منصبِ ادارت سے سبکدوشی!

م حمزہ

محفلین
اگر آپ نے ایسا فیصلہ لیا ہے تو ضرور کوئی زیادہ اہم ضرورت یا مقصد کی وجہ سے لیا ہوگا۔ ہم تو نئے ہیں بہرحال زیادہ نہیں جانتے یہاں کی۔ البتہ اتنا ضرور کہیں گے کہ برادرانہ شفقت محسوس کرتے رہے ہیں۔
بس اتنی گزارش ہے کہ محفل چھوڑ کر مت جائیے گا۔
صبح کو جو مبارک باد یاز بھائی کو دی تھی یہ سوچ کر دی تھی کہ ایک اور اضافہ کیا گیا ہے، یہ بالکل پتا نہ تھا کہ وہ آپ کو رپلیس کر رہے ہیں۔ ورنہ شاید کرسی والی بات نہ لکھتا۔ بہرحال اگر کچھ اناپ شناپ میں نے لکھا ہو تو معذرت خواہ ہوں۔

اللہ آپ کے تمام مسائل حل فرمائے۔ ہرجا و ہر وقت آپ کی مدد فرمائے ۔ ہر مرحلہ پر آپ کو کامیابی عطا فرمائے ۔
 
ہادیہ

محفلین
مجھے تو فرقان بھیا پہ غصہ بھی بہت ہے۔۔۔ ہر ممبر کی اپنی شخصیت ہے۔ یاز صاحب یا کوئی بھی مدیر بنتا ہے یقینا وہ اتنا اہل ہے تو سعود بھیا نے بنایا ہے۔ لیکن آپ بہت اچھے لگتے تھے ایز اے موڈ۔۔اور اب ایسے بالکل بھی اچھے نہیں لگ رہے۔۔:unsure:
 
فرقان احمد

محفلین
سب دوست احباب کا شکریہ۔ ذاتی نوعیت کی وجوہات کے باعث ایسا ہوا؛ یہی سچ ہے۔مزید یہ کہ ہماری دانست میں یاز صاحب کو مدیر بنا کر منتظمین نے بہترین فیصلہ کیا ہے۔ ہماری نیک تمنائیں اُن کے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر ایک بات ضرور کہنا چاہیں گے کہ منتظمین یقینی طور پر صحیح معنوں میں اُردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت میں مصروف ہیں۔ مدیر بن کر یہ احساس مزید پختہ ہوا کہ ہمیں نبیل بھیا، سعود بھیا، تابش بھائی اور خلیل بھیا کی قدر کرنی چاہیے جو چوبیس گھنٹوں میں سے اپنا زیادہ تر وقت محفل کی نذر کرتے ہیں۔ بعض اوقات فورم چلانے کے معاملے کو بہت سادہ اور آسان سمجھ لیا جاتا ہے؛ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ ہمارا مشورہ یہی ہے کہ اراکینِ عملہ کے ساتھ ہر ممکن حد تک تعاون کیا جائے تاکہ وہ ہماری لیے یہ خوب صورت محفل سجائے رکھیں۔
 
ربیع م

کہیں یہی سمجھانے کیلئے تو ادارت نہیں سونپی گئی تھی؟
 
عثمان

درست کہا آپ نے۔
چار سال پہلے سعود کے دفتر جانے کا اتفاق ہوا تو مصروفیات دیکھ کر اندازہ ہوا کہ اراکین عملہ کتنی محنت اور لگن سے محفل کو کامیاب بنانے میں مصروف ہیں۔
 
بس یہی ہم میں اور ان میں فرق ہے بھیا! :)

اگر اجازت دیں تو ایک آدھ بات تجزیے کی عرض کروں۔ شاید ان حضرات میں توانائی زیادہ ہے سو رات کو جاگتے ہوں گے تاکہ محفل سنبھالیں، یا پھر کاروبار اور نوکری اسقدر جمی ہوگی کہ وقت خوب وافر ہو گا یا پھر وراثت میں ملنے والے کھیت، کرائے کے مکانوں سے تمام ضروریات پوری ہو جاتی ہوں گی۔ میرا خیال ہے کہ منتظمین اور مدیران کو اپنے شب و روز تحریر کرنے چاہیں تاکہ محفلین کو زندگی گزارنے کا وہ طریقہ پتہ چلے کہ جس سے یہ ذمہ داری سنبھالنا ممکن ہو۔ :)
 
قبلہ کہیں کہیں تو Time dilation کا شبہ بھی ہوتا ہے!!!
 
Top