ملائی کباب بار دوم

فرحت کیانی

لائبریرین
پرہیز تو کھانے سے ہوتا ہے نا، ترکیب پڑھنے، تصویر دیکھنے یا بنا کر اہل شکم کو کھلانے سے تو نہیں۔ :) :) :)
جب اتنی اچھی ترکیب ملے گی تو بنانا فرض نہیں ہو جائے گا کیا؟ پھر پرہیزگار لوگ کیا کریں؟ ویسے بھی اگر خود نہ کھانا ہو تو اہلِ شکم کے لیے بنانا خود پر ظلمِ عظیم ہے ۔ اور میں اتنی ظالم نہیں۔
 
جب اتنی اچھی ترکیب ملے گی تو بنانا فرض نہیں ہو جائے گا کیا؟
فی الحال ہم اسے تعریف و ستائش کے زمرے میں ڈال رہے ہیں، لہٰذا یہ سوال اہم ہو جاتا ہے کہ بتائیں رشوت حسنہ کے طور پر کیا پیش کیا جائے؟ :) :) :)
پھر پرہیزگار لوگ کیا کریں؟
آوارگی میں حد سے گزر جانا چاہیے
لیکن کبھی کبھار تو گھر جانا چاہیے

کے مصداق، تھوڑی سی بے ایمانی، تھوڑی سی بد پرہیزی، اور خود سے نظریں چرا کر کچھ کھا لینے میں کوئی حرج نہیں۔ سنا ہے کہ ایک صاحب روزے کی حالت میں تالاب میں نہانے جاتے اور غوطہ مار کر اندر ہی پانی پی کر کہتے پھرتے کہ ایسا پانی پیتا ہوں کہ خدا بھی نہیں جان پاتا۔ وہ تو برا ہو اس دن کا جب کانٹے والی ایک چھوٹی مچھلی موصوف کے حلق میں آ پھنسی۔ :) :) :)
ویسے بھی اگر خود نہ کھانا ہو تو اہلِ شکم کے لیے بنانا خود پر ظلمِ عظیم ہے ۔ اور میں اتنی ظالم نہیں۔
رواہ بسند حسن، متفق علیہ! :) :) :)
 
میں تو جمعے کو انشا اللہ سیخوں میں کوئلوں پر تڑائی کروں گا ؟؟؟
اور ملائی کی جگہ اگر مکھن ڈال دیا جائے تو کیسا رہے گا ۔
ملائی کی جگہ تازہ مکھن کام تو کرے گا لیکن قدرے چکنائی زیادہ ہوگی، ایسا ہمارا خیال ہے۔ ویسے تجربہ کرنے میں کچھ نہیں جاتا۔ ہاں حاصل تجربہ سے ضرور آگاہ فرمائیے گا۔ :) :) :)
 
اس میں ظلم والی کیا بات ہوئی۔ اتنا مزہ آتا ہے۔
ہمارے ماموں جان ڈاکٹر ہیں، انھوں نے اپنی ایک بھانجی اور بیٹی کو یہ کہہ پیٹ درد کی دوائیں دینے سے منع کر دیا تھا کہ آپ لوگوں کا کچھ نہیں ہو سکتا، اگر مرچیں اسی رفتار سے کھاتی رہیں۔ :) :) :)
 
Top