ابن سعید
خادم
بھائی رک جائیے میں بھی پیچھے آپ کے بالکل قریب ہوں!
یہ آواز ایک اور گھڑ سوار کی ہے۔
جی ہاں ذہانت کی علامت، دوست صفت، سلجھے مزاج کی حامل ہماری بٹیا رانی سارہ خان نے صرف تین سالوں کی قلیل مدت میں 10000 پیغامات کا ہدف پار کر کے ممتاز کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔
قصہ کچھ یوں ہے کہ جب میں نے محفل کا سفر شروع کیا تو کئی لوگ اپنے اپنے گھوڑوں سمیت منزل کی جانب دور تک جا چکے تھے۔ میں نے بھی ایک عدد مریل گھوڑا سنبھالا اور اللہ کا نام لیکر چل کھڑا ہوا۔ پڑاؤ آتے گئے، ہر جگہ احباب جام محبت اور گلدستہ اخوت سے نوازتے گئے اور بے تکان آگے بڑھتا رہا۔ رام میں ایک بار سارہ بٹیا سے بھی ملاقات ہوئی لیکن میں آگے بڑھتا چلا گیا۔ ابھی محفل کے گلزار کو روندتا اپنی دھن میں اگے بڑھا جا رہا تھا کہ پیچھے سےصدا آتی ہے۔ بھائی رکیئے میں بھی آپ پیچھے پیچھے آ رہی ہوں۔
مبارک ہو بیٹا یہ رفتار بس یوں ہی بڑھتی چلی آئیے۔