جاسمن
لائبریرین
بخدمت جناب منتظم صاحب، اردو محفل فورم
جناب عالی!
مؤدبانہ گزارش ہے کہ آج کل موسم بہت سہانا ہو رہا ہے۔ ایسے موسم میں کچھ ہٹ کے کرنے کو دل چاہتا ہے۔ دوسرے یہاں اس فورم پہ فدویہ بہت سے محفلین کو "کچھ ہٹ کے" کرتے ہوئے دیکھتی ہے تو احساسِ محرومی ہوتا ہے کہ آخر ہم نے کیا جرم کیا ہے! ہمیں بھی یہ حق ملنا چاہیے۔ سو فائن ڈے کی چھٹی چاہیے۔
یقین مانیے بس ایک دن کی چھٹی میں ہی دل کے ارمان پورے ہو جائیں گے۔
اپنا ٹویٹ اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کروں گی اور ہر فعال لڑی کو ٹویٹوٹویٹی کر دوں گی۔ ساری لڑیاں سج جائیں گی قسمے۔
کھیل کے زمرے کی کسی لڑی میں غزل اور کسی میں بریانی نہ بنانے کی ترکیب پیسٹ کروں گی۔ محفلین والے زمرے میں چند محفلین کی غیبت کی لڑیاں تو کھولنی ہی کھولنی ہیں۔ پنجابی زمرہ میں اردو شاعری اور اردو شاعری میں پنجابی شاعری۔ کیا انوکھا خیال ہے!! سیاہ ست کی کسی لڑی کی بحث میں کود کے دونوں اطراف کی مخالفت کرنے سے لڑائی کو زبردست بڑھاوا ملے گا۔ ہلاشیری کر کے بھی مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
کاپی پیسٹ کرنا بے حد آسان کام ہے۔فیس بک اور وٹزایپ سے یہ کام کرنا خوب رہے گا۔ کچھ بھی ملے گا چاہے نویں دسویں کی ڈیٹ شیٹ ہو، محفل پہ پوسٹ کروں گی۔
بندے کی کیفیت ایک دن میں کئی طرح کی ہو سکتی ہے سو کیفیت نامے میں ساری کیفیتیں ڈالتی جاؤں گی۔ کسی اور کی کیفیت وہاں رہنے ہی نہیں دینی۔
جناب عالی! بس ایک دن کی چھٹی چاہیے۔ آپ فدویہ کو "مدیر" سے "محفلین" کر دیں۔ چوبیس گھنٹوں میں بیجا بیجا ہو جائے گی۔
بہت بور ہو گئے ہیں مدیر بن کے۔ کتنے مراسلوں پہ ناپسندیدہ، کتنوں پہ مضحکہ خیز اور بہت سوں پہ غیرمتفق کے بٹن بھی دبانے ہیں۔
ڈھیروں مراسلوں پہ اپنی "جانبدرانہ" رائے بھی دینی ہے۔
نیرنگ خیال کے رنگوں میں بھنگ ڈالنے ہیں۔ محمد احمد کی غزلوں میں جا کے ظہیر احمد ظہیر کی غزلوں کے اشعار ٹانک کے تعریف کرنی ہے اور سید عاطف علی کی غزلوں میں محمد تابش صدیقی کے اشعار سنانے ہیں۔
اور جناب عالی! جب تک آپ سے چھٹی کی منظوری ملتی ہے، کاموں کی مزید فہرست بھی تیار ہو جائے گی۔ نیز باغی قسم کے محفلین ابھی کے ابھی ڈھیروں باغیانہ مشوروں سے نوازیں گے۔
کچھ غور و فکر جاسم محمد کے سٹائل پہ کرنا ہو گا۔ وہاں سے کافی معلومات ملیں گی کہ چھٹی کا دن کیسے گزارا جائے۔
اگر جناب عالی میری درخواست پہ غور نہیں فرمائیں گے تو فدویہ انتقامی طور پہ اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کئی پرامن لڑیوں کو مقفل کر دے گی اور مقفل لڑیوں کو کھول دے گی۔ آپ سوچ سکتے ہیں کہ یہ کتنا خوفناک ہو گا۔ کئی محفلین کو بین اور کئی بین شدہ کو واپس بلا لیا جائے گا۔ یہ دو دھمکیاں اس قدر ہلا کے رکھ دینے والی ہیں کہ آپ بے اختیار چھٹی دینے پہ مجبور ہو جائیں گے۔ تاہم پھر بھی مؤدبانہ گزارش ہے کہ فدویہ کو صرف ایک دن کی چھٹی عنایت فرمائی جاوے۔ فدویہ آپ کی بے حد شکرگذار ہو گی۔
العارض
جاسمن
مدیر زمرہ متفرقات
بتاریخ 15.06.2021