خیال تو برا نہیں ہے چھوٹی بہن ، لیکن اس کے لئے مجھے پھر سارے نظر انداز کردہ زمروں کو دوبارہ سے کھولنا پڑے گا ۔ میں اکثر لاگ اِن ہوئے بغیر ہی کام کے دوران جیسے جیسے موقع ملتا ہے محفل میں تاک جھانک کرلیتا ہوں ۔ الحمدللہ ، میری اردو پڑھنے کی اسپیڈ بہت تیز ہے ۔
لیکن لاگ ان ہونے کے بعد تو صرف شعر و ادب والی لڑیوں ہی میں جانا ہوتا ہے ۔ ویسے بحیثیت مدیرہ آپ کو تو پسندیدہ اور ناپسندیدہ ہر قسم کی لڑیاں دیکھنا پڑتی ہوں گی ۔ مجھے آپ تمام مدیرانِ کرام سے ہمدردی ہے ۔
اللہ کریم آپ لوگوں کو اس بے لوث خدمت کا اجر عطا فرمائے ۔