منصوبۂ تقریبِ ملاقات برائے اسلام آباد، راولپنڈی اور قرب و جوار کے احباب

حتمی پروگرام تقریبِ ملاقات اسلام آباد
16 جون 2019ء بروز اتوار، شام ساڑھے سات
بمقام: بالا تکہ ہاؤس، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، اسلام آباد

لوکیشن
ان شاء اللہ ،
یہ دعوت ملاقات محفلین کے درمیان آپسی محبت کو مزید مضبوط تر کرنے کا ذریعہ بننے گی ۔
ہماری دعائیں آپ سب محفلین کے ساتھ اس دعوت ملاقات میں شامل رہے گی ۔
 
میں بھی راولپنڈی میں مقیم ہوں ۔۔

اگر کوئی صورت بنتی ہے تو ضرور

بہت شکریہ ٹیگ کرنے کا ابھی لاگن کی ہے آئی ڈی
ملاقات کا دن چھٹی والا ہوا تو ضرور انشاءاللّٰہ شرکت ہو گی !!!

بہت بہت شکریہ تابش بھیا۔ واقعی ایک مدت ہی ہوگئی ملاقات ہوئے۔
مجھے حاضر ہوکر بہت خوشی ہوگی۔ زاتی نمبر آپ کے پاس ہے، مقام اور وقت بھیج دیجئے گا، حاضر ہو جاؤں گا انشاءاللہ۔
کچھ کھانا پینا ہوا تو پہلے بتا دیجیئے گا، ایک دو دن تو بیگم کی منت سماجت کے لئے درکار ہوں گے ہی ;)

ہم اسلام آباد، ترامڑی چوک رہتے ہیں۔
حکم کیجیے۔
پروگرام کس نوعیت کا ہے؟
ان شاء اللہ یہ حقیر شرکت کی حتی الامکان کوشش کرے گا
جی صاحبان۔ پروگرام فائنل ہو گیا ہے۔ اپنی شرکت سے آگاہ فرمائیے۔ :)
حتمی پروگرام تقریبِ ملاقات اسلام آباد
16 جون 2019ء بروز اتوار، شام ساڑھے سات
بمقام: بالا تکہ ہاؤس، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، اسلام آباد

لوکیشن
 
سید شہزاد ناصر صاحب، امجد میانداد بھائی، زیرک بھائی، ابن توقیر بھائی، آپ اور میں تو فائنل ہی سمجھیں۔ کچھ خاموش شراکتیں بھی ممکن ہو سکتی ہیں۔
امجد میانداد سے تا حال رابطہ نہیں ہو سکا امجد علی راجا آپ بھی اپنی شرکت کنفرم کریں دائم آپ نے بھی ابھی تک کوئی واضح جواب نہیں دیا مہربانی فرما کر سب حضرات اپنی شرکت کنفرم کریں اور شریک ہو کر تقریب کی رونق کو دوبالا کریں
 
ابھی تک کسی ممبر نے اپنی شرکت کنفرم نہیں کی
ارے واہ، خدا خدا کر کے کفر ٹوٹا محفلین کا۔
جب سے اللہ بخشے نیرنگ خیال نے شہر چھوڑا ہے دو چار محفلین سے ملاقات کے علاوہ لگتا ہے باقیوں کی پرچھائیاں بھی شہر چھوڑ گئی ہیں۔
مجھے اس ملاقات کے پروگرام میں شامل سمجھیں اگر کوئی بغیر ترتیب دیے کوئی ضروری کام نے گھس آیا تو۔
ویسے ملاقات تو کسی بھی جگہ کی جاسکتی ہے لیکن میری تجویز تھی کہ اگر ملاقات کسی سرسبز مقام پر ہو جاتی تو زیادہ بہتر نہ ہوتا؟ عمارتوں میں رہتے، عمارتوں میں کام کاج کرتے، اب جنگل بوٹے مانگتا ہے دل۔ اگر اتنے پیارے پیارے لوگوں کے ساتھ منظر بھی پیارا اور لطیف ہو تو مزہ دوبالا ہو جائے گا۔ میری تجویز مارگلہ کی پہاڑیوں کی ٹریلز میں سے کوئی ٹریل خصوصی طور پر ٹریل 5 یا کوئی بھی۔ یا پھر کوئی بھی سرسبز پارک ہو سکتا ہے۔
لیکن اگر دوست احباب کی منشاء کوئی بلڈنگ ہی ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

اور یہ جاسم محمد عارف کریم ہی ہے؟ واقعی؟
لیکن آئی ڈی کیوں بدلی؟
 

زیک

مسافر
میری تجویز تھی کہ اگر ملاقات کسی سرسبز مقام پر ہو جاتی تو زیادہ بہتر نہ ہوتا؟ عمارتوں میں رہتے، عمارتوں میں کام کاج کرتے، اب جنگل بوٹے مانگتا ہے دل۔ اگر اتنے پیارے پیارے لوگوں کے ساتھ منظر بھی پیارا اور لطیف ہو تو مزہ دوبالا ہو جائے گا۔ میری تجویز مارگلہ کی پہاڑیوں کی ٹریلز میں سے کوئی ٹریل خصوصی طور پر ٹریل 5 یا کوئی بھی۔ یا پھر کوئی بھی سرسبز پارک ہو سکتا ہے۔
سر سبز مقام کے لئے مجھے فیسبک پر میسج کریں
 
Top