ملنگ بابا ہزار سالہ چلہ کاٹ کر گھر پہنچا اس کی بالکل نئی تصویریں

شمشاد

لائبریرین
خاور بھائی مجھے اپ کا اوتار دیکھ کر سعادت حسن منٹو کے افسانے کا ایک کردار ' ممد بھائی ' یاد آ جاتا ہے۔ افسانے کا نام بھی یہی ہے۔

ڈھونڈتا ہوں کہیں سے اور پھر لکھ کر پوسٹ کرتا ہوں آجکل میں۔
 

خاور بلال

محفلین
شمشاد بھائی رحم کریں۔
میرے اوتار کو دیکھ کر آپکو ممد بھائی کیوں یاد آتا ہے؟ رحم کی درخواست اس لیے کہ صرف وجہ جاننے کیلئے میں پورا افسانہ نہیں پڑھ سکتا۔ مجھے افسانوں سے سخت چڑ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ اس لیے کہ آپ کا اوتار کسی نے ممد بھائی پڑھ کے ہی بنایا ہے۔ اور بے فکر رہیں یہ کوئی رومانوی افسانہ نہیں ہے جس میں ہیرو امیر ہے اور ہیروین غریب، یا اسے الٹا کر لیں، ایک دوسرے کے فراق میں آہیں بھرتے ہیں اور آخر میں یا تو ہنسی خوشی رہنے لگتے ہیں یا پھر خود کشی کر لیتے ہیں۔

کل ان شاء اللہ پوسٹ کر دوں گا ممد بھائی۔
 

شمشاد

لائبریرین
کبھی کبھی ایسی چیزیں بھی پڑھ لینی چاہییں، آخر دوا بھی تو کڑوی ہوتی ہے لیکن فائدہ دیتی ہے۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیئے جناب ' ممد بھائی ' پوسٹ ہو گیا۔ افسانے والے زمرے میں جائیں اور پڑھ کر اپنی رائے سے نوازیں۔ ;)
 

خاور بلال

محفلین
مکمل ہوجانے دیں تب ہی رائے بنے گی۔
بہر حال پہلا حصہ پڑھ کر بہت مزا آیا اور دوسرے حصے کا اشتیاق بڑھ گیا ہے۔

شکریہ
 

خاور بلال

محفلین
بہت مزا آیا شمشاد بھائی!
ممد بھائی کا کردار بھی لاجواب ہے۔ اگر سچی بات بتاؤں تو اس طرح ہے کہ مقدمے سے پہلے ممد بھائی مجھ سے مشورہ کرتے تو میں کبھی مونچھیں کٹانے کا مشورہ نہیں دیتا۔ اس حوالے سے مجھے آبِ گم میں مشتاق احمد یوسفی کا کردار " بشارت کے سُسر " بہت پسند ہیں، جنہیں پڑوس کے دوکاندار کی ٹانگ توڑنے کے مقدمے میں سزائے قید سنائی گئی۔ بشارت کے سُسر اس بات سے نالاں تھے کہ انہیں اگر سزا سنانی ہی ہے تو نشانہ غلط ہونے کی سنائی جائے، کیونکہ انہوں نے سر کا نشانہ لیا تھا۔ ٹانگ توڑنا ان کی شان کو زیبا نہیں تھا۔

سو عزتِ نفس کے ساتھ جینے میں جو مزہ ہے اس کی بات ہی الگ ہے۔ دراصل ممد بھائی کی مونچھیں ہی سب کچھ تھیں۔ باقی ممد بھائی تو مونچھوں کو سہارا دینے کیلئے جی رہے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی ہر بات سے اتفاق کرتا ہوں،

بس آپ کے اوتار سے ممد بھائی کا تعارف آپ سے کروانا تھا سو کروا دیا۔

اور ہاں پسند کرنے کا شکریہ۔
 

ملنگ بابا

محفلین
ھائی میری بات کرو اپنی اچھی باتیں کسی اور دھاگے پر کرو جاکر ورنہ جلالی موڈ آنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا اور اگر مجھے جلال آگیا نا تو پھر تم لوگ بڑی مشکل میں پڑجاؤگے ۔۔۔۔۔:mad:
 

ملنگ بابا

محفلین
کیسے کم عقل لوگ ہیں یہاں پر جلالی مطلب بہت زیادہ غصے میں آجانا اور تم لوگ چارہے ہو کہ میں آجاؤں اپنے انتہا کے جلال میں اگر زیادہ جلال آگیا نہ مجھے تو سب جلا کر راکھ کردونگا سمجھے ۔۔۔
پھر کمال ہوجائے گا ۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیسے کم عقل لوگ ہیں یہاں پر جلالی مطلب بہت زیادہ غصے میں آجانا اور تم لوگ چارہے ہو کہ میں آجاؤں اپنے انتہا کے جلال میں اگر زیادہ جلال آگیا نہ مجھے تو سب جلا کر راکھ کردونگا سمجھے ۔۔۔
پھر کمال ہوجائے گا ۔۔۔۔

میں بھی تو یہی چاہتا ہوں کہ جلال آ ہی جائے،

کم از کم میں اپنا ادھار تو وصول کر لوں گا جو وہ لے کر بھاگا ہوا ہے۔
 

ملنگ بابا

محفلین
وہ کا کیا مطلب کون لے تر بھاگ گیا آپ کے پیسے ۔۔۔۔۔۔۔
خیر جو بھی ہو میں اب ایک مہینے کے لیے نہیں آؤں گا میں محفل پر بارہ تاریخ سے لیکر اگلے مہینے کی ایک تاریخ تک نہیں آسکتا کیوں کہ میرے امتحان ہورہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر ملیں گے اگلے مہینے تم اپنی چونچ ہٹالو ورنہ تم نے جو یہ چونچ چیل سے ادھار مانگ کر لگائی ہے نا اس کا ٹائم ہوگیا پورا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوئی بات بری لگی ہو تو معاف کرنا اور میری کامیابی کی دعا کرنا

فی امان اللہ
 
Top