منہاج والوں نے ٹورانٹو میں صحافی کی پٹائ

کون حق پر ہے

  • Total voters
    13

جیسبادی

محفلین
ٹورانٹو میں ایک پاکستانی صحافی جو ایک غیرمعروف اخبار مقامی دیسی اخبار میں لکھتے ہیں، نے علامہ طاہر القادری کے چاند والے" معجزے" کے حوالے سے کچھ لکھا جسے مقامی منہاج کے جوانوں نے ہردلعزیز لیڈر کا تضحیک قرار دیتے ہوئے اس سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔ آج دو لڑکوں نے کرکٹ بیٹ سے مسلح ہو کر فیضی صاحب کی کار پر دھاوٰی بول دیا۔

ٹورانٹو کی بڑی بڑی اخباروں نے "ٹیرر" اور انتہا پسندی کے حوالے سے خبر لگائ ہے۔

Globe and mail
CBC
Toronto star

یہ نبیل کا ایڈیٹر تو صحیح چلتا لگتا ہے!
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
اگر کوئی اللہ کو،اللہ کے کتاب کو ،اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اور شعاراللہ کو برا بھلا کہے یا اس کی بے عزتی کریں تو پھر وہ دوسروں کا مسلہ بن جاتا ہے لیکن اگر کوئی ہمارے لیڈر وغیرہ ۔۔۔کے بارے میں کچھ کہے تو۔۔۔۔۔
 
ساجداقبال

محفلین
گلوب اینڈ میل میں تو لکھا ہے کہ طاہر القادری نے دعوی کیا کہ اسنے چاند پر نبی علیہ السلام کا نام لکھا۔ یہ تو انتہائی مضحکہ خیز دعویٰ ہے۔ براہ مہربانی اصل بات کی وضاحت فرمائیں۔ میرے پلے تو صحیح نہیں پڑا۔
 
جیسبادی

محفلین
ساجداقبال نے کہا:

دعوٰی منہاج والوں کی سائٹ پر موجود ہے، تصویر کے ساتھ۔ یہ لکھا ہے کہ بادلوں میں تحریر دیکھی گئ، جہاں چاند پس منظر میں ہے۔
minhaj

تصویر urdupages فورم پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ گوگل سے مدد لیں۔

وکیپیڈیا پر منہاج والوں کے مطابق ان کی باقاعدہ تنظیم ٹورانٹو میں موجود اور فعال ہے۔
وکیپیڈیا
 
پاکستانی

محفلین
میرے پاس تو منہاض والوں کی سائٹ ہی اوپن نہیں ہو رہی اس لئے کچھ کہنے سے قاصر ہوں، ‘بادلوں میں اسم محمد‘ ایسی تصویر تو پیچھلے دنوں کسی بھائی نے یہاں لگائی تھی۔

لنک مل گیا اظہر الحق بھائی نے پوسٹ کی تھی لنک یہ رہا
 
اظہرالحق

محفلین
پاکستانی نے کہا:
میرے پاس تو منہاض والوں کی سائٹ ہی اوپن نہیں ہو رہی اس لئے کچھ کہنے سے قاصر ہوں، ‘بادلوں میں اسم محمد‘ ایسی تصویر تو پیچھلے دنوں کسی بھائی نے یہاں لگائی تھی۔

لنک مل گیا اظہر الحق بھائی نے پوسٹ کی تھی لنک یہ رہا

بھائی اسکی وڈیو بھی موجود ہے ، اسکا لنک بھی موجود ہے اس پوسٹ پر ، میں خود طاہر القادری کی کچھ باتوں سے اتفاق نہیں کرتا ، مگر یہ نظارہ لاکھوں لوگوں نے دیکھا تھا ، اور طاہر القادری نے کہیں دعویٰ نہیں کیا کہ یہ انکا کرشمہ ہے (وڈیو میں دیکھ لیں اور سن بھی لیں )

اصل میں “روشن خیال“ ایسی چیزوں سے بہت ڈرتے بھی ہیں ۔ ۔ ۔
 
]

[align=justify:80ce262138]تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مینار پاکستان پر منعقد ہونے والی تیئسویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کے دوران 3:50 بجے رات جب وہ اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حروف اور ان کے اعداد کے حوالے سے خطاب کر رہے تھے اور بار بار انگلی کے ذریعے فضاء میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تحریر کر رہے تھے، عین اُنہی لمحات میں چاند کے اردگرد جلی نورانی حروف میں بادلوں سے لفظ ’’محمد‘‘ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واضح طور پر نمودار ہوا اور اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نورانی لفظ نے چاند کو تینوں اطراف سے گھیر لیا۔ یہ دیدنی منظر کئی منٹ تک برقرار رہا اور اس کا مشاہدہ کانفرنس کے لاکھوں شرکاء کے علاوہ ایک نجی ٹی وی چینل کے ذریعے پوری دنیا میں کروڑوں لوگوں نے براہِ راست کیا۔ اس منظر کو متعدد کیمرہ مینوں نے ہمیشہ کے لئے محفوظ کر لیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس واقعہ کو اسم ’’محمد‘‘ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شبِ ولادت خداوند قدوس نے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایمان کی تقویت کے لئے اس معجزہ کو ظاہر کیا۔[/align:80ce262138]
اور ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔ (شکریہ ہماری اردو پیاری اردو جہاں سے یہ خبر مجھے ملی
_______________
اب تو شک کی کوئی گنجائش نہیں رہی نا
 
قیصرانی

لائبریرین
پیارے بھائی، یہ معجزہ اور ایسی باتیں مت کہیں۔ اگر ایسا ہوتا تو محمد ص میں د بالکل واضح ہوتی، و کی شکل میں نہ دکھائی دے رہی ہوتی یا محمعہ نہ دکھائی دیتی
 
جیسبادی

محفلین
ٹورانٹو میں اگر جج ضمانت نہ مانے، تو دو سال ویسے ہی جیل میں گزریں گے (جب تک مقدمے کی تاریخ نہیں آتی)، بے شک بعد میں بے گناہ ہی ثابت ہو۔ اس لیے ایسی حرکت بڑی حماقت ہے۔

کیا منہاج کے کارکن پاکستان میں بھی لوگوں کو ایسے ڈراتے دھمکاتے ہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
ساجداقبال نے کہا:
بھائی مجھے تو اس ویڈیو میں کچھ بھی واضح نظر نہیں آیا۔
آپ کو سپیشل افیکٹس کے لئے برائٹنس بہت زیادہ تیز کرنی ہوگی اس سے یہ وڈیو دکھائی دے گی۔ وڈیو میں اوپر دی گئی تصویر کی ہی تفصیل موجود ہے۔ لیکن وہی بات کہ محمد ص کی بجائے محمعہ پڑھا جا رہا ہے
 
سب سے پہلی وضاحت تو یہ کہ منہاج القرآن والوں کی جانب سے کہیں بھی لفظ “معجزہ“ استعمال نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ “معجزہ“ کا ظہور صرف اور صرف انبیاء علیہم السلام سے ممکن ہے۔۔۔۔ اور کسی سے بھی نہیں!
تاہم صحافی کی پٹائی کرنے والا واقعہ بہرحال قابلِ مذمت ہے۔ اگر یہاں منہاجین ہوتے تو شاید کچھ وضاحت فرماسکتے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
[align=left:4709aa63fb][eng:4709aa63fb]sorry i got little hand fracture 4 days ago and could not write urdu with my left hand, so sorry for replying in english

Rahber brother, you wrote

“معجزہ“ کا ظہور صرف اور صرف انبیاء علیہم السلام سے ممکن ہے۔۔۔۔

Dear brother,
Just remember the verses of quran where Allah is telling about Asif bin Barkhia (a non prophet) who brought queen Seba (Bilqees) before twinkling of an eye

was salam

"The One with whom was just a part of the Knowledge of the Book said: 'I shall bring it to you within the twinkling of an eye!' Then when (Solomon) saw (the throne) set in his presence, he said: 'This is by the grace of my Lord! to test me whether I am grateful or ungrateful!'" (Quran 27:40).

[/eng:4709aa63fb][/align:4709aa63fb]
 
برادر

محفلین
میں نے بھی تفصیلی اور “تنقیدی“ طور پر منہاج والوں کی ویب کا مشاہدہ کیا ہے۔ کہیں پر بھی یہ معجزہ یا کرامت کا دعوی طاہرالقادری سے منسوب نہیں کیا گیا۔

البتہ ایک چوپال سے حوالہ جات کے ساتھ یہ تبصرے ضرور ملے ہیں جو آپ سب کی معلومات کے لیے یہاں پیش کرتا ہوں۔

tabsara-without-pic.gif

لیکن اتنی بات ضرور سنی ہے کہ دنیائے اسلام کی سب سے بڑی محفلِ میلاد (شبِ ولادت محمدی (ص)) یہی ہوتی ہے۔ اور کیا معلوم اللہ تعالی کو اپنے محبوب (ص) کے میلاد پر اتنے لوگوں کا اجتماع پسند آگیا ہو اور اس نے ان پر نامِ محمد (ص) کا سایہ کر کے اپنی رحمت کا اظہار فرمایا ہو۔ کیونکہ گوگل پر میراکلز کی سرچ کی جائے تو درجنوں ایسی نشانیاں مل جاتی ہیں جہاں اللہ تعالی کا نام یا حضرت محمد (ص) کا نام مختلف چیزوں پر، مثلاً مچھلی کے پیٹ میں، پتھروں پہاڑوں پر، درختوں پر، تربوز وغیرہ پر ظاہر ہوجاتا ہے۔

واللہ اعلم
 
قیصرانی

لائبریرین
برادر نے کہا:

اب ایک حرف جو کہ محمعہ دکھائی دیتا ہے کی بنیاد پر عقائد کی تصحیح یا غلطی کا فیصلہ کرنے والی یہ چوپال پتہ نہیں کس عالم کی غلطی کا شکار ہے
 
جیسبادی

محفلین
مہوش، اس آیت میں تو واضح طور پر درج ہے کہ اس نے اپنے علم کی بنا پر یہ کارنامہ کیا تھا۔ یہ معجزہ تو ظاہر ہے نہیں تھا۔ دیکھنے والے بے شک حیران ہوں، مگر اس کے پاس تو اس علم کی وجہ سے اسے کرنے کی کا code موجود تھا۔

برادر، اپنی ویب سائٹ پر اگر آپ واقعہ بیان کرو گے تو آپ کی طرف سے دعوی ہی سمجھا جائے گا۔ وکیپیڈیا پر ایک بندے نے "گوہر شاہی" کے حوالے سے ناک میں دم کیا ہؤا تھا۔ کہتا وہ بھی تھا کہ گوہر شاہی نے مھدیت کا دعوی نہیں کیا، مگر اصلاً اس کے چیلوں کی ویب سائٹ پر اس طرح کا مواد موجود تھا۔
 
جی ہاں مہوش صاحبہ! اس آیت میں حضرت آصف بن برخیا کے واقعہ کا تذکرہ تو ہے لیکن کہیں بھی اسے معجزہ قرار نہیں دیا گیا۔ بنیادی طور پر یہ تقسیم کچھ اس طرح ہے:
1۔ جس امر کا ظہور خداوند تعالیٰ کی ذات مقدس سے ہو، اسے “قدرت“ کہتے ہیں۔
2۔ عقل کو عاجز کردینے والے کسی امر کا ظہور اگر انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام سے ہو تو اسے “معجزہ“ کہتے ہیں۔
3۔ اگر اللہ کے کسی نیک بندے سے ایسے امر کا واقع ہونا ثابت ہو تو اسے “کرامت“ کہتے ہیں۔
4۔ اور اگر کوئی عام بندہ اس طرح کے کرشمے دکھائے تو وہ یا تو شعبدہ بازی ہوگی یا پھر جادو۔
لیکن بات تو یہ ہے کہ اس واقعہ کو منہاج القرآن والوں کی طرف سے “کرامت“ تک کا نام بھی نہیں دیا گیا۔۔۔
ہاں، ان کی ویب سائٹ پر جو موجود ہے، وہ ایک طرح سے پریس ریلیز کی صورت میں ہے۔ اور جو ویڈیو گوگل پر موجود ہے اس میں بھی طاہر القادری صاحب کا صرف کچھ اس طرح کا جملہ ہے کہ “بتا رہے ہیں کہ بادلوں میں اللہ پاک نے اسم محمد کو لکھ دیا ہے ادھر، چاند کے اردگرد۔“
“ہماری اردو ڈاٹ کام“ پر منہاجین (عبد الستار صاحب) نے یہ آنکھوں دیکھا واقعہ بیان کیا ہے۔۔۔ میرا خیال ہے کہ یہ کوئی ایسا بھی واقعہ نہیں جسے عقل تسلیم کرنے کو تیار نہ ہوتی ہو۔ اللہ تعالیٰ اس طرح کئی مواقع پر اپنی قدرت کا اظہار کرچکا ہے۔
(رہی بات گوہر شاہی کی۔۔۔ تو اس کی ویب سائٹ پر تو اب اسے رب الارباب (خداؤں کا خدا) بھی قرار دیا جاچکا ہے۔ اس کا تو الگ ہی مسئلہ ہے۔۔۔ ایک لمبی کہانی۔۔۔)
والسلام علی من التبع الہدی
 
رضا

معطل
راہبر نے کہا:

کرامت اس خرق عادت بات کو کہتے ہیں جو عقلاً محال یعنی ظاہری اسباب کے ذریعہ اس کا صدور ناممکن ہو۔

1- نبی سے قبل از اعلان نبوت ایسی چیزیں ظاہر ہوں تو ان کو ارہاص کہتے ہیں۔ اور
2- اعلان نبوت کے بعد صادر ہوں تو معجزہ کہتے ہیں۔ اور
3- ولی سے ظاہر ہوں تو کرامت کہتے ہیں۔
4- عام مومنین سے اگر ایسی چیزیں ظاہر ہوں تو اسے معونت
5- نیز کافر یا فاسق سے کوئی خرق عادت ظاہر ہو تو اسے استدراج (اس۔ تد۔ راج) کہتے ہیں۔ (النبراس، ص272 ملخصاً، طبعۃ ملتان)
 
Top