کسی اور براوز میں یہ دھاگہ کھول کر دیکھیں ۔جب دوسروں کو نظر آ گئی ہیں تو آپ کو بھی دکھنی چاہیں۔مجھے نظر نہیں آ رہی۔۔
بہت شکریہ زیک صاحب آپ کی ریپلائی کا ۔اب نظر آ رہی ہیں۔
یہ تو آپ کی محبت ہے ۔ورنہ ہمیں تو پیپر ٹھیک سے دینے نہیں آتے یہاں کیسے ٹھیک لکھ سکتے ہیں ۔بالکل نظر آرہی ہیں۔ تصاویر تو خیر قابل تعریف ہیں ہی لیکن آپکے تبصرہ جات بھی نہایت 'دل کِھچ' ہیں۔
خوش رہیں، جزاک اللہ!
بہت اچھی تصاویر ہیں۔
بہت خوب تصاویر ہیں ساقی بھائی ۔۔۔ ۔!
آپ کے خیالات بھی خوب ہیں۔
خوش رہیے۔
کیا لائبریری کی ہر الماری پر تالہ پڑا ہے؟
دلچسپجی ہاں ۔۔۔ ۔ جس کو جو کتاب چاہیے ہوتی ہے لائبریرین سے چابی لے کر نکال لیتا ہے۔
ٹیگ کرنے کا شکریہ، جناب۔
اچھی خاصی لائبریری لگتی ہے۔ اب پتہ نہیں ممبران اور یہاں کا دورہ کرنے والوں کی کتنی تعداد ہے۔ کیا کوئی فیس وغیرہ بھی ہے؟
پبلک لائبریری اور فیس؟جی ہاں آٹھ سے دس ہزار کتابیں ہوں گی۔(میرا اندازہ)چونکہ گجرات میں یہ واحد پبلک لائبریری ہے(میری معلومات کی حد تک)ارد گرد کے دیہات اور سارے شہر کی آبادی سے اندازہ لگا لیں کہ ممبران کتنے ہوں گے۔ کبھی کبھی تو مطلوبہ کتابیں چھے چھے مہینے نہیں ملتیں ادھر آتی ہیں ادھر ایشو ہو جاتی ہیں ۔
چھے سو روپیہ سکیورٹی فیس ہے ۔ اور ساٹھ روپے کارڈ فیس۔ایک کارڈ پر تیس تک کتابیں پڑھی جاسکتی ہیں پھر ساٹھ روپے کا نیا بنوا لیں۔ ایک کتاب آپ دس دن پاس رکھ سکتے ہیں ۔ دس دن کے بعد یومیہ ایک روپیہ جرمانہ۔ جب ممبر شپ کینسل کروائیں تو سکیورٹی فیس واپس مل جاتی ہے۔