منتظم اردو محفل کے نام کھلی درخواست

اگر اس درخواست پر منتظم صاحب نے عمل پیرا ہونے کے احکامات جاری نہیں کیے تو ہم منتظم صاحب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اعلان کر دیں گے ۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
یہ تو آپ چھٹی نہیں بلکہ کھلی چھٹی مانگ رہی ہیں ۔ :)



خبردار ، جو کسی نے اس مدیرہ باتدبیرہ کو چھٹی دی ہو ۔ :)
کسی مدیر کو حق نہیں ہے چھٹی ملنے کا ۔ جس طرح ہم معصوم بھولے بھالے اور سیدھے سادے محفلین یہاں لاگ ان ہوتے ہی بوکھلا اٹھتے ہیں اور محفل کا رنگ دیکھ کر الٹے قدموں لاگ آؤٹ ہوجاتے ہیں اسی طرح مدیران کو بھی روزانہ اس کیفیت کا مزا چکھنا چاہئے ۔ :):):)(ہیلمٹ والا شتونگڑہ تین عدد)

ظہیر بھائی! سفارش کر دیں۔ دونوں بھائی بہن محفل میں خوب مٹرگشت کریں گے۔ جہاں جی چاہے گا، جائیں گے اور دل کی بھڑاس نکالیں گے۔ کبھی کبھی "بچہ" بھی بن جایا کریں۔ :D
 

علی وقار

محفلین
ایک سنجیدہ نوٹ: مدیران و منتظمین کی ایک حیثیت بطور محفلین بھی ہے سو اس حیثیت کو بھی پیش نظر رکھنا چاہیے۔ مجھے تو یہ شکایت ہے کہ ہم محفلین بھی اپنی ذمہ داریاں ٹھیک طرح ادا نہیں کر رہے ہیں اور الزام انتظامیہ پر دھر دیتے ہیں جو ہمارے لیے یہ محفل سجا سنوار کر پیش کرتے ہیں اور اس رضاکارانہ کام کا کوئی معاوضہ تک وصول نہیں کرتے ہیں۔ اگر ہم اس محفل کو اپنی محفل سمجھیں اور محفل کے قواعد و ضوابط پر عمل پیرا ہوں تو شکایت کے مواقع کم کم ہی پیدا ہوتے ہیں۔ اگر کوئی مراسلہ نا زیبا لگے تو اسے رپورٹ کر دینا چاہیے۔ اگر کسی محفلین کا رویہ ناگوار گزرے تو اس حوالے سے انتظامیہ کو مطلع کر دینا چاہیے۔ اس سے زیادہ کا تقاضا کرنا نادانی ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
چھٹی میرے اختیار میں نہیں، ورنہ فوراً سے پہلے ہی منظور کر دیتا۔
گویا اندرون خانہ بغاوت پک رہی ہے ۔ اور عنقریب منظم ہو کر ابھرنے کا امکان بھی ہے ۔
یہاں 'العارضہ' ہونا چاہییے تھا۔:p
العارضہ یعنی بغاوت کا عارضہ ۔
اب دلچسپ بات یہ ہے کہ انتظامیہ کا جواب کیا آتا ہے ۔ اور اس بغاوت کا سر کیسے کچلا جاتا ہے ۔ یا پھر مارشل لاء کے 90 دن شروع ہوتے ہیں وغیرہ
 
ظہیر بھائی! سفارش کر دیں۔ دونوں بھائی بہن محفل میں خوب مٹرگشت کریں گے۔ جہاں جی چاہے گا، جائیں گے اور دل کی بھڑاس نکالیں گے۔ کبھی کبھی "بچہ" بھی بن جایا کریں۔ :D
جے تسی بھین بھرا نے ای ایتھےمٹر گشت کرنی اے، تے اسی فیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پولا پولا پتلی گلی ال نکلیے کے۔ :cry:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر جناب عالی میری درخواست پہ غور نہیں فرمائیں گے تو فدویہ انتقامی طور پہ اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کئی پرامن لڑیوں کو مقفل کر دے گی اور مقفل لڑیوں کو کھول دے گی۔
قدم بڑھائیے۔۔۔ ہم ساتھ ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہائے ہائے، محفل میں کیسے کیسے سنگین لفظ سننے کو مل رہے ہیں:)

آپ کی اس لائن سے دل مجھے بار بار سمجھا رہا ہے کہ بچے "بھگ جا بھگ جا"
ہم سوچ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟
بیماروں کے ساتھ خصوصی رعایت کا رواج ہے نا محفل میں ؟
 
گویا اندرون خانہ بغاوت پک رہی ہے ۔ اور عنقریب منظم ہو کر ابھرنے کا امکان بھی ہے ۔
جی آ۔۔۔
العارضہ یعنی بغاوت کا عارضہ ۔
اب دلچسپ بات یہ ہے کہ انتظامیہ کا جواب کیا آتا ہے ۔ اور اس بغاوت کا سر کیسے کچلا جاتا ہے ۔ یا پھر مارشل لاء کے 90 دن شروع ہوتے ہیں وغیرہ
میرا خیال ہے ان دو لڑیوں سے کافی سارے ’شرارتی جنات‘ اور ’ناٹی اینجلیز ‘ کو ’کن‘ ہو جائیں گے۔
 
Top