتھ دیا۔۔۔اس کا اتحادی کیوں بنا۔۔لیکن اب وہی اپنا تھوکا ہوا چاٹنے والے خود امریکہ جارہے ہیں امریکی سپورٹ کے پیسے لینے۔۔۔غیرت نام کی تو کوئی چیز ہی نہیں پرویز مشرف کے دشمنوں میں اور نہ دشمنوں کے چاہنے والوں میں۔۔
پرویز مشرف کے اقدامات کو جائز قرار دینے والوں میں کون کون تھے۔۔۔وہ سب کو معلوم ہے۔۔
تعصب پسندوں اور غیرت نام کی چیز جن میں نہیں ہوتی ہے۔۔ان کے نزدیک انسان پاک صاف اس وقت ہو جاتا ہے جب وہ پرویز مشرف کو گالیاں دے ۔۔یا ان کو برا کہے۔۔
اسے لوگوں کی غیرت کا بھروسہ نہیں پتا نہیں کس قسم کی غیرت ہے ان میں جن کے نزدیک انسان کا اچھا ہونا اس وقت قرار پاتا ہے جب وہ پرویز مشرف کا ساتھ نہ دے۔۔
جس طرح عمران خان، قاضی حسین، فضل الرحمٰن، بےنظیر، حمید گل، چودھری افتخار وغیرہ وغیرہ نے پرویز مشرف کا ساتھ دیا۔۔اور آخر میں پرویز مشرف کو برا کہہ کر پویتر پاک صاف ہوگئے۔۔
حد ہوتی ہے غیرت کی بھی ۔ سابقہ ب کے ساتھ۔۔
 
چوہدری صاحب کو چاہئے کہ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود گرفتاری پیش کردیں ایسے باقی قصورواروں کو بھی حکومت کو شامل مقدمہ کرنا پڑے گا۔
لیکن چوہدری صاحب میں کتنی اخلاقی جرات ہے یہ بھی ایک سوال ہے۔
 
تو پھر چوہدری صاحب کو خود ہی گرفتاری پیش کرکے مثال قائم کرنی چاہئے۔ محض مشرف کو بچانے کیلئے باتیں نہیں بنانی چاہئیں ۔
چوہدری صاحب نے جو بات کہی ہے وہ بھی بہت ہے۔۔۔ایک مثال بہرحال قائم کردی ہے (شیر نے نجانے کیوں چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے، سائیکل والا تو موت کے کنویں میں سائیکل چلا رہا ہے لیکن شیر دم دبا کر نجانے کہاں دبکا ہوا ہے):D
 
چوہدری صاحب نے جو بات کہی ہے وہ بھی بہت ہے۔۔۔ ایک مثال بہرحال قائم کردی ہے (شیر نے نجانے کیوں چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے، سائیکل والا تو موت کے کنویں میں سائیکل چلا رہا ہے لیکن شیر دم دبا کر نجانے کہاں دبکا ہوا ہے):D
اب تک چوہدری برادران جو باتیں کر رہے ہیں وہ بظاہر صرف معاملے کو پیچیدہ بنا کر مشرف کو بچانے کی کوشش ہے۔ چوہدری صاحب اگر واقعی پورا انصاف چاپتے ہیں تو پہلے خود گرفتاری دیں اور عملی قدم اٹھائیں۔
 
شریف برادران اگر واقعی انصاف چاہتے ہیں تو 12 اکتوبر سے شروع کریں 3 نومبر سے نہیں۔ :)
شائد آپ کو یاد نہیں مشرف کے موجودہ سنگین غداری کا مقدمہ سپریم کورٹ کے حکم پر شروع کیا گیا۔ ویسے 12 اکتوبر سے انصاف کے حامی چاہیں تو سپریم کورٹ جاکر یہ رٹ دائر کرسکتے ہیں کہ سپریم کورٹ 12 اکتوبر کی بغاوت کرنے والوں کو بھی سزا دے۔ اس میں کوئی برائی نہیں میں اس بات کا بھی حامی ہوں۔
 
سپریم کورٹ نے تو اور بھی بہت سے احکامات دئیے ہیں جو عملدرآمد کے منتظر ہیں۔۔۔ایک یہی کیوں
دلداریِ واعظ کو ہمیں باقی ہیں ورنہ
اب شہر میں ہر رندِخرابات ولی ہے
 
آخری تدوین:
عدلیہ نے موجودہ حکومت کی خلاف فیصلے دئیے بھی ہیں جیسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے کچھ برطرف افسروں کو فوراً بحال کیا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شائد آپ کو یاد نہیں مشرف کے موجودہ سنگین غداری کا مقدمہ سپریم کورٹ کے حکم پر شروع کیا گیا۔ ویسے 12 اکتوبر سے انصاف کے حامی چاہیں تو سپریم کورٹ جاکر یہ رٹ دائر کرسکتے ہیں کہ سپریم کورٹ 12 اکتوبر کی بغاوت کرنے والوں کو بھی سزا دے۔ اس میں کوئی برائی نہیں میں اس بات کا بھی حامی ہوں۔
شاید آپ کو بہت ساری غیر ضروری باتیں بھول جاتی ہیں۔ سپریم کورٹ اس ایمرجنسی پلس کو بھی جائز قرار دے چکی ہے۔ نظریہ ضرورت کے موجودہ بانی یعنی افتخار چوہدری نے اسے منسوخ کیا تھا۔ اگر مقدمہ شروع ہوا تو یہ فیصلہ بھی جو افتخار چوہدری نے 99 میں دیا تھا، وہ اس کے اپنے گلے پڑے گا اور 99 کا این آر او اس "شیر" کے گلے کا پھندا بنے گا :)
یاد رکھئے کہ جب آپ مشرف کو دیوار سے لگاتے ہیں پھر وہ اکیلا مشرف نہیں ہوگا، بلکہ پورا ادارہ اس کے پیچھے ہوگا۔ فوج میں آپ دیکھ چکے ہیں کہ کتنا اتفاق ہے اور سیاست دانوں کا حال بھی آپ کے سامنے ہے :)
فوج کو ایک طرف رکھنے کی دو صورتیں ہیں۔ یا تو مشرف کے خلاف مقدمہ نہ چلایا جائے یا پھر سارے ذمہ داران غداروں کو پکڑا جائے
ویسے یار ہے کمال۔ ہمارا پیارا ملک ہی وہ واحد ملک ہے جہاں آرمی چیف سے لے کر چیف جسٹس، صدر اور وزیر اعظم تک، سارے کے سارے باری باری غدار اور دہشت گرد "نکلتے" ہیں :)
 
ایک دفعہ غیرجانبدارانہ تحقیقات اور مقدمہ ہونا چاہئے۔ سارا دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چاہئے، جو جو پھنستا ہے پھنستا رہے ایک دفعہ سارا گند صاف ہونا چاہئے۔جو واقعی بے گناہ ہوگا وہ سرخرو ہو جائے گا۔ فوج کو سب سے پہلے پاکستان سے ہمدردی ہے ۔ کسی کوفوج میں ذاتی طور پر مشرف سے ہمدردی ہو سکتی ہے۔
غداری، دہشت گرد وغیرہ ہونے کا کمال ملک پائی جانے والی لا قانونیت کا نتیجہ ہے۔ اللہ ہمیں اس سے نجات دے
 
اللہ آپ کا بھلا کرے۔ یہی چیز تو میں اب تک کہتا رہا ہوں کہ چاہے سیاست دان ہوں، چاہے جج، چاہے فوجی، جو بھی جرم کرتا ہے، سب کے خلاف بلا امتیاز اور بلا جھجھک کاروائی ہونی چاہئے۔ گڑبڑ وہاں سے شروع ہوتی ہے جب آپ انصاف یا ہسٹری کو ایک مخصوص تاریخ سے یا ایک مخصوص فرد کے خلاف شروع کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہوپ یو گاٹ مائی پوائنٹ :)
 
کاشفی

محفلین
سابق آرمی چیف پرغداری کاالزام نہیں لگناچاہیے، سربراہ اے این پی
pakistan-asfandyar-wali-capitaltalk-musharraf_1-15-2014_134252_l.jpg

اسلام آباد…عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف کے خلاف غداری کا الزام نہیں لگنا چاہیے، پرویز مشرف پر غداری نہیں آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلایا جائے۔ یہ انٹرویو آپ جیو نیوز کے پروگرام ”کپیٹل ٹاک“ میں آج رات آٹھ بج کر پانچ منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی خان نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف 3نومبر 2007ء سے نہیں 12 اکتوبر 1999ء سے مقدمہ چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیرداخلہ کے اس دعوے کو نہیں مانتے کہ کچھ طالبان گروپوں سے مذاکرات جاری ہیں، خیبر پختونخوا اور مرکزی حکومت طالبان کے بارے میں کنفیوز ہیں۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ 2014ء میں صرف افغانستان نہیں پاکستان میں بھی بڑی تباہی آ سکتی ہے۔
 
Top