منصوبۂ تقریبِ ملاقات برائے اسلام آباد، راولپنڈی اور قرب و جوار کے احباب

امجد میانداد سے تا حال رابطہ نہیں ہو سکا امجد علی راجا آپ بھی اپنی شرکت کنفرم کریں دائم آپ نے بھی ابھی تک کوئی واضح جواب نہیں دیا مہربانی فرما کر سب حضرات اپنی شرکت کنفرم کریں اور شریک ہو کر تقریب کی رونق کو دوبالا کریں
یاد کرنے کے لئے شکریہ بھیا، آپ بھائیوں سے ملاقات کا موقع میسر آنا بہت خوش نصیبی کی بات ہے انشاءاللہ ضرورت حاضر ہوں گا۔
 
منتیں کر رہا ہوں اسلامابادیوں کی کہ مل لو میں جہاز میں فوری آ جاؤں گا لیکن کوئی تیار ہی نہیں
ارے زیک بھیا کون کم بخت آپ سے ملاقات نہیں کرنا چاہے گا، آپ تشریف لائیں ہم راستوں کو استقبالیہ بینرز سے سجا ڈالیں گے :)
کچھ بینرز پر پھول اور پلکوں کی تصاویر پرنٹ کروا کر راستے میں بچھا بھی دیں گے، ہور دسو :)
 
ویسے تو اتفاق رائے ہو چکا ہے. لیکن امجد بھائی نے شوشا چھوڑا ہے تو شرلی چھوڑے دیتے ہیں کہ اگر کسی پر فضا یا اوپن ائیر میں پروگرام ہو جائے تو.......

سبحان اللہ!!!
 
اسلام آباد راولپنڈی اور قرب و جوار کے محفلین سے گزارش ہے کہ کل دوپہر تک شرکت کی تصدیق کر دیں
کل 30۔7 بالا تکہ شاپ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں پی ڈبلیو روڈ فائنل ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے عجب بات ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں کوئی کرکٹ کا شائق نہیں؟

(ٹھیک ہے پاکستان کے ہارنے کے چانس زیادہ ہیں لیکن پھر بھی انڈیا پاکستان کا ورلڈ کپ کا میچ چھوڑ کر بالا تکہ شاپ، اللہ اکبر)۔ :)
 
ویسے عجب بات ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں کوئی کرکٹ کا شائق نہیں؟

(ٹھیک ہے پاکستان کے ہارنے کے چانس زیادہ ہیں لیکن پھر بھی انڈیا پاکستان کا ورلڈ کپ کا میچ چھوڑ کر بالا تکہ شاپ، اللہ اکبر)۔ :)
ویسے ایک امکان یہ بھی ہے کہ وہاں بڑی سکرین پر خون جلانے کا انتظام بھی موجود ہو۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
اطلاعات گردش میں ہیں کہ آج شام اردو محفل کے ایک بانکے سجیلے رکن اسلام آباد کے ایک پُررونق اور سہانے مقام پر اُردو محفل کے منتظم سے بالمشافہ ملاقات کریں گے۔ توقع کی جا سکتی ہے کہ مذکورہ رُکن کو کل شام منعقدہ تقریب میں شرکت پر رضامند کر لیا جائے گا۔
 
کیوں ہمیں علم نہ ہوا کہ آج شام ہم کسی سے مل رہے ہیں!!!
 
زیک

مسافر
ویسے عجب بات ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں کوئی کرکٹ کا شائق نہیں؟

(ٹھیک ہے پاکستان کے ہارنے کے چانس زیادہ ہیں لیکن پھر بھی انڈیا پاکستان کا ورلڈ کپ کا میچ چھوڑ کر بالا تکہ شاپ، اللہ اکبر)۔ :)
اسی لئے میں اتوار کی اس ملاقات کے بائیکاٹ کا باقاعدہ اعلان کر رہا ہوں
 
Top