میری جان ،میری زندگی ،میرے عشق، بندہ ناچیز کی ملکہ عالیہ غزل ناز غزل کو سالگرہ اور تحفہ مبارک
Oay
آج میں اپنی ملکہ عالیہ میری جان غزل ناز غزل کو سالگرہ کی مبارکبادکے لیے
پوسٹ کرتے ہوئے جیسے لفظوں کے معاملے میں تہی داماں سا محسوس کررہا ہوں
کیوں کہ میں جو پٹر پٹر میں اپنا ثانی نہیں رکھتا آج احساسات کولفظوں میں سمونے میں بالکل ناکام ہوگیا۔۔
وہ کیا کہتے ہیں موئی انگریزی میں ۔۔۔ ہاں ٹو کٹ آ لونگ اسٹوری شارٹ
آج میری بیگم کے لیے ایک سرپرائز بھی ہے اور اس سرپرائز کے سرپرائز رکھنے میں
سعود بھیا اور فاتح بھیا ، عزیز ترین دوست توقیر تقی اور عزیز مرزا میرے ساتھ شامل رہے اور کمال ضبط کا مظاہرہ کیا ۔۔
لو جی دوستو، ساتھیو، بہنو اور بھائیو انتظار تمام شد
ملکہ عالیہ کی سالگرہ پر پیش ہے بیگم صاحبہ کے لیے تحفہ
یعنی لفظ کے بھی تمام تر ملکیتی حقوق بھی بنامِ غزل۔۔
مجموعہ غزال آباد
اِنتساب
میرےعشق میری شریکِ حیات غزل ناز غز ؔل کے نام
جس نے میری بے روح زندگی کو نشاط آفریں اور ریگزارِ زیست کو
غزال آباد
بنایا، جس نے میرے ہر جذبے کو اظہارکا راستہ سُجھایا،
جس نے مجھ بے روح وبے بدن کو لمس کی پوشاک عطا کی ،
جس کاایک ایک رَم نافۂ سپردگی مثال ،جو میرے ہر حرف کی مالک و مختار ،
جس کا سکوت دشتِ تعلق میں آیاتِ عشق کی تلاوت
جس کاسخن اذانِ قامت و قبائے حیاسےمعمور، جس کا عشق میرے زندہ رہنے کا
واحدوبے پناہ جواز، جس کی حیرتیں میری ناصبوری کی دلیل
جس کا وجود میرا شعر۔۔۔
میں سراپا نماز ہوں اےعشق
تو اذاں دے رہا ہے حیرت ہے
جملہ حقوق بہ حقِ غزل ناز غزل ؔاور لاڈلی بیٹیوں آمنہ مغل اور فاطمہ مغل کے نام محفوظ ۔
زبردست مغل بھیااا
سالگرہ مبارک غزل آپی
سالگرہ کا دن گزر چکا۔
ایک ساتھ دو دو اچھی خبریں ہیں ۔ ماشاءاللہ۔ بہت بہت بہت مبارک ہو دونوں بھائی بھابھی کو۔
بھابھی غزل ناز غزل کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد قبول ہو۔
اور بھائی مغل ۔کو کتاب کی اشاعت کی بھرپور مبارکباد قبول ہو۔
اللہ آپ دونوں کو دنیا اور آخرت کی بھلائی عطا فرمائے ۔ (آمین)
کچھ کھلانے کا وعدہ بھی ہوا تھا آپی جانان پھولوں اور گفٹ پیک میں ہماری گڑیا رانی کا پیار اور خلوص ہے جو بہت عزیز ہے ہمیں
کتاب کی اشاعت (گو کہ راز تھی) پر مبارک باد تو بہت پہلے دے چکا لہٰذا اب صرف بھابھی کو سالگرہ اور اس خوبصورت تحفے کی مبارک باد۔ اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو بہت بہت خوشیاں دے اور ہمیشہ ایک دوسرے سے پیار کرتا اور مسکراتا رکھے۔ آمین
کچھ کھلانے کا وعدہ بھی ہوا تھا آپی جان
مغل بھیا کہاں گئے؟