منقوطہ حروف اور نقطہ رکھاوٹ

الف نظامی

لائبریرین
ابوالمعانی میرزا عبدالقادر بیدل عظیم آبادی کا ایک شعر ہے:
بجنبش تیغ زن چین جبینش
غضب پشتی نشین نقش چینش

اس میں مستعمل تمام حروف منقوطہ ہیں جو یہ ہیں
ب پ ت ج چ ز ش ض غ ج غ ق ن ی

جبکہ تمام منقوطہ حروف یہ ہیں:
ب پ ت ث ج چ خ ذ ز ژ ش ض ظ غ ف ق ن ی

فانٹ بنانے والوں کے لیے شاید یہ شعر مفید ہو۔

تمام اہل فن سے گزارش ہے کہ کوئی ایسا فقرا بنانے کی طرف توجہ دیں جس میں تمام منقوطہ حروف آجائیں۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ بھی ایک فن تھا۔ ایک زمانے میں شعراء پورے دیوان کے دیوان منقوط یا غیر منقوط لکھ دیتے تھے۔ ابھی اقبال بھائی ہی کراچی سے کسی بزرگ کی کتاب لائے ہیں جو نعتیہ کتاب ہے مکمل غیر منقوط۔۔ یعنی پورے دیوان میں ایک حرف بھی نقطے والا نہیں۔ ا، ح، د، ر، س، ص، ط، ع، ک، گ، ل ، م ،و ہ، ی
 
الف نظامی

لائبریرین
یہ شعر جواد کے تخلیق کردہ عماد نستعلیق فانٹ میں:
attachment.php
 
Attachments

  • nuqtas.JPG
    nuqtas.JPG
    29.9 KB · مناظر: 102

مغزل

محفلین
یہ بھی ایک فن تھا۔ ایک زمانے میں شعراء پورے دیوان کے دیوان منقوط یا غیر منقوط لکھ دیتے تھے۔ ابھی اقبال بھائی ہی کراچی سے کسی بزرگ کی کتاب لائے ہیں جو نعتیہ کتاب ہے مکمل غیر منقوط۔۔ یعنی پورے دیوان میں ایک حرف بھی نقطے والا نہیں۔ ا، ح، د، ر، س، ص، ط، ع، ک، گ، ل ، م ،و ہ، ی

سرکار کتاب کا نام ، شاعر کا نام اور پتہ وغیرہ ارسال کردیجئے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
اگلی ملاقات پر۔ مجھے محض کسی کسی سنیچر اتوار کو فرصت ملتی ہے مہینے میں ایک یا دو بار تو ملتا ہوں اقبال بھائ سے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
کراچی کا تو معلوم نہیں البتہ فیصل آباد کے ایک بزرگ امین نقوی صاحب ہیں جنہوں نے غیر منقوط مجموعہ نعت رقم کیا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایسے جملے کی تلاش(تمام منقوطہ حروف پر مشتمل) جس کی مدد سے کسی فانٹ کی نقطہ رکھاوٹ Placement کو پرکھا جاسکے۔
میرے خیال میں صرف منقوط الفاظ ہی فونٹ‌ کی نقطہ پلیسمنٹ کی ٹیسٹنگ کے لیے کافی نہیں ہوں گے۔ نقطہ پلیسمنٹ کی اصل ٹیسٹنگ طویل ترسیمہ جات پر مشتمل حروف کے ذریعے ہی ممکن ہے جن میں حروف کے نقاط بالکل ساتھ ساتھ ہوتے ہیں۔
 
مہوش علی

نقطہ پلیسمنٹ کے حوالے سے سب سے زیادہ کام نفیس نستعلیق میں ہوا ہوا ہے اور ہم یہ امید رکھ سکتے ہیں کہ کوئی نقطہ اس میں غلط نہ ہو گا چاہے ترسیمہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو۔
 
امر شہزاد

محفلین
آپ کی معلومات کے لیے

دارالعلم نے ایک کتاب شائع کی تھی " ہادیء عالم"

اس کے مصنف محمد ولی ہیں۔
کمال یہ ہے کہ یہ سیرتِ رسول پر واحد غیر منقوط اردو کتاب ہے۔ جس کے عنوان، مصنف اور پبلشر کے نام بھی غیر منقوط ہیں۔
 
arifkarim

معطل
نفیس نستعلیق میں نقطوں کی رکھاوٹ(placement)
attachment.php
بھائی آپ کی اور میری ریسرچ اسی نتیجہ پر پہنچی تھی کہ نفیس نستعلیق میں، عماد نستعلیق، کے مقابلہ پر اردو کیلئے نقطوں‌ کا بہت اچھا نظام موجود ہے۔ اس میں فیض نستعلیق کے گلفس ڈال بہت بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے تھے۔ لیکن ہم فی الحال عماد نستعلیق پر ہی گزارہ کریں گے۔
 
اوشو

لائبریرین
ڈاکٹر طاہر مصطفی نے قرآن کریم کا غیر منقوط ترجمہ بھی کیا ہے۔ جس بارے میں معلومات اس لنک پر موجود ہیں۔
۔http://www.urduweb.org/mehfil/threads/غیر-منقوط-ترجمہ-قرآن-قرآنی-ادب-میں-ایک-شاندار-اضافہ.65679/

باقی اردو ویب کے مرکزی صفحہ پر ایک مصرعہ لکھا ہوتا تھا کسی زمانے میں جس میں تمام حروف تہجی موجود تھے۔ اب تلاش کیا وہ نظر نہیں آیا مجھے یا شاید ملا نہیں۔
 
Top