ملالہ، ملالہ اور ملالہ

متلاشی

محفلین
ملالہ نے اوباما سے ملاقات میں کہا کہ "ڈرون حملوں کو بند کیا جائے اس سے دہشت گردی اور پھیل رہی ہے۔"

کبھی کسی پاکستانی صدر یا وزیراعظم نے اوبامہ سے ایسی بات کی ہے؟

http://www.washingtonpost.com/blogs...zai-meets-with-the-obamas-in-the-oval-office/
نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی۔۔۔۔!
 
x boy

محفلین
ملالہ نے اوباما سے ملاقات میں کہا کہ "ڈرون حملوں کو بند کیا جائے اس سے دہشت گردی اور پھیل رہی ہے۔"

کبھی کسی پاکستانی صدر یا وزیراعظم نے اوبامہ سے ایسی بات کی ہے؟

http://www.washingtonpost.com/blogs...zai-meets-with-the-obamas-in-the-oval-office/
گورنمنٹ لیول پر عہد و قرار کے ساتھ ڈرون اٹیک ہورہے ہیں اور عوام صرف اور صرف ریلی نکال کر کہہ سکتی ہے
باقی جو بھی ہے وہ کھیل ہے کرکٹ کا ٹیسٹ میچ پانچ دن کھیلنے کے بعد نہ کوئی جیتا نہ کوئی ہارا۔
اور ہمارے گورنمنٹ نورا کشتی کھیل رہی ہے پاکستانی عوام شائقین ہے جو نظر آرہا ہے ہم سب سمجھ رہے ہیں کہ واہ اس نے اس کو چت کردیا، لیکن ایسانہیں
ڈنر کے ٹیبل پر سب ایک ساتھ کھانا کھارہے ہوتے ہیں اور اپنی کارگزاریا دے رہے ہوتے ہیں
 
سید ذیشان

ملالہ کا گورنمنٹ کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ وہ گورنمنٹ کی سپوکس پرسن تو نہیں ہے۔ معلوم نہیں آپ لوگ کیا چاہتے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں ہ وہ واپس سوات آئے اور طالبان اس کا قصہ پاک کر دیں؟
 
متلاشی

محفلین
چھوڑو میاں کہاں کے نو سو چوہے۔ جو تمہارے برادر طالبان کر رہے ہیں وہ کیا ہے؟ ملالہ نے اب تک کس کو نقصان پہنچایا ہے؟

ایسی بات کرو جس کی کوئی تک بنتی ہو۔
جو اصل طالبان وہ اس طرح کے کام نہیں کرتے ۔۔۔ جو یہ کام کررہے ہیں وہ طالبان نہیں ۔۔ انہی یہود و نصاریٰ کے پالتو غنڈے اور بلیک واٹر کے ایجنٹ ہیں۔۔۔!(ان کا کام اصل طالبان کو بدنام کرنا ہے ) اور یہ بات کئی دفعہ ثابت بھی ہو چکی۔۔ جن میں دہشتگردوں کے کندھوں پر ٹیٹوز کا ہونا،،، اور ختنہ نہ ہونا۔۔۔ وغیرہ یہ سب باتیں میڈیا پر آ چکی ہیں۔۔۔
 
متلاشی

محفلین
چھوڑو میاں کہاں کے نو سو چوہے۔ جو تمہارے برادر طالبان کر رہے ہیں وہ کیا ہے؟ ملالہ نے اب تک کس کو نقصان پہنچایا ہے؟

ایسی بات کرو جس کی کوئی تک بنتی ہو۔
آپ کا برادر امریکہ جو کچھ کر رہا ہے ۔۔۔ وہ شاید ٹھیک ہی ہو۔۔۔۔؟ آپ ذرا نوبل پرائس ہولڈرز کی لسٹ اٹھا کر دیکھیں ۔۔۔ 90 فیصد سے زائد ہولڈرز بدترین سفاک ، ظالم اور انسانیت کے دشمن ہیں ۔۔ جن میں تین اسرائیل کے سابقہ وزرائے اعظم بھی شامل رہے ہیں۔۔۔!
 
سید ذیشان

محفلین
جو اصل طالبان وہ اس طرح کے کام نہیں کرتے ۔۔۔ جو یہ کام کررہے ہیں وہ طالبان نہیں ۔۔ انہی یہود و نصاریٰ کے پالتو غنڈے اور بلیک واٹر کے ایجنٹ ہیں۔۔۔ !(ان کا کام اصل طالبان کو بدنام کرنا ہے ) اور یہ بات کئی دفعہ ثابت بھی ہو چکی۔۔ جن میں دہشتگردوں کے کندھوں پر ٹیٹوز کا ہونا،،، اور ختنہ نہ ہونا۔۔۔ وغیرہ یہ سب باتیں میڈیا پر آ چکی ہیں۔۔۔

حکیم اللہ محسود، ولی الرحمٰن، بیت اللہ محسود وغیرہ یہود و نصاریٰ کے پالتو غنڈے ہیں؟

تو پھر ان کے لئے دعا مانگیں کہ خدا ان کو اور ان کے حواریوں کو نیست و نابود کرے۔
 
سید ذیشان

محفلین
آپ کا برادر امریکہ جو کچھ کر رہا ہے ۔۔۔ وہ شاید ٹھیک ہی ہو۔۔۔ ۔؟ آپ ذرا نوبل پرائس ہولڈرز کی لسٹ اٹھا کر دیکھیں ۔۔۔ 90 فیصد سے زائد ہولڈرز بدترین سفاک ، ظالم اور انسانیت کے دشمن ہیں ۔۔ جن میں تین اسرائیل کے سابقہ وزرائے اعظم بھی شامل رہے ہیں۔۔۔ !

نوبل پرائز امریکہ نہیں نوروے دیتا ہے جو کہ امریکہ سے ہزاروں میل دور یورپ میں ہے۔ اور آپ ذرا ان 90٪ لوگوں کی نشاندہی کریں جو کہ بدترین سفاک ، ظالم اور انسانیت کے دشمن ہیں۔

اب تک 125 لوگوں اور ارگنائزیشنز کو نوبل انعام مل چکا ہے۔ تین سفاک لوگوں کی نشاندہی آپ کر چکے ہیں- یہ ہوئے 3/125*100= 2.4 فیصد- باقی کے 87.6 کے نام کہاں ہیں؟
 
متلاشی

محفلین
حکیم اللہ محسود، ولی الرحمٰن، بیت اللہ محسود وغیرہ یہود و نصاریٰ کے پالتو غنڈے ہیں؟
تو پھر ان کے لئے دعا مانگیں کہ خدا ان کو اور ان کے حواریوں کو نیست و نابود کرے۔
جو بھی غلط کام کرے گا۔۔ میں اسے برا کہوں گا ۔۔ چاہے وہ حکیم اللہ محسود ہو ، بیت اللہ محسود ، یا پھر امریکہ کا صدر اوبامہ ہو یا بش، زرداری ہو یا مشرف۔۔۔۔!
میں تو دعا گو ہیں ۔۔ اللہ تعالٰی امریکہ اور اسے کے حواریوں اور پالٹو غنڈوں کو نیست و نابود کرے ۔۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
جو بھی غلط کام کرے گا۔۔ میں اسے برا کہوں گا ۔۔ چاہے وہ حکیم اللہ محسود ہو ، بیت اللہ محسود ، یا پھر امریکہ کا صدر اوبامہ ہو یا بش، زرداری ہو یا مشرف۔۔۔ ۔!
میں تو دعا گو ہیں ۔۔ اللہ تعالٰی امریکہ اور اسے کے حواریوں اور پالٹو غنڈوں کو نیست و نابود کرے ۔۔۔

حکیم اللہ محسود(امیر تحریک طالبان پاکستان) اور ولی الرحمٰن (نائب امیر تحریک طالبان پاکستان) کا نام لے بدعا کیجئے۔
 
متلاشی

محفلین
نوبل پرائز امریکہ نہیں نوروے دیتا ہے جو کہ امریکہ سے ہزاروں میل دور یورپ میں ہے۔ اور آپ ذرا ان 90٪ لوگوں کی نشاندہی کریں جو کہ بدترین سفاک ، ظالم اور انسانیت کے دشمن ہیں۔

اب تک 125 لوگوں اور ارگنائزیشنز کو نوبل انعام مل چکا ہے۔ تین سفاک لوگوں کی نشاندہی آپ کر چکے ہیں- یہ ہوئے 3/125*100= 2.4 فیصد- باقی کے 87.6 کے نام کہاں ہیں؟
کسی بھی چیز کے معیار کو جانچنے کے لئے ایک مثال ہی کافی ہوتی ہے ۔۔۔شکر ہے ان تین لوگوں کو تو آپ نے ظالم اور سفاک اور انسانیت کے دشمن مانا۔۔۔۔۔؟ تو کیا ان تین لوگوں کو یہ انعام ملنے سے اس انعام کی کوئی حیثیت باقی رہ جاتی ہے ۔۔۔۔ تین چھوڑیں ۔۔۔ ایک ہی ظالم اور سفاک شخص کو مل جائے ۔۔ تو پھر اس کی کیا credibiltiy رہ جائے گی۔۔۔؟
 
سید ذیشان

محفلین
کسی بھی چیز کے معیار کو جانچنے کے لئے ایک مثال ہی کافی ہوتی ہے ۔۔۔ شکر ہے ان تین لوگوں کو تو آپ نے ظالم اور سفاک اور انسانیت کے دشمن مانا۔۔۔ ۔۔؟ تو کیا ان تین لوگوں کو یہ انعام ملنے سے اس انعام کی کوئی حیثیت باقی رہ جاتی ہے ۔۔۔ ۔ تین چھوڑیں ۔۔۔ ایک ہی ظالم اور سفاک شخص کو مل جائے ۔۔ تو پھر اس کی کیا credibiltiy رہ جائے گی۔۔۔ ؟

ملالہ کو تو نہیں ملا نا۔ تو پھر اس کی کریڈیبیلیٹی ہو نہ ہو اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ ہمیں ملالہ کے ایشو پر گفتگو کرنی چاہیے کہ وہ کون سے عوامل ہیں جن کی وجہ سے ایک 15 سالہ بچی سے آپ کو پرخاش ہے۔ اور اس پر نو سو چوہے کھانے کا الزام دھرا ہے۔ جب کہ 14 سال کی عمر میں اس کو سر پر اس لئے گولی ماری گئی کہ وہ تعلیم کے لئے آواز اٹھا رہی تھی؟
 
x boy

محفلین
ملالہ کا گورنمنٹ کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ وہ گورنمنٹ کی سپوکس پرسن تو نہیں ہے۔ معلوم نہیں آپ لوگ کیا چاہتے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں ہ وہ واپس سوات آئے اور طالبان اس کا قصہ پاک کر دیں؟
یہ کیسے کہہ سکتےہیں
اسپوکس پرسن نہیں ہے
پاکستان ناچنی رہی ، پوری گورنمنٹ ہل گئی،،
کیانی تک نے اس کے ہسپتال کا دورہ کیا،
زرداری جاکر انگلینڈمیں ملا،
اس سے قبل ایسا کوئی واقعہ بتادو، جو ہونے سے قبل ہی دنیا میں آگ کی طرح پھیل گئی ہو۔
بھارت کے ایک ایک گلی میں یہ نیوز ہے۔ جبکہ سب شدید ترین دشمن میں وہ شامل ہے۔
 
متلاشی

محفلین
ملالہ کو تو نہیں ملا نا۔ تو پھر اس کی کریڈیبیلیٹی ہو نہ ہو اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ ہمیں ملالہ کے ایشو پر گفتگو کرنی چاہیے کہ وہ کون سے عوامل ہیں جن کی وجہ سے ایک 15 سالہ بچی سے آپ کو پرخاش ہے۔ اور اس پر نو سو چوہے کھانے کا الزام دھرا ہے۔ جب کہ 14 سال کی عمر میں اس کو سر پر اس لئے گولی ماری گئی کہ وہ تعلیم کے لئے آواز اٹھا رہی تھی؟
ہمیں اس سے پرخاش نہیں ۔۔۔ جن ہاتھوں میں وہ کھیل رہی ہے ان سے پرخاش ہے۔۔۔۔!
آپ ساری باتیں چھوڑیں صرف مجھے ایک بات کا جواب دے دیں ۔۔۔ کہ کیا امریکہ اسلام پسند ملک ہے ؟ یعنی کیا امریکی حکومت اسلام کو پسند کرتی ہے ۔۔۔؟
کیا امریکہ پاکستان اور مسلمانوں کا دوست ہے ؟
 
عثمان

محفلین
مثلاً ۔
1۔ یہ طالبان
2۔ ہمارے حکمران
3۔ پاکستان میں دہشت گردی
4- آئی ایم ایف۔ اور اُس کی شرائط۔ اور اُس کے نتیجے میں ہونے والی مہنگائی۔ بجلی، گیس اور توانائی کے دیگر وسائل کی عدم دستیابی۔۔!

شاید آپ کہیں کہ یہ سب ہمارا ہی "کیا دھرا" ہے۔ یہ بات بھی ٹھیک ہے لیکن "صاحب بہادر" کی مستقل کرم نوازیوں کو یکسر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
کیا طالبان امریکی ہیں ؟
کیا حکمران امریکی ہیں ؟
کیا پاکستان میں دہشت گردی امریکیوں کی وجہ سے ہے یا پاکستان میں مذہبی شدت پسندی کی وجہ سے ؟
کیا پاکستان میں مہنگائی ، غربت ، ناقص وسائل اور معاشی بحران ، پاکستان کی سالہا سال کی ناقص معاشی پالیسیوں اور کرپشن کا نتیجہ ہے یا سب امریکی پلانٹڈ ہے ؟

اب جو پاکستانی کینیڈا میں ہے اُسے ان میں سے کسی بھی معاملے کا سامنا نہیں ہے وہ تو اِس معاملے کا براہِ راست فریق نہیں ہے۔
تو پھر یہ کیسی عجیب بات ہے کہ پاکستان میں موجود بہت سے پاکستانی ، طالبان کے ہاتھوں چالیس پچاس ہزار پاکستانیوں کے قتل اور ہر قسم کے ظلم و فساد کے باوجود ان سے ہرطرح کی ہمدردی رکھتے ہیں۔ جبکہ طالبان کے خلاف ہر چھوٹی بڑی بات کو مسترد کرنے کو بے چین رہتے ہیں ؟
امریکی باشندوں نے تو نہیں آپ کے شہروں میں آ کر خود کش حملے کیے۔
 
سید ذیشان

محفلین
یہ کیسے کہہ سکتےہیں
اسپوکس پرسن نہیں ہے
پاکستان ناچنی رہی ، پوری گورنمنٹ ہل گئی،،
کیانی تک نے اس کے ہسپتال کا دورہ کیا،
زرداری جاکر انگلینڈمیں ملا،
اس سے قبل ایسا کوئی واقعہ بتادو، جو ہونے سے قبل ہی دنیا میں آگ کی طرح پھیل گئی ہو۔
بھارت کے ایک ایک گلی میں یہ نیوز ہے۔ جبکہ سب شدید ترین دشمن میں وہ شامل ہے۔

آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملالہ حملے کے وقت ایک عام بچی نہیں تھی۔ حکومت پاکستان سے اس کو ایوارڈ ملے تھے۔ اور لوگ بی بی سی ڈائریوں کی وجہ سے ملالہ سے واقف تھے۔ یہ ری ایکشن بالکل قدرتی تھا۔
 
x boy

محفلین
پاکستان سے 30 ہزار امریکن جس کو زرداری حکومت نے ویزا دیا، جو بناء کسی روک ٹوک کے کیں بھی آتے جاتے ہیں ان کو باہر نکال دو
سب طالبان ختم ہوجائنگے۔
ان شاء اللہ
 
سید ذیشان

محفلین
ہمیں اس سے پرخاش نہیں ۔۔۔ جن ہاتھوں میں وہ کھیل رہی ہے ان سے پرخاش ہے۔۔۔ ۔!
آپ ساری باتیں چھوڑیں صرف مجھے ایک بات کا جواب دے دیں ۔۔۔ کہ کیا امریکہ اسلام پسند ملک ہے ؟ یعنی کیا امریکی حکومت اسلام کو پسند کرتی ہے ۔۔۔ ؟
کیا امریکہ پاکستان اور مسلمانوں کا دوست ہے ؟

امریکہ میں کسی مسجد میں نمازیوں پر دھماکہ نہیں ہوتا۔ پاکستان میں ایسا ہر جمعہ کو ہوتا ہے۔ باقی اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں کہ کہاں پر اسلام کو آزادی حاصل ہے اور کہاں پر نہیں۔

باقی امریکی حکومت کی پالیسیوں سے مجھے سخت اختلاف ہے لیکن میں اتنا کم عقل نہیں کہ ملالہ کے ایشو کو اور امریکی پالیسیوں کو آپس میں نتھی کروں- دونوں بالکل مختلف چیزیں ہیں۔
 
x boy

محفلین
آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملالہ حملے کے وقت ایک عام بچی نہیں تھی۔ حکومت پاکستان سے اس کو ایوارڈ ملے تھے۔ اور لوگ بی بی سی ڈائریوں کی وجہ سے ملالہ سے واقف تھے۔ یہ ری ایکشن بالکل قدرتی تھا۔

پورے میڈیا کہہ رہی ہے کہ ملالہ سوات کی ایک عام سی بچی ہے جس نے یہ کہانی گھڑی ہے
:mrgreen:
:newbie:
 
Top