موبائل جامر کا توڑ کیسے کیا جائے

dehelvi

محفلین
آج کل مختلف مقامات میں‌خلل اندازی کے پیش نظر موبائل جامر استعمال کئے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے موبائل کوریج وصول نہیں کرتا نتیجتا موبائل کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ بعض جامر اس طرح کے ہوتے ہیں کے کافی فاصلہ تک موبائل کوریج کو جام رکھتے ہیں۔ جس سے بعض ایمرجنسی حالات میں بڑی دشواری پیش آتی ہے اور معلوم نہیں ہو پاتا کہ کون رابطہ کرنا چاہ رہا ہے۔
اس سلسلہ میں چند سوالات پیش خدمت ہیں موبائل ٹیکنالوجی سے واقفیت رکھنے والے احباب اگر کچھ حل رکھتے ہوں تو ضرور بتائیں۔
1۔ کیا ایسا موبائل موجود ہے جس پر جامر کا کوئی افیکٹ نہ پڑے، اور جامر کے ایریا میں درست کام کرے۔
2۔ کیا عام موبائلز میں ہی ایسی کوئی سیٹنگ ممکن ہے جس سے جامر کے اس طلسم کو توڑا جا سکے۔
3۔ کیا اینٹی جامر بھی کوئی ڈیوائس موجود ہے، اگر ہے تو کہاں‌سے مل سکتی ہے؟
امید ہے کہ ماہرین ضرور توجہ فرماکر کوئی حل تجویز فرمائیں گے۔ کیونکہ بندہ کا سابقہ متعدد جگہوں پر اس پریشانی سے پڑچکا ہے جہاں موبائل جامر کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔
 
اس کا سب سے آسان علاج یہ ہے کہ آپ اپنا موبائیل اور اپنا شناختی کارڈ لے کر قریب کے تھانے میں جائیے اور وہاں پر یہ سوالات کیجئے۔ وہ لوگ اپنے کمپیوٹر میں آپ کے موبائیل فون کا نمبر ، سم کا نمبر اور دیگر معلومات ڈال دیں گے۔ اس طرح‌ آپ کو کبھی بھی کوئی دشواری نہیں‌ہوگی :)
 
mfdarvesh

واقعی یا مذاق کیاہے؟
 
میں‌نے موبائل ٹیکنالوجی کے ماہرین سے سوال پوچھا تھا، یہ آپ بیچ میں مذاق کے لئے کہاں سے ٹپک پڑے؟
 
dehelvi

محفلین
براہ کرم مذاق میں‌نہ اڑائیں، موبائل ٹیکنالوجی کے ماہرین جامر کے توڑ سے متعلق اگر معلومات رکھتے ہوں تو ضرور شیئر فرمائیں۔
اس طرح کی معلومات کا فائدہ دہشت گر د اٹھا سکتے ہیں:)
جنہیں دہشت گردی کرنی ہوتی ہے وہ اس قسم کی پابندیوں کی پروا نہیں کرتے۔

دوسری بات: کیا دہشت گردی کے توڑ کے لئے جامر ہی رہ گیا ہے باقی جاسوسی آلات اور خفیہ کیمرہ جات اس سیل رواں کے آگے کوئی بند باندھنے میں ناکام ہیں؟
 
خورشیدآزاد

محفلین
مجھے بھی دال میں کچھ کالا لگ رہا ہے۔ dehelvi صاحب یہ موبائل جامر سینکڑوں قیمتی جانوں کو بچا سکتے ہیں اور آپ اپنی ذاتی ضرورت کے لیے ایسی خطرناک معلومات کو انٹرنیٹ پر شائع کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
خورشید آزاد صاحب! پہلی بات تو یہ ہے کہ پاکستان میں 95 فی صد موبائل جامر غیر قانونی طور پر لگے ہوئے ہیں جو قیمتی جانوں کو بچانے کے نہیں بلکہ ضیاع کا باعث ہیں۔ اور نیٹ پر تو پٹاخا بم سے لے کر ایٹم بم بنانے کے طریقے بھی موجود ہیں۔:laughing:
شازل صاحب کی بات درست ہے کہ موبائل جامر غیر قانونی ہیں سوائے اس کے کہ حکومت سے باقاعدہ لائسنس یا اجازت حاصل کر کے استعمال کیے جائیں۔
دہلوی صاحب! جہاں تک موبائل جامر کے توڑ کا سوال ہے تو آپ پہلے یہ پڑھیں کہ موبائل جامر کن تکنیک پر کام کرتے ہیں اور اس کے بعد ان تکنیکوں کا توڑ ڈھونڈیے۔ سرِ دست موبائل جامر کے توڑ کے طور پر کوئی پراڈکٹ دستیاب نہیں ہے۔ ہاں frequency hopping کی اضافی صلاحیت کے حامل کچھ repeaters یا signal boosters ضرور مل جاتے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
سیل فون جامر عموماً (99 فی صد) gsm کمیونیکیشن کو جام کرتے ہیں لہٰذا ایسی ڈیوائسز کے خلاف ایک موثر تدبیر یہ ہو سکتی ہے کہ ایسی جگہوں پر بجائے gsm سیل فون استعمال کرنے کے cdma یا وائرلیس فون مثلاً وی وائرلیس وغیرہ استعمال کیے جائیں۔
 
فخرنوید

محفلین
میرا نہیں خیال ہے کہ پاکستان میں سوائے سرکاری اہلکاروں کے قافلے میں موجود ایک گاڑی میں جامرز کے علاوہ کہیں جا مر لگا ہے۔ اگر کہیں ایسا جا مر نصب ہے تو جناب آپ اس کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کروا سکتے ہیں۔یہ آپ کا قانونی حق ہے۔کیونکہ موبائل سروس جامرز غیر قانونی ڈیوائسز ہیں۔
 
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا;)
vice of Pakistan کی بے خبری کا یہ عالم:rolleyes:
 
فاتح

لائبریرین
تمہیں معلوم ہے تو تم وہ لوکیشنز بتا دو جہاں ایسے جامرز لگے ہیں۔
فخر نوید صاحب! سب سے پہلے تو یہ عرض کر دوں کہ یہ "تو تڑاخ" یا "تم" سے مخاطب کرنا شرفا کا شیوہ نہیں۔ میں ہمیشہ آپ کو "آپ" کہہ کر ہی مخاطب کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ بھی یہی شریفانہ رویہ اختیار کیجیے کہ میں آپ کا کوئی "لنگوٹیا یار" نہیں جسے آپ "تم" کہہ کر بلائیں۔
دوسری بات یہ کہ آپ کی تمام تر غلط بیانیوں اور بلا حوالہ بیانات کے درست حوالے تلاش کر کے دینا نہ تو میری پیشہ ورانہ ذمہ داری اور نہ اخلاقی۔ یوں بھی اس دھاگے میں جتنے دوستوں نے بھی جامرز کے متعلق لکھا ہے، کہ یہ بے شمار مقامات پر استعمال ہو رہے ہیں، وہ تمام جھوٹ نہیں بول رہے۔
 
براہ کرم مذاق میں‌نہ اڑائیں، موبائل ٹیکنالوجی کے ماہرین جامر کے توڑ سے متعلق اگر معلومات رکھتے ہوں تو ضرور شیئر فرمائیں۔

جنہیں دہشت گردی کرنی ہوتی ہے وہ اس قسم کی پابندیوں کی پروا نہیں کرتے۔

آپ کے نیک مقاصد کیا ہیں؟
 
Top