ملک میں جدید سینما گھروں کی تعمیر کا سلسلہ شروع ہو گیا

اشتیاق علی

لائبریرین
آج یہ خبر ایکسپریس نیوز کی ویب سائٹ سے پڑھی ہے دل کیا کہ شئیر کر دوں
1100722593-1.gif
ٕ
 

دوست

محفلین
چلو۔۔۔ ورنہ آج کل تو انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافے سے لوگ گھر پر ہی فلم اتار کر دیکھ لیتے ہیں۔ انگریزی اور انڈین ہی دیکھنی ہوتی ہے سینما جاکر بھی۔
 

arifkarim

معطل
روٹی کپڑا اور مکان کمیونزم یا سوشولزم میں ہوتا ہے، ہمارے ملک میں کیپٹلزم یا جاگیردارانہ نظام ہے یار!
 

شہزاد وحید

محفلین
روٹی کپڑا اور مکان کمیونزم یا سوشولزم میں ہوتا ہے، ہمارے ملک میں کیپٹلزم یا جاگیردارانہ نظام ہے یار!
اتنی مہنگی بجلی ہے، آٹھ روپے کا یونٹ۔ اور کمرشل یونٹ اس سے بھی مہنگا، کوئی 15 یا 16 روپے کا۔ اور آج میں نیوز سن رہا تھا کہ بجلی تین مرحلوں میں 40 فیصد اور مہنگی کی جائے گی۔ اس سے حکومت کو 12 ارب روپے کا ریوینیو حاصل ہو گا۔ مجھے اتنا غصہ چڑھا، میں نے چند ناقبل اشاعت اور اخلاق سے گری ہوئی موٹی موٹی گالیاں حکومت کی شان میں باآواز بلند بیان کی۔کیوں کہ عوام پہلے ہی مرنے والی ہوئی ہے، بارہ بارہ، چودہ چودہ گھنٹے بجلی آتی نہیں، عام سے چھوٹی فیملی کے گھر میں چھ ہزار سے دس ہزار بل بھیج دیتے ہیں بجلی چاہے بھیجے ناں۔ اور اب مزید بجلی مہنگی کر اپنا ہی سوچ رہے ہیں کہ حکومت کو فائدہ ہو گا۔ او کسی ---------- ، کبھی عوام کا بھی تو فائدہ سوچو۔ قرضے عوام سے پوچھے بنا لئیے جانے ہیں، اور پھر عوام پر نئے نئے ٹیکس لگا کر عوام کی -------------- آآآآآآآآآآ ۔۔۔۔۔ آئی جسٹ ہیٹ سسٹمز ان پاکستان۔
 

arifkarim

معطل
یار فکر نہ کرو، یہ ہمارے "پچھلے" حکمرانوں کے اعمال کا نتیجہ ہے جو آنے والے عوام بھگتتے ہیں!
 

غازی عثمان

محفلین
اچھی فلمیں‌ کون بنائے گا ، میرا ، ریشم اور نرگس وغیرہ ، صرف اچھے سنیما سے کوئی فرق نہیں پڑیگا ، اچھے فلموں کی بھی اشد ضرورت ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
جو کوئی بھی بنائے، ہوگی کسی دوسری فلم کی کاپی ہی!
ایسی بھی بات نہیں۔ پاکستانی ذہین ترین قوم ہے۔ یہ سب کچھ کر سکتی ہے اور دوسروں سے بہتر کر سکتی ہے۔ ہر وقت پاکستان کی تضحیک نا کرتے رہا کرو۔ پاکستان کے کچھ ناہنجار بڑوں نے پاکستان کا نام خراب کر دیا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وقت ایک سا ہی رہے گا۔
 

arifkarim

معطل
یار ایسی بات نہیں‌ہے۔ پاکستان کی طرف سے ریلیز ہونے والی "خدا کیلئے" بہت شاندار تھی۔
http://www.imdb.com/title/tt1068956/
میرا مطلب میرا، ریما وغیرہ کی طرف تھا جو ابھی تک پنجابی طرز کی فلموں کا اسٹینڈرڈ استعمال کر تی ہیں۔
 
Top