منہ دھو رکھیے۔ [فیس واش کی فسوں کاریاں] از ۔۔۔ محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
شیر اور منہ دھلائی وغیرہ
:):p
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
بالکل۔۔۔۔۔کیا ہی خوبصورت طریقے سے بیان کی ہے اس کی خصوصیت:applause::applause:
جس پر گزرتی ہے وہی جانتا ہے۔ :p
یقین مانیں، فیس واش کی ان سب اقسام سے استفادہ حاصل کرنے کا شرف ہمیں بھی حاصل ہے اور بہت خوبصورتی سے آپ نے خصائص و عیوب سے آگاہ کیا ہے۔
چلیے ! آپ کی تصدیق ہمارے تجربات پر سند رہے گی۔ :):D:p
زبردست۔۔۔۔۔بہت سی داد:notworthy::notworthy::notworthy:
بہت شکریہ! :)

حوصلہ ہوا۔ :)
اگر واقعی میں موزوں فیس واش استعمال کرنا ہے تو ہم مدد کیلیے حاضر ہیں۔صرف آپ کیلیے آفر

ویسے تو اب ضرورت تمام ہو گئی ہے پھر بھی بتا دیجے گا ہو سکتا ہے ایک آدھ پیراگراف نئے تجربے پر بھی لکھ ماریں۔ :):p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اُمید تو ہمیں بھی کوئی خاص نہیں تھی لیکن اس خیال سے کہ کہیں سیاہ و سفید کے مطلق تضاد سے لوگوں کی طبیعت ہی مکدر نہ ہو جائے، ہم نے خود کو کسی نہ کسی طرح راضی کیا کہ روز کے چار چھ دقیقے فروگزاشت ہونے سے بچا لیں اور اس سلسلے میں صرف کر دیے جائیں تاکہ اپنے چہرے کو چہرہ انور میں ڈھال کر سزاوارِ نمائش بنایا جا سکے۔ سزاوار کی سزا کو ہر دومعنی میں پڑھا جا سکتا ہے۔
ہاہاہاہاہاہااااا۔۔۔۔۔۔ سزاوار نمائش۔۔۔ واہ۔۔۔ کیا رمز متعارف کروائی ہے۔

اسی لئے کہتے ہیں کہ سمجھ بڑی چیز ہے اور سمجھداری اُس سے بھی زیادہ ۔کم از کم تعداد ِ حروف کی بنیاد پر۔
بلاشبہ اب یہ معیار حرفوں کی تعداد تک ہی رہ گیا ہے۔۔۔ :D ویسے تو کوئی پتا بھی نہیں چلنے دیتا۔۔۔ :p

خوبصورت ہونے کو آپ کا حق کہنے سے اُنہوں نے بھی گریز کیا کہ یہ آسمان سے دشمنی مول لینے والی بات ہے۔
کلہاڑی پر کون پاؤں مارتا ہے۔۔

لیکن اب اور سے اور ہوئے 'حُسن' کے عنواں 'پیارے'!
ہاہاہاہاااا۔۔۔ اور سے اور ہوئے حسن کے عنواں پیارے۔۔۔۔ کمال

رواں سال جب ہماری عمر رواں کو دائمی اسیری سے روشناس کرانے کی تقریبات درپیش تھیں تو ہمیں بھی یہ مشورہ دیا گیا کہ اپنا خیال رکھیے اور خود کو تھوڑا خوش وضع بنانے کی کوشش کریں۔ اگر ہمارے ساتھ یہ مسئلہ درپیش نہ ہوتا تو شاید ہمیں پتہ ہی نہیں چلتا کہ لوگ ایک مدتِ طویل و بسیط سے ہمیں خوش وضع سمجھنے سے عاری ہیں
ہم ہوئے تم ہوئے کہ میر ہوئے۔۔۔۔ دائمی اسیری کے اسیر ہوئے۔۔۔ :D
ویسےخوش وضع والا جملہ ایسا چست ہے کہ کمال ہی۔۔۔۔ اس کی لذت کا عالم کفار کیا جانیں۔۔۔

احمد بھائی۔۔۔ ہمیشہ کی طرح بہت خوبصورت تحریر۔۔۔ اعلیٰ
 

محمداحمد

لائبریرین
شکر ہے اس رگڑ مگڑ سے ہمارا واسطہ نہیں پڑا۔ فیس الحمدللہ روز نہانے پر باڈی واش سے ہی دھل جاتا ہے۔
اکثر لوگوں کے ساتھ ایسا ہی ہے۔

یوں بھی آپ نے کسے منہ دکھانا ہے؟ :)
ویسے یہ آپ نے مذاقا ہی لکھا ہے کہ پچھلے زمانے میں خواتین کپڑے دھونے کے صابن سے ہی فیس واش کرتی تھیں ۔ بہت ہی غریب اور نیک بی بیاں ہوں گی ورنہ ہر زمانے میں خواتین کی یہ ایفرٹس برابر ہی رہی ہیں
بلاشبہ!
برا نہ مانیں اس طرح کے بیاں نہ دیا کریں ۔ مصنف کی خاندانہ غربت کا راز فاش ہوجاوے ہے

یہ اچھی بات ہے کہ آپ مزاح پڑھنے لگے ہیں۔ آہستہ آہستہ سمجھ بھی آنے لگے گا۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہااااا۔۔۔۔۔۔ سزاوار نمائش۔۔۔ واہ۔۔۔ کیا رمز متعارف کروائی ہے۔
:) :) :)
بلاشبہ اب یہ معیار حرفوں کی تعداد تک ہی رہ گیا ہے۔۔۔ :D ویسے تو کوئی پتا بھی نہیں چلنے دیتا۔۔۔ :p
ہاہاہاہاہا۔۔۔!
کلہاڑی پر کون پاؤں مارتا ہے۔۔
:) :) :)
ہاہاہاہاااا۔۔۔ اور سے اور ہوئے حسن کے عنواں پیارے۔۔۔۔ کمال
:p
ہم ہوئے تم ہوئے کہ میر ہوئے۔۔۔۔ دائمی اسیری کے اسیر ہوئے۔۔۔
اچھا۔۔! میر بھی دھوئے گئے تھے۔ :) :D:p
ویسےخوش وضع والا جملہ ایسا چست ہے کہ کمال ہی۔۔۔۔ اس کی لذت کا عالم کفار کیا جانیں۔۔۔
آداب عرض ہے۔ :hatoff:
احمد بھائی۔۔۔ ہمیشہ کی طرح بہت خوبصورت تحریر۔۔۔ اعلیٰ
ہمیشہ کی طرح حوصلہ افزاء تبصرہ۔۔!

یقین جانیے۔ میں جو کچھ لکھ لیتا ہوں اُس میں ایک بڑا ہاتھ آپ کی حوصلہ افزائی کا ہے۔ :in-love:
 

ہادیہ

محفلین
اتنی اتنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزیدار تحریر۔۔۔ لاجواب:applause::applause::applause:
میرا تبصرہ نہیں ہے لیکن ریٹنگ دی ہوئی ہے۔۔ تبصرہ کرنا شاید بھول گئی یا اور وجہ ہوگی۔۔۔
خیر۔۔تحریر۔۔کمال است۔۔۔:thumbsup:
بہت مزا آیا پڑھ کرنا اب دوبارہ پڑھی ہے۔۔۔۔ :LOL:
 

محمداحمد

لائبریرین
اتنی اتنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزیدار تحریر۔۔۔ لاجواب:applause::applause::applause:
میرا تبصرہ نہیں ہے لیکن ریٹنگ دی ہوئی ہے۔۔ تبصرہ کرنا شاید بھول گئی یا اور وجہ ہوگی۔۔۔
خیر۔۔تحریر۔۔کمال است۔۔۔:thumbsup:
بہت مزا آیا پڑھ کرنا اب دوبارہ پڑھی ہے۔۔۔۔ :LOL:

بہت شکریہ !

جیتی رہیے! :)
 
Top