ملالہ، ملالہ اور ملالہ

عثمان

محفلین
تصاویر غالباً مشہور فلموں میں سے لی گئی ہوں گی۔۔۔ مگر میں فلمیں نہیں دیکھتا ۔۔ اس لئے تصاویر سے نہیں سمجھ پایا ۔۔!
تصویر نہیں ، آپ الفاظ بھی نہیں سمجھ پائے۔ ویسے جو آپ کی ذہنیت کی معراج ہے اس میں یہ ایسا بعید از قیاس بھی نہیں۔;)
 
عثمان

محفلین
یہ نوبل صاحب وہی ہیں نا جنہوں نے ڈائنامائٹ سے دنیا کو روشناس کرایا تھا۔
شائد آپ طنز فرمانا چا رہے ہیں کہ دھماکہ خیز مواد بنانے والے کی امن اور عظمت سے نسبت نہیں۔
نوبل صاحب کا کیس ایسا منفرد بھی نہیں۔ مثلاً جو ایٹمی دھماکہ خان صاحب آپ کے نزدیک محترم ہیں ان کی نسبت اور شہرت بھی امن کی فاختائیں اڑانے سے نہیں ، بلکہ ہتھیاروں سے ہی ہے۔

پھر ملالہ پاکستان کی واحد پڑھی لکھی لڑکی تو نہیں ہے۔تعلیم کے لئے اور بھی لوگ پاکستان میں کام کرتے رہے ہیں لیکن امریکہ ہر کسی پر اتنا مہربان نہیں ہوتا۔

ہیں کواکب کچھ، نظر آتے ہیں کچھ​
اگر "امریکہ" ان باقیوں پر بھی مہربان ہوجائے تو تب بھی آپ کا اعتراض یہی ہوگا یا بدل جائے گا ؟
یقینا بعض دفعہ حالات ایسے ہوتے ہیں کہ بہت سے کام کرنے والوں میں سے محض چند ایک کا کام زیادہ نمایاں ہوجاتا ہے۔ اس میں اعتراض کیسا؟

بات صاف ہے کہ پاکستانیوں کی ایک تعداد ہے جس کا کل عمل دراصل مغرب کے عمل پر ردعمل تک محدود ہوتا ہے۔
 
متلاشی

محفلین
معلوم نہیں آپ کیوں بضد ہیں جب کہ دنیا کے تمام اخبارات میں یہ واقعہ رپورٹ ہو چکا ہے۔
میرے محترم کثرتِ رپورٹنگ کیا آپ کے نزدیک معیارِحق ہے ؟ کسی بھی بات کے سچے یا جھوٹے ہونے کا معیار اس کی کثرت نہیں بلکہ اگر فی نفسہٍ وہ چیز درست ہے تو درست ہے اور اگر غلط ہے تو غلط ہی مانی جائے گی ۔۔۔چاہے اس کے درست ہونے کا لاکھ پروپیگنڈہ کر لیا جائے۔۔۔
 
متلاشی

محفلین
تصویر نہیں ، آپ الفاظ بھی نہیں سمجھ پائے۔ ویسے جو آپ کی ذہنیت کی معراج ہے اس میں یہ ایسا بعید از قیاس بھی نہیں۔;)
میں تو جیسا ہوں ۔۔ سو ویسا ہوں۔۔۔ آپ نے تو اپنی ذہنیت کی معراج دکھا دی نا۔۔۔۔۔! عقلمند کے لئے اشارہ کافی ہوتا ہے۔۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
ملالہ واقعی ملال بن گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عزت و ذلت کی مالک سچی ذات نے
مارنے والے سے بچا کر کن بلندیوں پہ پہنچا دیا اک معصوم بچی کو ۔
بلاشبہ جو انسانیت کی بھلائی کے لیئے اپنی جان داؤ پر لگاتے " کلمہ حق " بلند کرتے ہیں ۔
اللہ انہیں اک روشن مثال بنا دیتا ہے ۔
ملالہ تجھے سلام کہ تو نے " بچیوں " کو تعلیم سے محروم رکھتے
زندہ درگور رکھنے کی زمانہ جاہلیت کی سوچ کے خلاف کلمہ حق بلند کرتے اپنی جان داؤ پر لگا دی ۔
اک ہم ہیں کہ ہمیں ہر انسانیت کی فلاح کی بات کرنے والے میں " یہود و نصاری " دکھنے لگے ہیں ۔
ہمیں اسلام خطرے میں دکھنے لگتا ہے ۔
شاید ہمارا اسلام بہت کم زور ہے ۔
یا پھر ہمیں آئینے میں اپنی ہی صورت اپنی ہی سوچ دکھتی ہے ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
شائد آپ طنز فرمانا چا رہے ہیں۔

کوشش تو کی تھی۔ :)

شائد آپ طنز فرمانا چا رہے ہیں کہ دھماکہ خیز مواد بنانے والے کی امن اور عظمت سے نسبت نہیں۔
نوبل صاحب کا کیس ایسا منفرد بھی نہیں۔ مثلاً جو ایٹمی دھماکہ خان صاحب آپ کے نزدیک محترم ہیں ان کی نسبت اور شہرت بھی امن کی فاختائیں اڑانے سے نہیں ، بلکہ ہتھیاروں سے ہی ہے۔

ہمارا نہیں خیال کہ نیوکلئیر بم ڈاکٹر قدیر خان کی ایجاد ہے۔ بلکہ ڈاکٹر صاحب نے تو ہمیں کسی "نوبل" شخصیت کی "کارفرمائی" کے نتیجے میں ممکنہ خطرے سے تحفظ دیا ہے۔

اگر "امریکہ" ان باقیوں پر بھی مہربان ہوجائے تو تب بھی آپ کا اعتراض یہی ہوگا یا بدل جائے گا ؟

بالکل بدل جائے گا۔ آپ "بڑے سرکار" سے کہہ کر تو دیکھیے۔

یقینا بعض دفعہ حالات ایسے ہوتے ہیں کہ بہت سے کام کرنے والوں میں سے محض چند ایک کا کام زیادہ نمایاں ہوجاتا ہے۔ اس میں اعتراض کیسا؟

ہمیں اعتراض نہیں خدشات ہیں جو ہم آگے بیان کر چکے ہیں۔

بات صاف ہے کہ پاکستانیوں کی ایک تعداد ہے جس کا کل عمل دراصل مغرب کے عمل پر ردعمل تک محدود ہوتا ہے۔

عثمان بھیا۔۔۔! آپ تو کینیڈا میں بیٹھے ہیں نا۔۔۔! اگر آپ پاکستان میں ہوتے اور امریکی پالیسیوں کے ردِ عمل میں ہونے والی پاکستانیوں کی حالتِ زار سے از خود آگاہ ہوتے تو عین ممکن تھا کہ آپ بھی اتنے غیر جانبدار نہیں رہ پاتے۔

پس نوشت: کافی دنوں بعد محفل میں نظر آئے جناب۔۔۔! آتے رہیے "اِدھر اُدھر کی باتیں" کریں گے۔ :)
 
عثمان

محفلین
عثمان بھیا۔۔۔ ! آپ تو کینیڈا میں بیٹھے ہیں نا۔۔۔ ! اگر آپ پاکستان میں ہوتے اور امریکی پالیسیوں کے ردِ عمل میں ہونے والی پاکستانیوں کی حالتِ زار سے از خود آگاہ ہوتے تو عین ممکن تھا کہ آپ بھی اتنے غیر جانبدار نہیں رہ پاتے۔
مثلاً؟ :)
 
نایاب

لائبریرین
وتعز من تشاء و تذل من تشاء
ملالہ وہاں پہنچی جہاں پہنچنے کے لیئے بڑے بڑے مطلق العنان مسلم سربراہان مملکت سر جھکائے ہاتھ باندھے صف میں لگے رہتے ہیں ۔
131012031354_malala-obama-meeting304-1.jpg
 
x boy

محفلین
وتعز من تشاء و تذل من تشاء
ملالہ وہاں پہنچی جہاں پہنچنے کے لیئے بڑے بڑے مطلق العنان مسلم سربراہان مملکت سر جھکائے ہاتھ باندھے صف میں لگے رہتے ہیں ۔
131012031354_malala-obama-meeting304-1.jpg

یہ بات صحیح نہیں ہے کہ ملالہ وہاں پہنچی جہاں دوسرے قطار باندھے کھڑے ہیں
مسٹر وقار الدین ایک شخص ہے جوبرمس مسلم کی حمایت کر تا ہے اور او آئی سی کی طرف سے بھی منتخب ہے اس کا وائٹ ہاؤس میں آنا جانا اسطرح جیسے ہم لوگ اپنے رشتہ داروں کے ہاں جاتے ہیں۔
اور میں مسٹر وقارالدین کو اچھی طرح جانتا ہوں بہت قریب سے اتنا کہہ دینا کافی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین

مثلاً ۔
1۔ یہ طالبان
2۔ ہمارے حکمران
3۔ پاکستان میں دہشت گردی
4- آئی ایم ایف۔ اور اُس کی شرائط۔ اور اُس کے نتیجے میں ہونے والی مہنگائی۔ بجلی، گیس اور توانائی کے دیگر وسائل کی عدم دستیابی۔۔!

شاید آپ کہیں کہ یہ سب ہمارا ہی "کیا دھرا" ہے۔ یہ بات بھی ٹھیک ہے لیکن "صاحب بہادر" کی مستقل کرم نوازیوں کو یکسر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اب جو پاکستانی کینیڈا میں ہے اُسے ان میں سے کسی بھی معاملے کا سامنا نہیں ہے وہ تو اِس معاملے کا براہِ راست فریق نہیں ہے۔

تاہم یہاں اس بات کا اعادہ بھی بے حد ضروری سمجھتا ہوں کہ جو پاکستانی، پاکستان میں نہیں رہتے وہ بھی پاکستان کا درد اپنے دل میں رکھتے ہیں بلکہ اکثر پاکستانیوں سے زیادہ رکھتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
وتعز من تشاء و تذل من تشاء
ملالہ وہاں پہنچی جہاں پہنچنے کے لیئے بڑے بڑے مطلق العنان مسلم سربراہان مملکت سر جھکائے ہاتھ باندھے صف میں لگے رہتے ہیں ۔

یہ بات صحیح نہیں ہے کہ ملالہ وہاں پہنچی جہاں دوسرے قطار باندھے کھڑے ہیں
مسٹر وقار الدین ایک شخص ہے جوبرمس مسلم کی حمایت کر تا ہے اور او آئی سی کی طرف سے بھی منتخب ہے اس کا وائٹ ہاؤس میں آنا جانا اسطرح جیسے ہم لوگ اپنے رشتہ داروں کے ہاں جاتے ہیں۔
اور میں مسٹر وقارالدین کو اچھی طرح جانتا ہوں بہت قریب سے اتنا کہہ دینا کافی ہے۔

نایاب بھائی نے یہ بات محاورتاً کہی ہے اور یہ بات ٹھیک ہے۔
 
x boy

محفلین
نایاب بھائی نے یہ بات محاورتاً کہی ہے اور یہ بات ٹھیک ہے۔
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ ۔ سب اور حصوصا محمد احمد بھائی جان کو۔
محاورتا ٹھیک ہے لیکن اس بات سے ہمیں یاد آجانا چاہیے کہ جب تک یہود و نصارا کا یا انکے الائنس کا فائدہ نہ ہو یہ لوگ گھاس بھی نہیں ڈالیں گے۔
امریکہ کا وزٹ ویزا لینے کے لئے بنک بیلنس دکھانا پڑتا ہے جبکہ عرب ممالک کا ویزٹ ویسا کوئی بھی ٹویرسٹ کمپنی یا ہوٹل کے ذریعے لے لیں ،
یہ دنیا مادیت کی دنیا ہوگئی ہے یہاں صرف نفع نقصان کو تولا جاتا ہے شورٹ ٹرمز روٹ ، لونگ ٹرمز روٹ ان سب کا پروٹو کال ہے جس کو
ہم سب یہاں بیٹھ کر نہ سمجھا سکتے ہیں نہ سمجھ سکتے ہیں بس مختصرا اتنا کہہ سکتے ہیں کہ انکا یہ پروٹوکال پاکستان کے قیام عمل سے پہلے سے
تیار ہے نسلیں پیدا ہوں یا قبر میں جائیں پروٹوکال کو بدل نہیں سکتے۔ ایک نے کی تھی لیکن اسکا پورا خاندان مارا گیا شاید آپ سب کو معلوم ہو، اس کا
نام جان ایف کینیڈی اگر میری یاد داشت کمزور نہیں تو۔
۔
اب ملالہ پی پی پی میں شامل ہوجائے گی، ویسے بھی بلاول زرداری نے اس کے وزیر اعظم بننے کو خوش آئند قرار دیا ہے جس طرح زرداری نے
بے نظیر سے شادی کی اس طرح کا بھی کچھ یو ٹرن بھی ہوسکتا ہے اللہ غیب کا علم جانتا ہے کچھ ہم لوگ سوچتے ہیں لیکن ہوتا وہی ہے جو ہونا
ہونا ہوتا ہے۔
کسی نے ملالہ کی کامل ڈکامینٹری دیکھی، میں نے دیکھ رہا تھا اچانک میرا دھیان ایسی باتوں میں گم ہوگیا جس میں کہا جارہا تھا کہ جس دن گولی
ماری گئی وہ عام دنوں سے الگ ہے روڈ ہمیشہ کی طرح شادباد روانہ نہیں تھا بلکہ اس دن سنسان تھا۔ عام طور پر وہ سڑک مصروف سڑک ہوا
کرتا تھا۔ اس دن کچھ اور ہی معلوم ہورہا تھا۔ کوئی دیکھے تو اس بات پر غور کرے۔
۔
سب کو مبارک ہو، ذندگی رہی تو ہم سب دیکھیں گے کہ آگے کا گیم کیا ہے۔
انتھی۔
 
Top