تعارف ملیئے فاروقی صاحب سے!!!

مغزل

محفلین
مغل صاحب، کیا آپ روزمرہ کی بول چال میں بھی اتنی ہی مشکل اردو بولتے ہیں؟

ماوراء جی ۔ عام بول چال میں بھی میرا لہجہ اور زبان یہی ہوتے ہیں مگر، زبان میں ٹھہراؤ مفقودالخبر ہوتا ہے ۔
کل ہی میری ابوشامل اور عمار سے ملاقات ہوئی ہے ان صاحبان سے پوچھ لیجئے ۔۔ کہ ہم کس خاک سے اٹھائے گئے ہیں۔
ویسے گھر میں ہندکو اور پشتو بولی جاتی ہے ۔۔ زبانِ یار اردو کے چٹخارے محفل میں ہی مزا دیتے ہیں۔
کیا سمجھی آپ ۔۔ :grin:
 
ابوشامل

محفلین
ماوراء بالکل نہیں، مغل صاحب کی عام بول چال کی زبان بھی زمانے سے متاثر شدہ ہے :) البتہ الفاظ کا چناؤ ایسا ہے کہ ہم گونگے کہلائیں۔
 
مغزل

محفلین
آپ کہیے آپ کوکس نام ِنامی و نیک نامی سے مخاطبت کے دامنِ کوہ قاف سے صدایانِ چمن کہلابھیجی جائے ؟؟
شاید کچھ کہا ہے آپ نے....اجی صلاحیت . . . . ابھی کہاں . . . .ابھی تو فورم پر ہماری اہمیت ہی پید ا نہیں ہوئی، ، ، آپ صلاحیت کی باتیں کرتے ہیں

ارے جناب تو یوں کہیئے کہ آپ اپنی سیماب صفتی کے آئینے کی طرف پشت کیے کھڑے ہیں۔ :boxing:
حقیقت ہے کہ آپ چند ہی دنوں میں دلوں میں محل بناچکے ہیں۔ خدا کرے یہ مسکراہٹیں یہ کلکاریاں یہ قہقہے ہمیشہ سلامت رہیں۔۔
رہی بات اہمیت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو جانِ مغل اہمیت کا اندازہ کرنے والے آپ کون ؟؟:hatoff:
اہمیت کو ہم (سب) سے پوچھیئے ۔۔ (کہیں پوچھ ہی مت بیٹھیئے گا یہ نہ بتانے پر موصوف اترانے لگ جائیں):grin:
 
فاروقی

معطل
فاروقی صاحب
ہمارے ایک دوست ہیں متزلزلزماں متجمل حسین خان فاروقی ۔۔ جنہیں ہم عقیدت کم پیار سے اقبالِ ثانی بلاتے ہیں
آپ کہیے آپ کوکس نام ِنامی و نیک نامی سے مخاطبت کے دامنِ کوہ قاف سے صدایانِ چمن کہلابھیجی جائے ؟؟

امید ہے مذاقِ دلنوازی میں پہل کے بعد آپ میں ناچیز کی جانب سے مذاقِ؟ سلیم کی صلاحیت پیدا ہوچکی ہوگی ؟؟

ارے جناب تو یوں کہیئے کہ آپ اپنی سیماب صفتی کے آئینے کی طرف پشت کیے کھڑے ہیں۔ :boxing:
حقیقت ہے کہ آپ چند ہی دنوں میں دلوں میں محل بناچکے ہیں۔ خدا کرے یہ مسکراہٹیں یہ کلکاریاں یہ قہقہے ہمیشہ سلامت رہیں۔۔
رہی بات اہمیت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو جانِ مغل اہمیت کا اندازہ کرنے والے آپ کون ؟؟:hatoff:
اہمیت کو ہم (سب) سے پوچھیئے ۔۔ (کہیں پوچھ ہی مت بیٹھیئے گا یہ نہ بتانے پر موصوف اترانے لگ جائیں):grin:

ارے بھییا . . کیا ہو گیا دو دو پوسٹیں. . .
اور وہ محل مشرف کے محل جیسے تو نہیں کہیں:grin:
سب نا بتایئں پر تھوڑا سا تو اہمیت کے بارے میں ہمارا زہن ضرور صاف کر دیں :cry:
 
امکانات

محفلین
فاروقی صاحب آ پ کا تعارف کم ڈراونا خواب زیادہ لگتا ہے. . .چہ معنی دارد. . .
جناب ابھی ہاتھ نہیں لگ رہے اسلیے اسے صبح تک اٹھا رکھتے ہیں. . . ٹھیک ہے نا

ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے ،ہوتے ہیں جو کمزور دوسروں سے

حضرت فارسی نمی دانم ڈراونے خواب کا مطلب تھا کہ آپ نے ڈرانے کی کوشش کی دلاسہ دینے کی نہیں
 
مغزل

محفلین
اور اس بات کے ’’ امکانات ‘‘ بھی ہیں کہ : :?:
فاروقی میاں کبھی نعرہِ فاروقی لگاتے ہوئے میرے سر کے بچے کچھے بالوں پر طبع آزمائی نہ شروع کردیں۔: :grin::grin:
 
فاروقی

معطل
سلام فاروقی کافی دیر سے سہی پر خوش آمدید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔باضابطہ طور ہے
دیر آید درست آید..............شکریہ
اردو محفل پر خوش آمدید فاروق۔
لگتا ہے کہ بہت دلچسپ شخصیت ہیں
یعنی یقین نہیں ابھی تک آیا آپ کو
اوپر لکھا ہے:

"ملئیے فاروقی صاحب سے"

ارے کوئی زبردستی ہے کیا ؟
:confused:

نہیں زیر دستی ہے
 
محسن حجازی

محفلین
ماوراء جی ۔ عام بول چال میں بھی میرا لہجہ اور زبان یہی ہوتے ہیں مگر، زبان میں ٹھہراؤ مفقودالخبر ہوتا ہے ۔
کل ہی میری ابوشامل اور عمار سے ملاقات ہوئی ہے ان صاحبان سے پوچھ لیجئے ۔۔ کہ ہم کس خاک سے اٹھائے گئے ہیں۔
ویسے گھر میں ہندکو اور پشتو بولی جاتی ہے ۔۔ زبانِ یار اردو کے چٹخارے محفل میں ہی مزا دیتے ہیں۔
کیا سمجھی آپ ۔۔ :grin:

حضور پھر کس نے آپ کو خاک سے اٹھایا؟ :grin: :grin: :grin:
اس بات کا تو ذکر ہی نہیں دوسرے بالوں والے دھاگے میں؟ :eek:
بس جی وطن عزیز کی گلیاں ہی ایسی ہیں کہ تھوڑی سی بارش کے بعد یار دوست ایک دوسرے کو خاک سے اٹھاتے پھرتے ہیں۔ زرخیزی کی بابت تو ہم جانتے نہیں تاہم مٹی کافی دنوں تک نم رہتی ہے۔:grin:
 
Top