شہزاد احمد ممکن ہو آپ سے تو بھلا دیجئے مجھے - شہزاد احمد

صائمہ شاہ

محفلین
ممکن ہو آپ سے تو بھلا دیجئے مجھے
پتھر پہ ہوں لکیر مٹا دیجئے مجھے

ہر روز مجھ سے تازہ شکایت ہے آپ کو
میں کیا ہوں، ایک بار بتا دیجئے مجھے

میرے سوا بھی ہے کوئی موضوعِ گفتگو
اپنا بھی کوئی رنگ دکھا دیجئے مجھے

میں کیا ہوں کس جگہ ہوں مجھے کچھ خبر نہیں
ہیں آپ کتنی دور صدا دیجئے مجھے

کی میں نے اپنے زخم کی تشہیر جا بجا
میں مانتا ہوں جرم سزا دیجئے مجھے

قائم تو ہو سکے کوئی رشتہ گہر کے ساتھ
گہرے سمندروں میں بہا دیجئے مجھے

شب بھر کرن کرن کو ترسنے سے فائدہ
ہے تیرگی تو آگ لگا دیجئے مجھے

جلتے دنوں میں خود پسِ دیوار بیٹھ کر
سائے کی جستجو میں لگا دیجئے مجھے

شہزادؔ یوں تو شعلۂ جاں سرد ہو چکا
لیکن سُلگ اٹھیں تو ہوا دیجئے مجھے
 

رانا

محفلین
قائم تو ہو سکے کوئی رشتہ گہر کے ساتھ
گہرے سمندروں میں بہا دیجئے مجھے
بہت عمدہ انتخاب ہے۔ شکریہ۔
 

مقدس

لائبریرین
ہر روز مجھ سے تازہ شکایت ہے آپ کو
میں کیا ہوں، ایک بار بتا دیجئے مجھے

میرا بھی اکثر یہی رونا ہوتا ہے :)
 

محمداحمد

لائبریرین
شب بھر کرن کرن کو ترسنے سے فائدہ
ہے تیرگی تو آگ لگا دیجئے مجھے

سبحان اللہ! خوبصورت غزل ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
ساری غزل میں سے ایک ہی مصرعے نے اٹریکٹ کیا آپکو ؟ اور بحیرہ مردار کے بارے میں کیا کہوں " ہوئے تم دوست جس کے "
ہم نے اس مصرع کو پسندیدہ تو قرار ہی نہیں دیا تھا بلکہ محض مقام کا تعین کیا تھا کہ آپ اگر ڈوبنا ہی چاہ رہی ہیں تو کون سا سمندر مناسب رہے گا۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
طارق شاہ ، بلال اعظم ، رانا صاحب ، محمد احمد پسند فرمانے کا شکریہ
مقدس ، اسی شکایت کے بہانے آپ نے ہر ہماری پوسٹ پر قدم رنجہ تو فرمایا :)
فاتح بےحد ممنون ہیں ایک مصرعہ پسند فرمانے کے لیے۔
 
ہم نے اس مصرع کو پسندیدہ تو قرار ہی نہیں دیا تھا بلکہ محض مقام کا تعین کیا تھا کہ آپ اگر ڈوبنا ہی چاہ رہی ہیں تو کون سا سمندر مناسب رہے گا۔
فاتح بےحد ممنون ہیں ایک مصرعہ پسند فرمانے کے لیے۔
مقام کا تعین بھی مشاورت کے بعد ہوا تھا۔۔۔ :)
 

صائمہ شاہ

محفلین
ہم نے اس مصرع کو پسندیدہ تو قرار ہی نہیں دیا تھا بلکہ محض مقام کا تعین کیا تھا کہ آپ اگر ڈوبنا ہی چاہ رہی ہیں تو کون سا سمندر مناسب رہے گا۔
ہم تو وہ ہیں جو " خود تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے " پر یقین رکھتے ہیں سمندر خواہ کوئی بھی ہو :)
 
جی بالکل! بلکہ اس مقام کی نشان دہی آنجناب نے ہی فرمائی تھی۔
بھیا آپ کب سے صفِ دشمناں میں شامل ہو گئے؟
ہم نے تو دشمنوں کی صفوں میں رہ کر اپنی بٹیا رانی کی حفاظت کی سعی کی تھی۔ آپ کو علم تو ہے نہ کہ بحر مردار میں کوئی بھی ذی حیات نہیں نیز اس کا پانی اتنا کثیف ہے کہ کوئی اس میں ڈوبتا ہی نہیں بلکہ سطح آب پر ایسے تیرتا ہے جیسے کوئی کشتی کھلی چھوڑ دی گئی ہو۔ لہٰذا ہم نے سوچا کہ یہ محفوظ ترین سمندر ہوگا۔ لیکن بٹیا رانی کو بھائی مشکوک نظر آئیں تو پھر بھیا کے ڈوب مرنے کی گھڑی ہوتی ہے، خواہ وہ کوئی سمندر ہو خواہ چلو بھر پانی۔
 

فاتح

لائبریرین
دیکھیں ہمارے بھائی کی فراخدلی :)
ویسے آپکو کیا ضرورت ہے کسی سہارے کی آپ تو اکیلے ہی کافی ہیں
اس میں ان کی فراخ دلی کہاں سے آ گئی۔۔۔ یہ تو رحم دلی کہلائے گی کہ انھوں نے بحیرۂ مردار کا انتخاب کیا بہن کو ڈبونے کے لیے۔۔۔ ہاہاہاہا
 
Top