ملک ریاض کا تیار شدہ انٹرویو

جاوید چوہدری صاحب کچھ عرصے سے نوجوان نسل کو کامیابی کے موضوع پر لیکچرز دے رہے ہیں، کالمز میں بھی اور سیمینارز کا اہتمام کرکے بھی۔۔کیا ہی اچھا ہو اگر اس ریاض ملک سکینڈل کے بعد، چوہدری صاحب اپنی کامیابی کی داستان اپنے قارئین کے ساتھ شئیر کریں۔۔۔ یعنی انکا آغاذ کیا تھا، کس طرح وہ ایک غیرمعروف اخبار میں کالمز لکھتے لکھتے، ایک کاروباری شخصیت بن گئے۔۔۔ کنسٹرکشن کے کاروبار، سوفٹ ویر برانڈنگ کمپنی، اور موجودہ لائف سٹائل تک کس طرح پہنچے۔۔۔ ہوسکتا ہے کہ نوجوان نسل انکی داستانِ حیات سے زیادہ بہتر طور پر انسپائر ہو، فی الحال تو وہ بقول مشتاق احمد یوسفی، "کارنیگیاں بگھار رہے ہیں"۔۔۔ ڈیل کارنیگی کی طرف اشارہ ہے۔:)
کیا کہہ رہے ہیں آپ ؟؟؟؟؟ :confused:
از اٹ حقیقت ؟؟؟
 
موجو

لائبریرین
حسن نثار نے بھی اردو اخبارات میں گالیاں دینے کی اک نئی طرز متعارف کروائی ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ اپنا امام بھی خود ہی ہے
 
موجو

لائبریرین
طلعت صاحب کو میں پسند کرتا ہوں مگر کبھی کبھی صاف لگتا ہے کہ پروگرام بغیر تیاری کے کررہے ہیں
تب وقت ہی پاس کرتے ہیں
مگر
بغیر تیاری کے بھی دوسرے نام نہاد سکالرز سے بہتر ہوتے ہیں
ان کا 6 تاریخ والا پروگرام تو واقعی ٹھیک ٹھاک محنت کا پتہ دیتا تھا مگر
بعد والے پروگراموں میں وہ ٹیمپو برقرار نہیں رہ سکا
 
مہوش علی

لائبریرین
ساجد بھائی ۔۔۔ قادیانی۔۔۔ نہیں ٹپکے ۔۔۔ بلکہ لفظ "قادیانی" ٹپکا۔۔۔ تاکہ ان فروخت شدہ صحافیوں کی ملک سے وفاداری بتا سکوں۔۔۔ لفظ "قادیانیوں" سے آپ کو رنج پہنچی تو معذرت۔۔۔ میں مبشرلقمان کے جھوٹے ہونے کی مثال دے رہا تھا نا کہ قادیانی مذہب کے بارے میں کوئی بات کرنا چاہی تھی۔ ۔۔۔ اگر میری بات کو ذرہ غور سے دوبار پڑھیں تو یہ بات شاید سمجھ آ جائے۔

آپ کا الزام بنا ثبوت ہے۔
جو بھی قادیانی حضرات کے "حقوق" کے تحفظ کے لیے لکھے گا، اس پر فورا ایسے الزامات ضرور سے لگنا شروع ہو جاتے ہیں۔ خود تو کبھی انسانی حقوق کے نام پر قادیانی حضرات کے حق میں احتجاج کرتے نہیں، اور جو تھوڑے بہت لوگ رہ گئے ہیں، ان پر اس قسم کی الزام بازی شروع ہو جاتی ہے۔ افسوس ہے کہ اس قوم پر۔
بہرحال، قادیانی حضرات موضوع نہیں۔ اگر آپ چاہیں تو الگ تھریڈ کھول سکتے ہیں، اور اُدھر آپ اپنے "ثبوت" پیش کر سکتی ہیں۔
 
یوسف-2

محفلین
حسن نثار نے بھی اردو اخبارات میں گالیاں دینے کی اک نئی طرز متعارف کروائی ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ اپنا امام بھی خود ہی ہے
حسن نثار کے ”شاگرد عزیز“ جاوید چوہدری اپنے استاد کو ”صحافیون کا امام خمینی“ کہتے ہیں۔:eek: جب جاوید چوہدری کو جنگ سے ”نکالا “ گیا تو جاوید چوہدری کے ساتھ ”اظہار یکجہتی“ کے لئے حسن نثار نے بھی جاوید کے ساتھ ساتھ ایکسپریس جوائن کرلیا تھا۔ لیکن کچھ ہی دنوں بعد اپنی ”قیمت بڑھواکر“ دوبارہ جنگ گروپ جوائن کرلیا۔ رند کے رند رہے، ہاتھ سے (جنگ گروپ کی) جنت نہ گئی :grin:
 
مہوش علی

لائبریرین
آہستہ سہی، مگر رفتہ رفتہ افتخار چوہدری کا تابوت نکل رہا ہے اور کرپشن کے چارجز اس کو گرفت میں لے رہے ہیں۔
مبشر لقمان کا یہ ایشو اسکے تابوت کی ایک اور کیل ثابت ہوئی ہے۔ ایک طبقہ فکر بہرحال ایسا ہے جو کہ پہلے افتخار چوہدری کا طرفدار رہا ہے، مگر اس معاملے میں افتخار چوہدری اور اسکے حامیان کے طریقے کار کو ناانصافی کی نظر سے دیکھ رہا ہے۔ چاہے یہ طبقہ فکر قلیل ہی کیوں نہ ہوں، اور کھل کر احتجاج نہ بھی کر رہا ہو، مگر وہ محسوس کر رہا ہے کہ مہر بخاری اور لقمان عدلیہ کے خلاف کسی سازش میں مبتلا نہیں ہیں، مگراس ایشو کو زبردستی نیشنل سطح کا کرائسز بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ چیف کو سہارا دیا جا سکے اور اسے کرپشن کے چارجز سے بچایا جائے۔
 
بالکل صحیح !

میں تو کہتا ہوں چیف کو پھانسی دی دینی چاہئے ۔ :rolleyes:
 
شاہینہ ملک

محفلین
میرے حیال سے تو اب میڈیا والوں کو تھو ڑی بہت سنجیدگی سے کام لینا چاہیئے، میڈیا آزاد ہے اسکا یہ مطلب نہیں کہ کچھ بھی کرے۔ اگر میڈیا کرپشن میں لوث ہے تو عام عوام کہاں جائے گی
 
Top