موبائل سے اردو محفل نہیں کھلتی

جاسمن

لائبریرین
کافی دنوں سے میرے دونوں موبائلز سے اردو محفل نہیں کھل رہی۔ ابھی بھی کافی دیر لگی ہے اور ٹائپنگ میں بہت ہی زیادہ وقت لگ رہا ہے۔
اس مسئلہ کا کیا حل ہو گا؟
 
زیک

مسافر
موبائل کونسا ہے؟ براوزر کونسا؟ وائی فائی یا سیلولر ڈیٹا؟

میں تو ابھی بھی فون ہی سے محفل پر ہوں
 
محمداحمد

لائبریرین
میرے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے۔ کافی دنوں سے کروم براؤزر پر محفل کھلنے میں بہت دیر لگتی ہے۔ اب محفل کے لیے ایج براؤزر استعمال کرتا ہوں۔
 
جاسمن

لائبریرین
جزاک اللہ خیرا کثیرا
سب کا شکریہ
کروم سے نہیں کھلتا تھا۔ فائر فاکس سے کھل رہا ہے۔ دو تین بار ٹیسٹ کیا ہے۔
 
جاسمن بالکل درست بتا رہی ہیں ۔ موبائل سے میں بھی پچھلے تین چار دن سے تکلیف میں ہوں ۔ اردو محفل کھلنے ہی نہیں پاتی ۔ لوڈنگ لوڈنگ ۔ جبکہ کمپیوٹر پر کوئی مسئلہ نہیں آ رہا
 
وجی

لائبریرین
جاسمن بالکل درست بتا رہی ہیں ۔ موبائل سے میں بھی پچھلے تین چار دن سے تکلیف میں ہوں ۔ اردو محفل کھلنے ہی نہیں پاتی ۔ لوڈنگ لوڈنگ ۔ جبکہ کمپیوٹر پر کوئی مسئلہ نہیں آ رہا
سر جی محفل تھانے میں رپٹ کیوں نہیں کرائی وقت پر آپ نے :idontknow: ؟؟
 
محمداحمد

لائبریرین
میرے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے۔ کافی دنوں سے کروم براؤزر پر محفل کھلنے میں بہت دیر لگتی ہے۔ اب محفل کے لیے ایج براؤزر استعمال کرتا ہوں۔
میں تو اس وجہ سے محفل سے لا تعلق بھی رہا کہ وقت ویسے ہی کم ہوتا ہے، سو محفل پر آنے کی کوشش جب جب کرتا تھا تو براؤزر آگے ہی نہیں بڑھتا تھا۔ پہلے پہل حکومت کو کوسا کہ انہوں نے انٹرنیٹ کا بیڑا غرق کر دیا۔ پھر موبائل آپریٹرز کو الزام دیا۔ پھر ہسٹری اُڑائی، کیشے ڈیلیٹ کیے۔ لیکن کسی طرح بات نہیں بنی۔

پھر کہیں جا کر خیال آیا کہ کسی اور براؤزر سے کوشش کی جائے۔ :) :)
 
سر جی محفل تھانے میں رپٹ کیوں نہیں کرائی وقت پر آپ نے :idontknow:
تھانے سے زیادہ آجکل سول ڈیفنس اکیڈمی کے چکر لگ رہے ہیں ۔ ایسے میں تھوڑا وقت کی قلت ہوتی ہے ۔ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ کتابیں تو آن لائن کا وقت کافی کم مل پاتا ہے ۔ موبائل ڈیٹا سے سائٹ کا ایکسس نہیں ملتا تو پھر تھوڑا آسان نہیں رہتا
 
جاسمن

لائبریرین
میں تو اس وجہ سے محفل سے لا تعلق بھی رہا کہ وقت ویسے ہی کم ہوتا ہے، سو محفل پر آنے کی کوشش جب جب کرتا تھا تو براؤزر آگے ہی نہیں بڑھتا تھا۔ پہلے پہل حکومت کو کوسا کہ انہوں نے انٹرنیٹ کا بیڑا غرق کر دیا۔ پھر موبائل آپریٹرز کو الزام دیا۔ پھر ہسٹری اُڑائی، کیشے ڈیلیٹ کیے۔ لیکن کسی طرح بات نہیں بنی۔

پھر کہیں جا کر خیال آیا کہ کسی اور براؤزر سے کوشش کی جائے۔ :) :)
کم و بیش یہی کچھ میں نے کیا۔ :)
 
Top