منڈی بہاوالدین سے جہلم تک (ان حسرتوں سے کہ دو کہی اور جا بسیں)

زینب

محفلین
پا جی اپ پتا نہیں کس دور کی بات کر رہے ہیں اب دیہاتوں والے بھی کافی فیشن ایبل ہو گئے ہیں۔۔۔پھر بھی 2 ہی سہی کرسیاں تو لگانی ہی پڑیں گی
 

شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی مجھے یاد نہیں، گزشتہ سال یا اس سے بھی پہلے اپنے ایک دوست کے ساتھ منڈی بہاؤ الدین کے ہی کسی گاؤں میں گئے تھے، خاصا دور تھا گاؤں شہر سے، مجھے تو گاؤں کا نام بھی یاد نہیں۔ پہلے ہم سیالکوٹ کے قریب ایک گاؤں میں گئے تھے، پھر وہاں سے بارات کے ساتھ آئے تھے، سردیوں کا موسم تھا، گنے کے کھیت لہلہا رہے تھے۔ ایک بہت بڑی کھلی جگہ پر بہت سارے منجھے سُتلی کے بُنے ہوئے رکھے تھے۔ اور ہر منجھے پر ایک ایک تکیہ رکھا ہوا تھا۔ مہمانان خصوصی جو تھے ان کے چند ایک کرسیاں بھی موجود تھیں۔
 

نکتہ ور

محفلین
پہا جی یہاں اگر میں مثال صرف اپنے خاندان کی دوں تو یہ ایک بہت کمزور دلیل ہو گی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ میں نے اب تک اپنے آبائی شہر میں جہاں‌تک جان پہچان ہے جاننے والے اور جاننے والوں کے جاننےو الے۔۔۔ ۔۔۔ سب سے یہ بات سن چکی ہوں کہ شادی جہلم ہوئی اب وہاں‌کی مکان بنا لیا ہے۔ شادی پے لڑکی رخصت ہو کے اتی تو ہے پر پھر سال بھر میں ہی لڑکا مستقل رخصت ہو جاتا ہے۔پتا نہیں‌کیا گھول کے پلاتی ہیں‌کہ اچھا بھلا سخت مزاج بندا بھی پیچھے لگ کے چلنے لگتا ہے۔۔۔ ۔اور یہ ایک حقیقت ہے کہ جہلم کی لڑکیاں شادی کے بعد خاوند کو بھی جہلم کی رخصت کروا کے لے جاتی ہیں۔


خرم بھائی یہ نا ہو شادی کے ایک ہی سال میں‌اپ بھی "مشین محلہ" میں مکان کی تلاش کر رہے ہوں‌کام از کم اپ کو پہلے وارننگ دی جا رہی ہے اس روایت کر توڑنے کی کوشیش کیجیے گا۔۔۔ ۔۔:grin:
خرم شہزاد خرم اب تو بتا سکتے ہیں کہ کدھر ٹھکانا ہے مشین محلہ یا پھر پنڈی؟
 

قیصرانی

لائبریرین
چونکہ شادی خانہ آبادی ہو چکی ہے، اس لئے میں نے ان حسرتوں پر "پُر مزاح" کی ریٹنگ دی ہے :)
 

فرخ

محفلین
یا تو آپ ضرورت سے کچھ زیادہ ہی بھولے ہیں یا یہ داستان کم از کم 30 سال پرانی ہے جب فون بھی عام نہیں ہوا کرتے تھے اور پرچیاں پہنچانے کا نظام بھی اتنا اچھا نہیں تھا۔۔۔ ورنہ بندہ منگیتر کے گھر میں ہو اور دیدار نہ کر سکے یہ ماننے والی بات نہیں ہے۔۔۔
میاں اس گھر میں کسی سے پیغام ہی بھجوا دیتے یا ۔۔۔۔ اور بھی اچھے اچھے طریقے ہیں۔۔ مگر خیر، اب تو آپ کی شادی ہو چکی، اب وہ طریقے بتانے سے آپ کو ہی نقصان ہوگا۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
فرخ بھائی میں نے لکھا تھا "کسی اور کا" اور کسی اور میں صرف میں ہی تو نہیں آتا ناں۔
 
Top