مثلاً ۔
1۔ یہ طالبان
2۔ ہمارے حکمران
3۔ پاکستان میں دہشت گردی
4- آئی ایم ایف۔ اور اُس کی شرائط۔ اور اُس کے نتیجے میں ہونے والی مہنگائی۔ بجلی، گیس اور توانائی کے دیگر وسائل کی عدم دستیابی۔۔!
شاید آپ کہیں کہ یہ سب ہمارا ہی "کیا دھرا" ہے۔ یہ بات بھی ٹھیک ہے لیکن "صاحب بہادر" کی مستقل کرم نوازیوں کو یکسر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
کیا طالبان امریکی ہیں ؟
کیا حکمران امریکی ہیں ؟
کیا پاکستان میں دہشت گردی امریکیوں کی وجہ سے ہے یا پاکستان میں مذہبی شدت پسندی کی وجہ سے ؟
کیا پاکستان میں مہنگائی ، غربت ، ناقص وسائل اور معاشی بحران ، پاکستان کی سالہا سال کی ناقص معاشی پالیسیوں اور کرپشن کا نتیجہ ہے یا سب امریکی پلانٹڈ ہے ؟
اب جو پاکستانی کینیڈا میں ہے اُسے ان میں سے کسی بھی معاملے کا سامنا نہیں ہے وہ تو اِس معاملے کا براہِ راست فریق نہیں ہے۔
تو پھر یہ کیسی عجیب بات ہے کہ پاکستان میں موجود بہت سے پاکستانی ، طالبان کے ہاتھوں چالیس پچاس ہزار پاکستانیوں کے قتل اور ہر قسم کے ظلم و فساد کے باوجود ان سے ہرطرح کی ہمدردی رکھتے ہیں۔ جبکہ طالبان کے خلاف ہر چھوٹی بڑی بات کو مسترد کرنے کو بے چین رہتے ہیں ؟
امریکی باشندوں نے تو نہیں آپ کے شہروں میں آ کر خود کش حملے کیے۔