تاسف ممتاز صحافی ارشد شریف کا کینیا میں انتقال

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیما علی

لائبریرین
انا لله و انا الیہ راجعون!
نیروبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا. اے آر وائی نیوز سے وابستہ اینکر کاشف عباسی کے مطابق ارشد شریف کو کینیامیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے. اس حوالے سے تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں.۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے!!!!
‏اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے اہل خانہ کو صبرِجمیل عطا فرمائے!!!آمین
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
دکھ ہوا۔ تفصیلات سامنے آئیں تو کچھ معلوم ہو کہ آخر کیا ہوا۔
ایسے واقعات میں اتنی چیزیں بطور تفصیلات سامنے لائی جاتی ہیں کہ کچھ سامنے نہیں آتا۔
افسوس انسان تو گیا ۔ اللہ اس کے خاندان پر اور ہم سب پر رحم کرےاور اس کی خطاؤں سے در گزر کرے۔
 
La Alma

لائبریرین
موت سے فرار ممکن نہیں۔
انا لله وانا اليه راجعون۔
کاش انسان دوسرے انسان سے زندہ رہنے کا حق تو نہ چھینے۔ ایک یہ کام تو قدرت پر چھوڑ دے۔
دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کریں اور اہلِ خانہ پر سکینت نازل فرمائیں۔ آمین۔
 
انا لله و انا الیہ راجعون!
نیروبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا. اے آر وائی نیوز سے وابستہ اینکر کاشف عباسی کے مطابق ارشد شریف کو کینیامیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے. اس حوالے سے تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں.۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے!!!!
‏اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے اہل خانہ کو صبرِجمیل عطا فرمائے!!!آمین
انا لله و انا الیہ راجعون!
اللہ پاک سب سے پہلے انشااللہ قیامت کے دن قتل کا حساب لے گا
صحافیوں اور دیگر سیاستدانوں کو چاھئیے کہ وقت کے ساتھ چلیں سب سے پہلے اپنی جان کی حفاظت کریں آپ ہیں تو ملک بھی ہے آپ کے گھروالے بھی اور آپ کا وطن بھی جب آپ ہی نہیں ہونگے تو یہ سب کِس کام کا؟
اللہ پاک اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور بہترین نعم البدل عطا فرمائے آمین
 
علی وقار

محفلین
تحقیقاتی صحافت کی کمی ہے وگرنہ اب تک بہت کچھ سامنے آ چکا ہوتا۔ زیادہ تر جانبدارانہ تجزیے اور اندازے ہیں جن سے کام چلایا جا رہا ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
تحقیقاتی صحافت کی کمی ہے وگرنہ اب تک بہت کچھ سامنے آ چکا ہوتا۔ زیادہ تر جانبدارانہ تجزیے اور اندازے ہیں جن سے کام چلایا جا رہا ہے۔
سب سے بڑا مسئلہ ملک کی انتہا کی حد تک تقسیم ہے۔ جتنا بڑا حادثہ ہو جائے سب اپنے اپنے زاوئیے سے دیکھتے اور اسی کو صرف سچ مانتے ہیں۔
اس وقت اگر کوئی آدمی صرف سچ کے ساتھ کھڑا ہو جائے تو دونوں اطراف کے لوگوں سے اسے الزام اور دشنام کے سوا کچھ نہ ملے گا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
صد افسوس! مریم نواز کی ٹوئیٹ پر۔ چلو ایک لمحے کے لیے مان لیجیے ن لیگ کو اس پر بہت غصہ تھا اسی لیے ایسے الفاظ استعمال کیے گئے۔ لیکن ارشد شریف کی بیگم اپنے شوہر کے فوت ہوتے ہی جس کی ابھی تدفین بھی نہیں ہوئی تھی اس نے ٹوئیٹر پر ہر مخالف سے لڑائی چھیڑ لی۔ اور اب دیکھیے گا تحریکِ انصاف اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔ جس طرح انہوں نے منہاج القرآن کے پولیس گردی میں قتل ہونے والے لوگوں پر کی تھی۔ اور حکومت میں آ کر ان کے حق میں کچھ بھی نہ کیا۔
 
آخری تدوین:
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top