فارسی شاعری منم آن نیازمندی که به تو نیاز دارم

اسيدرضا

محفلین
صاحب! پانی پیجئے گا۔ شاید یہ جملہ حلق سے نیچے اتر جائے، گو کہ امکان اک ذرا کم ہے۔
بھائی!
فارسی میں اسم مفعول بنانے ہوئے آخر میں ہ سے پہلے زبر پڑھیں گے یازیر؟آزمودَہ یا آزمودِہ،پروردَہ یا پروردِہ،آفریدَہ یا آفریدِہ
 
لاریب مرزا

محفلین
بھائی!
فارسی میں اسم مفعول بنانے ہوئے آخر میں ہ سے پہلے زبر پڑھیں گے یازیر؟آزمودَہ یا آزمودِہ،پروردَہ یا پروردِہ،آفریدَہ یا آفریدِہ
جناب! اگر آپ کو فارسی کے حوالے سے کوئی رہنمائی درکار ہے تو مندرجہ ذیل دھاگہ دیکھیے
فارسی ابیات کی لفظی تحلیل و تجزیہ
محمد وارث اور حسان خان سے آپ کو رہنمائی مل سکتی ہے.
 
محمد وارث

لائبریرین
بھائی!
فارسی میں اسم مفعول بنانے ہوئے آخر میں ہ سے پہلے زبر پڑھیں گے یازیر؟آزمودَہ یا آزمودِہ،پروردَہ یا پروردِہ،آفریدَہ یا آفریدِہ
جدید معیاری ایرانی فارسی تلفظ میں اسے زیر کے ساتھ پڑھیں گے، وہ تو سیدہ، فاطمہ، شگفتہ وغیرہ اسما کو بھی زیر کے ساتھ ہی پڑھتے ہیں۔ اردو میں بھی چونکہ یہ الفاظ بھی عام استعمال ہوتے ہیں اور زبر کے ساتھ پڑھے جاتے ہیں سو ہم جیسے فارسی پڑھتے ہوئے بھی انہیں زبر کے ساتھ ہی پڑھتے ہیں لیکن جیسا کہ عرض کیا معیاری ایرانی تلفظ زیر کے ساتھ ہی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے قبلہ آپ کے ایک جیسے سوالات جگہ جگہ بکھرے ہوئے ہیں ابھی اوپر والا مراسلہ ارسال کرنے کے بعد دیکھا کہ ایسے سوال آپ نے اور جگہ بھی پوچھیں ہیں اور حسان صاحب جواب بھی ارشاد کر چکے۔ بہتر ہیں وہیں صرف ایک ہی لڑی میں سوالات ارسال کریں۔
 
شکریہ
 
Top