قرۃالعین اعوان
لائبریرین
خوش آمدید!
جی،اگر چکر لگے تو ضرور یاد فرمائیے گاسرور صاحب، محفل میں بہت خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا اور آپ کو بہت کچھ سیکھنے سکھانے کا موقع بھی ملے گا۔
ویسے میں اگلے ایک دو روز میں پیغام ٹی وی چکر لگانے کا ارادہ رکھتا ہوں، امید ہے آپ سے ملاقات ہوگی وہاں انشاءاللہ۔
شکریہ وارث بھائی!آپ اور آپ کے بلاگ سے تو ایک عرصے سے جان پہچان ہے۔گویا خواجہ سعدی کے الفاظ میں کہہ سکتا ہوں کہ
اے غائب از نظر کہ شدی ہمنشین دل
می گویمت دعا وثنا می فرستمت
جی، انشاءاللہ جلد ہی ملاقات ہوگی۔جی،اگر چکر لگے تو ضرور یاد فرمائیے گا
لیں جی اس دھاگے سے اجازت مجھے۔ اتنے فارسی دان جہاں مل بیٹھیں گے وہاں تو کچھ بھی سمجھ نہیں آنے کا
اس کی مکمل وضاحت کے لیے تو ذرا تفصیل درکار ہے۔مختصر اتنا سمجھ لیجیے کہ ہمیں پروگرام کی ریکارڈنگ سے ٹرانسمیشن تک مقرر کے ساتھ رابطے میں رہنا اور مواد پر نظر رکھنا ہوتی ہے۔محترم بھائی یہ " ریسرچر " سے مراد " تحقیق و تفتیش" کا شعبہ ہے کیا ۔ ؟
آپ پیغام ٹی وی کے لیئے کسی شعبے میں " ریسرچ کرتے ہیں ۔ ؟
جی یہ شعر خواجہ حافظ شیرازی ہی کا ہے۔اس سلسلے میں مجھ سے تساہل ہوا۔اصلاح کے لیے سراپا تشکر ہوںنوازش آپ کی برادرم اور کیا ہی خوب شعر یاد کروادیا آپ نے، واہ واہ، لاجواب۔
اور شاید آپ خواجہ سعدی کی بجائے خواجہ شیرازی (حافظ) لکھنا چاہ رہے تھے
جزاک اللہ برادربرادرم منصور یہ انتہائی خوبصورت شعر ہے اور حافظ کے مشہور ترین اشعار میں اس کا شمار ہوتا ہے، سرور صاحب نے میرے لیے یہ شعر لکھ کر زیرِ بار منت کر ڈالا (حافظ ہی کے الفاظ میں، گردنم زیر بار منت اوست)۔
مطلب واضح ہوگا تو آپ یقیناً سمجھ جائیں گے کہ کسی زمانے میں دوستوں (وغیرہ) کے نام ہر خط میں یہ شعر کیوں لکھا جاتا ہوگا۔
اے غائب از نظر کہ شدی ہمنشینِ دل
می گویمت دعا وثنا می فرستمت
اے نظر سے دُور تو میرے دل کے پاس اور میرا ہم نشین ہے، میں تیرے لیے دعا گو ہوں اور تجھے سلام و ثنا بھیج رہا ہوں۔
اور ہاں لفظ دوستوں کے ساتھ قوسین میں وغیرہ پر ایک دوسری نظر بھی ڈال لیجیے
تو انار پر لکھ دیں "آم"
نوٹ: انار کو آم کی پوسٹ دی گئی ہے۔ اسے آم ہی سمجھا جائے۔۔۔