فرحان دانش
محفلین
خودکش حملے نہ ہونے کی ضمانت کون دیگا، عون نقوی
ادارہ تبلیغ اسلامی کے سربراہ معروف عالم دین علامہ عون محمد نقوی نے کہا ہے کہ سوات امن معاہدہ قومی اسمبلی سے منظور کرانا بددیانتی ہے یہ علاقائی مسئلہ ہے اسے سرحد اسمبلی سے منظور کرانا تھاتاہم اس معاہدے کے بعد اس بات کی ضمات کون دے گا کہ آئندہ خودکش حملے نہیں ہونگے۔ وہ جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جمعیت اہلحدیث کے مولانا امیر عبداللہ فاروقی، تحریک حسینیہ پاکستان کے صدر مولانا اکرام ترمذی، حکیم سید محمد احمد زبیری اور اہلحدیث عالم دین مولانا مرتضیٰ رحمانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک فلاحی اسلامی ریاست کے طور پر عظیم قربانیوں کے بعد اس لئے حاصل کیا گیا تھا کہ یہاں پر رہنے والے اپنے اپنے عقیدے کے ساتھ زندگی گزاریں لیکن جان بوجھ کر فقہی اختلافات کو ہوا دی گئی اور ذاتی نظریات کو اسلامی نظریات کے طور پر ٹھونسنے کی کوشش اسلحے کی بنیاد پر کی گئی جس کا نتیجہ طالبان کی صورت میں آج پورے ملک کیلئے دردسر بنا ہوا ہے۔