آپ کی بات کا انداز ایسا ہی تھا۔ جب اتنے لوگوں نے مذاکرات کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا تو اسکا مطلب ہے یقیناً مذاکرات کرنے کے حق میں کچھ ٹھوس دلائل ہونگے ہی۔میں نے کس جگہ پر آپ کو خودسے اتفاق کرنے کو کہا یا اپنی رائے کو ہمیشہ صائب قرار دیا؟
آپ پہلے اپنی دلیل دیکھئے۔ آپ کے خیال میں مختلف گروہوں نے طالبان کے نام کی آڑ لے رکھی ہے تو پھر کون فیصلہ کرے گا کہ آپ کے اسلام سے مخلص طالبان کون ہیں؟ اور جن سے مذاکرات ہو رہے ہیں وہ حق سچ والے طالبان ہی ہیں نا کہ وہ جنہوں نے بقول آپ کے طالبان کا نام اختیار کر رکھا ہے؟
اپنی بات شروع کرنے سے پہلے صرف اتنا کہہ دینا کہ شہید ہونے والے افسر کے لئے آپ واقعی رنجیدہ ہیں اور پھر اسی پرانے موقف کو نئے الفاظ سے دہرانا 'پاکستان میں رہنے والوں' کے رنج و غم کو بڑھائے گا ہی گھٹائے گا نہیں۔ سچ ہی کہا ہے کسی نے۔۔جس تن لاگے وہ تن جانے۔ ملک سے باہر بیٹھ کر صرف ٹی وی اور اخبار کی سنسنی خیز خبروں اور بے سروپا تجزیوں پر یقین کر کے واقعی ایسی ہی رائے سامنے آ سکتی ہے۔
جو بھی مسلمان ہوتا ہے اسلام سے مخلص ہوتا ہے جبھی وہ مسلمان کہلاتا ہے، اسلام کوئی طالبان سے خاص نہیں آپ اور میں شائد طالبان سے زیادہ اسلام سے مخلص ہونگے۔ جو لوگ مذاکرات کے لئے جائیں یا جو بھیجیں یہ انکی ذمہ داری ہے کہ اس بات کا فیصلہ کن پتہ کریں کہ یہ طالبان مذاکرات کے قابل ہیں بھی یا نہیں۔ میں نے اپنی پوسٹ نمبر 63 میں جن پہلے 3 گروپوں کا ذکر کیا ہے انکو تو ڈھونڈ ڈھونڈ کر مارنا چاہئے۔ میں صرف گمراہ لوگوں سے مذاکرات کا حامی ہوں۔ کہ انکو سمجھایا جائے کہ اگر آپ پر ظلم ہوا ہے تو عدالتوں کا رخ کریں اور اسلامی قوانیں کا نفاذ چاہتے ہیں تو الیکشن اور دوسرے جمہوری طریقے اختیار کریں۔