تعارف ملیئے فاروقی صاحب سے!!!

حسن علوی

محفلین
لیجیئے فاروقی صاحب یہاں آیئے اور اپنا تعارف دیجیئے کہ یہ محفل بھی جان سکے کچھ آپ کے بارے میں۔ بہت شکریہ
 

فاروقی

معطل
جی تو دوستو مجھ سے ملیے. . . . پر تھوڑا دور ہٹ کے. . . .کیونکہ میں ہوں ذرا ہٹ کے.
میرا نام ،عطا الرحمان فاروقی ہے پیار سے فاروقی کہتے ہیں. . .کبھی کبھی غصے میں بھی کہہ جاتے ہیں. .دوستی بہت پسند ہے. . پر دوست نہیں(ارے بھائی مذاق کیا ہے)
تعلیم بس ایویں سی ہے. .پر پڑھنا بہت پسند ہے... سوائے درسی کتابوں کے.:grin:
شعر و شاعری پسند ہے.اس لیے پڑھتا ہوں اور کبھی کبھی غصے میں آکر خود بھی کچھ نا کچھ "گھڑتا" ہوں
کھانے میں 'جوتے 'پسند ہیں. . .لیکن فوم کے:roll:
فارغ وقت میں کتابیں پڑھتا ہوںاور جب فارغ نہیں ہوتا تو اور بھی زیادہ پڑھتا ہوں. . .تاکہ جلدی سے فارغ ہو جاوں. .

کمپیوٹر دوڑانا پسند کرتا ہوں اور سائیکل چلانابھی
ننجا کا کھلاڑی ہوں. . . ویل کک بڑی اچھی "ٹھکاتا" ہوں اسلیے کہہ رہا تھا کہ ذرا ہٹ کے ملیے گا.
میرے خیال سےکافی ہے. . یا 'چائے' ہے


اگلا تعار فی حصہ صفہ نمبر 8 پر ملاحظہ فرمائیں
 

حسن علوی

محفلین
میں جو ہوں جناب پھر فکر کس بات کی ھے، مجھ ہی سے مل لیجیئے فی الوقت۔
اور ابھی اور بھی آئیں گے دیکھتے جایئے۔

کس شہر سے تعلق ھے یہ تو بتایا ہی نہیں آپ نے۔
 

مغزل

محفلین
فاروقی صاحب۔

محفل میں‌خوش آمدید
خاصے بزلہ سنج واقع ہوئے ہیں آپ ،
ہمیں امید ہے کہ محفل آپ کی کلکاریوں (قلقاریوں)
سے گونجتی رہیں گی۔
اپنی دیگر مشغولیات و مصروفیات کی ضمن میں بھی
کچھ ارشاد کیجئے۔

فورم میں ایک ضابطہ ہے ، مذاق کیجئے ،
(مضروب کا برانہ ماننا فوقیت رکھتا ہے)
مذاق مت اُڑائیے ، امید ہے خیال رکھیں گے ۔

سدا سلامت رہیں۔
منتظر :
م۔م۔مغل
 

فاروقی

معطل
میں جو ہوں جناب پھر فکر کس بات کی ھے، مجھ ہی سے مل لیجیئے فی الوقت۔
اور ابھی اور بھی آئیں گے دیکھتے جایئے۔

کس شہر سے تعلق ھے یہ تو بتایا ہی نہیں آپ نے۔

جناب تعلق ہمارا ہے گجرات سے. . . .پر جوتا چور مت سمجھیے گا(نوازش ہو گی
 

حسن علوی

محفلین
ایسی کوئی بات نہیں فاروق صاحب۔
ویسے بھی حیران تھا کہ شہر کا نام چھپایا گیا ھے ضرور کوئی وجہ ہوگی۔:) (مذاق)
 

فاروقی

معطل
فاروقی صاحب۔

محفل میں‌خوش آمدید
خاصے بزلہ سنج واقع ہوئے ہیں آپ ،
ہمیں امید ہے کہ محفل آپ کی کلکاریوں (قلقاریوں)
سے گونجتی رہیں گی۔
اپنی دیگر مشغولیات و مصروفیات کی ضمن میں بھی
کچھ ارشاد کیجئے۔

فورم میں ایک ضابطہ ہے ، مذاق کیجئے ،
(مضروب کا برانہ ماننا فوقیت رکھتا ہے)
مذاق مت اُڑائیے ، امید ہے خیال رکھیں گے ۔

سدا سلامت رہیں۔
منتظر :
م۔م۔مغل

شکریہ جناب . . ویسے آپ سخت گیر لگتے ہیں . .جیسے زنجیر پکڑ رکھی ہو مارنے کے لیے.
دیگر مشغولیات و مصروفیات کون سی ہوتی ہیں . . بھئی نیا ہوں تعارف کروانا بھی تو نہیں آتا نا.
(مضروب کا برانہ ماننا فوقیت رکھتا ہے) یہ فقرہ کون سی زبان کا ہے، . . .عرض تو کیا تھا تعلیم کے بارے میں. شاید آپکی دماغی صلاحیت 'زرداری' کی طرح ہو گئی ہے;)
 

محسن حجازی

محفلین
اور آپ کبھی بے دید نہیں ہوں گے۔ :grin:
خوش آمدید حضور!
بندہ ناچیز کو لوگ محسن حجازی کہتے ہیں۔
ہم کو یقین ہے کہ کہتے تو اور بھی بہت کچھ ہوں گے لیکن ہماری بہت عزت کرتے ہیں کبھی کچھ سامنے نہیں کہا کسی نے :grin:
اس طرح ہمارا ساڑھے چودہ سو پچاسواں پیغام مکمل ہوا۔
 
Top