میر ملنے لگے ہو دیر دیر، دیکھیے کیا ہے کیا نہیں - میر تقی میر

قیصرانی

لائبریرین
اب میری پوسٹ پر آپ کی آمد خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں جہاں آپ نے پسند کا بٹن دبایا میں سمجھ جاوں گی کچھ نہ کچھ گڑبڑ ہے :)
ہاہاہا۔ ارے نہیں ایسا مت سمجھئے گا۔ شاعری واعری کی مجھے کَکھ سمجھ نہیں آتی۔ جہاں دیگر محفلیں واہ واہ اور زبردست کر رہے ہوتے ہیں میں سمجھ جاتا ہوں کہ کچھ اچھا ہی شئیر ہوا ہوگا۔ اس لئے داد دینے پہنچ جاتا ہوں۔ بعض اوقات بڑے شاعروں کے نام بھی یاد ہوں تو بھی پہنچ جاتا ہوں
 
صائمہ شاہ

محفلین

جی اس بات کا تو اندازہ ہے مجھے
اسی لیے کچھ شک ہوا تھا آپ کو میر کی غزل پر ( خدا جانے کس کا ) شکریہ ادا کرتے دیکھ کر
 
قیصرانی

لائبریرین
جی اس بات کا تو اندازہ ہے مجھے
اسی لیے کچھ شک ہوا تھا آپ کو میر کی غزل پر ( خدا جانے کس کا ) شکریہ ادا کرتے دیکھ کر
جو شاعر ہمیں ہمارے اساتذہ کرام نے بزور ڈنڈا ذہن نشین کرانے کی ناکام کوششیں کی تھیں، ان میں میر بھی شامل تھے۔ میر درد کا پڑھ کر سوچتا تھا کہ کیا ان کے استاد بھی اتنے ظالم ہوتے تھے؟
 
باباجی

محفلین
واہ واہ بہت خوب غزل وارث بھائی

ملنے لگے ہو دیر دیر، دیکھئے کیا ہے، کیا نہیں
تم تو کرو ہو صاحبی، بندے میں کچھ رہا نہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث صاحب
معذرت خواہ ہوں میرے سرچ کرنے پر یہ غزل مجھے محفل پر نہیں ملی اسی لیے شئیر کی اب آپ کی پوسٹ دیکھ کر شرمندگی ہورہی ہے
ویسے میں نے یہ غزل فاتح کے نوٹس میں سے نہیں لی :battingeyelashes:

نہیں آپ کو قطعاً معذرت خواہ ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ الٹا میں آپ کا ممنون ہوں کہ آپ کی وجہ سے ایک اوجھل تھریڈ پھر نظروں کے سامنے آ گیا۔ :)
 
Top