منصبِ ادارت سے سبکدوشی!

اگر اجازت دیں تو ایک آدھ بات تجزیے کی عرض کروں۔ شاید ان حضرات میں توانائی زیادہ ہے سو رات کو جاگتے ہوں گے تاکہ محفل سنبھالیں، یا پھر کاروبار اور نوکری اسقدر جمی ہوگی کہ وقت خوب وافر ہو گا یا پھر وراثت میں ملنے والے کھیت، کرائے کے مکانوں سے تمام ضروریات پوری ہو جاتی ہوں گی۔ میرا خیال ہے کہ منتظمین اور مدیران کو اپنے شب و روز تحریر کرنے چاہیں تاکہ محفلین کو زندگی گزارنے کا وہ طریقہ پتہ چلے کہ جس سے یہ ذمہ داری سنبھالنا ممکن ہو۔ :)
مختلف افراد کے لیے اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔
اپنا بتا سکتا ہوں کہ ایک تو زیادہ تر موبائل سے ہی محفل استعمال کرتا ہوں اور موبائل پر ہر وقت انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے۔
پرائیویٹ جاب کرتا ہوں جس میں کام کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی نظر ڈالتا رہتا ہوں۔ البتہ باقی اوقات کی نسبت دفتر میں کم وقت ملتا ہے ۔
دفتر والوں کو کبھی کام میں کوتاہی کی شکایت نہ ہونے دی۔ الحمد للہ۔ :)
میرا دفتر سے گھر کا یکطرفہ سفر 50 منٹ سے سوا گھنٹہ تک ہے۔ اس طرح دن کے دو گھنٹے سفر میں گزرتے ہیں، جو تقریباً محفل پر ہی گزرتے ہیں۔ :)
گھر میں بھی کچھ صحت کے مسائل کی وجہ سے اضافی ایکٹویٹیز کافی کم ہو گئی ہیں۔ بچوں کے ساتھ کھیل کود میں محفل بھی چلتی رہتی ہے۔ :)
 

سید رافع

محفلین
قبلہ کہیں کہیں تو Time dilation کا شبہ بھی ہوتا ہے!!!

وقت کے بجائے رقم پر توجہ رہے تو تمام محفلین کو محفل سنبھالنا سائنس فکشن یا راکٹ سائنس نہ لگے۔ :) رقم کہاں سے ملتی ہے؟ اہل و عیال میں تقسیم کا کیا قاعدہ ہے؟ گوشت بڑے کا ہی استعمال ہوتا ہے یا کبھی کبھی چھوٹے کا اور مرغی بھی دسترخوان کی زینت بنتے ہیں؟ کیا کمبائنڈ فیملی سسٹم ہے یا ایگ رہتے ہیں؟ یہاں پاکستان میں مقیم ہیں کہ بیرون ملک؟ مطلب کل کا کل فارمولا محفل کو سنبھالنے کا کھل کر بتائیں۔ بلکہ ایک لڑی بنا لیں اور بتاتے جائیں کہ آج یہ یہ اہم کام کیا۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
ریورس ایولوشن کا سن کر افسوس ہوا۔:(
Capture.jpg
 
Top