مریم افتخار
محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید!
امید ہے آپ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا!
امید ہے آپ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا!
بہت بہت شکریہ بھائی مدیراردو محفل میں خوش آمدید!
امید ہے آپ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا!
ہاہا! مریم بٹیا کو بھائی مدیر کے بجائے مدیر بہنا کہہ سکتے ہیں!بہت بہت شکریہ بھائی مدیر
جزاک اللّہ خیرا و احسن الجزاء فی الدارین محمد احمد بھائی۔
جی پنجابی اور سرائیکی میں نے پنجاب میں رہ کر سیکھی ہیں،اور یہ کوئی کورس وغیرہ نہیں کیا،بس الحمدللہ ماحول کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل وکرم سے یہ دونوں زبانیں میری زبان پہ جاری فرمادیں۔فللہ الحمد والشکر۔
باقی میں خود بلوچ ہوں الحمدللہ اور سندھ میں رہتے ہیں تو پڑھنا لکھنا سندھی میں ہی ہوتا وہاں پر تو۔
اور رہی بات اردو،انگریزی،عربی اور فارسی تو اللہ تعالیٰ میری مادر علمی جامعہ دارالعلوم کراچی تا ابد سلامت اور آباد رکھے،الحمدللہ یہاں کے جفاکش اساتذہ کی انتھک محنتوں کی بدولت میں نے علوم شرعیہ اور عقلیہ کے علاوہ مذکورہ زبانیں بھی جامعہ دارالعلوم کراچی ہی میں سیکھیں۔اللہ تعالیٰ میرے مشفق اور محترم اساتذہ کرام کو ہر آن اپنی حفظ و امان میں رکھے اور زمانے کی بری نظروں اور بدخواہوں کی بدخواہی سے انکی مکمل حفاظت فرمائے،اور ان کے علوم وفنون سے ہم سب کو مستفید ہونے کی مکمل توفیق عطا فرمائے۔آمین ثم آمین۔
محترم ابوبکر سیف بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ!
اردو محفل فورم کا ایک رکن ہونے کے ناطے اپنا تعارف کرانا میں اپنا فرض سمجھتا ہوں۔
میرا نام ابوبکر یوسف ہے اور میں اس فورم کا نیا رکن ہوں،مملکت خداداد پاکستان کے عظیم دینی تعلیمی ادارے جامعہ دارالعلوم کراچی کا طالب علم اور یونیورسٹی آف کراچی کا بی۔اے پرائیویٹ کا طالب علم ہوں۔الحمدللہ سندھ،انگریزی،اردو،عربی اور فارسی میں تحریر و تقریر کے ساتھ ساتھ پشتو،پنجابی،سرائیکی میں بھی تکلم کرلیتے ہیں۔فللہ الحمد والشکر۔
میرا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے جس پہ فی الحال تو فارسی کے اسباق چل رہے ہیں،آگے چل کر ان شاءاللہ اردو گرامر وغیرہ بھی شروع کردی جائے گی۔
آپ سے التماس ہے کہ میرے اس چینل کو سبسکرائب کریں اور دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔
چینل کی لنک:
HAMKALAAM MEDIA SERVICES
جزاک اللّہ خیرا و احسن الجزاء فی الدارین۔
والسلام
خیر اندیش
دعا گو اور دعاجو
ابوبکر یوسف
انتقال زبان
ایسے دھاگے بغیر اجازت کھولے جا سکتے ہیں۔محفل میں کئی ایک دوست ہیں جو تین یا تین سے زائد زبانیں جانتے ہیں۔
ہمارا خیال ہے کہ ایسے احباب کا ایک علیحدہ دھاگہ بنایا جائے اور ایک دوسر ے کے علم سے فیضیاب ہونے کا موقع مل سکے۔
محمد خلیل الرحمٰن
محمد وارث
محمد تابش صدیقی
ربیع م
فلک شیر
باقی جو پنچوں کی رائے وہ ہمارے رائے۔
بہت بہت شکریہ عزیزم،دعا ہے کہ رحمت ایزدی ہر آن شاملِ حال رہے۔آپ خوش اور آپ کا بدخواہ تا ابد بد حال رہے۔مابدولت عزیزی ابوبکر یوسف کو اس محفل ہزاررنگ میں قلب صمیم کی عیاں و نہاں خانوں سے خوش آمدید کہتے ہوئے درجہ غائت مسرت محسوس کرتےہیں ۔
محترم ابوبکر سیف بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ پاک آپ کو شاد آباد رکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو محفل پر آپ کو میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
مجھے پنجابی ،رچناوی،سرائیکی،اردو،پر گرفت ہے اور انگلش میں اظہار مدعا کر ہی لیتاہوں، (فارسی سے شناسائی شروع ہے) لیکن عربی اور فارسی سیکھنے کی گہری تمنا ہے ۔ کافی سارے کورسز جوائن کرنے کی کوشش کی ،اور معاون کتابیں بھی پڑھیں لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں ہوں گے کہ انتقال زبان کیلئے ماحول کا کردار (ہرلحاظ سے) کتنا اہم ہے؟؟؟؟ بہت خوشی ہوئی آپ کا تعارف پڑھ کر ۔اگر کوئی معلومات ہوں اس سلسلے میں جو میرے اس شوق کے سفر کی طوالت کو کسی طور کم کر سکیں تو ضرور راہنمائی فرمائیےگا۔
بہت بہت شکریہ میرے بھائی۔۔۔۔تفصیلی جواب کا بے حد شکریہ بھائی صاحب!
ہم آپ کے یوٹیوب چینل پر آئیں یا نہ آئیں آپ محفل پر آتے جاتے رہیے ۔ ان شاءاللہ رابطہ رہے گا۔
اُمید ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
ٹائپنگ میں جلدی کی غلطی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسری بات میرا نام ابوبکر یوسف ہے،میرے بھائی۔
جزاک اللّہ بھائیٹائپنگ میں جلدی کی غلطی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برادرانہ اصلاح کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مطلب؟ہاہا! مریم بٹیا کو بھائی مدیر کے بجائے مدیر بہنا کہہ سکتے ہیں!
مطلب یہ کہ اس فورم کے کئی مدیر ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ مریم افتخار بٹیا بھی ایک خاتون مدیر ہیں جنہیں آپ نے بھائی کہہ کر مخاطب کیا۔
غلط ہو گئی،انسان جو ٹھہرا۔۔۔۔مطلب یہ کہ اس فورم کے کئی مدیر ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ مریم افتخار بٹیا بھی ایک خاتون مدیر ہیں جنہیں آپ نے بھائی کہہ کر مخاطب کیا۔