موبائل فون کی معلومات کے لیئے ایک بلاگ

موبائل دور جدید کی ایک ایسی ضرورت ہے جو زندگی کا حصہ بن چکی ہے ، آج کے اس جدید دور میں موبائل فون نے جہاں کئی سہولتیں فراہم کی ہیں وہیں اپنی اہمیت سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا ہے ۔ یہ بلاگ اسے سلسلے میں بنایا گیا ہے تاکہ آپ کو موبائل فون اور ان کی قیمتوں کے بارے میں اپنی قومی زبان اردو میں جاننے کا موقعہ مل سکے کیونکہ موبائل فون کے بارے میں معلومات انٹرنیٹ پر انگریزی ہی میں مہیا کی جاتی ہیں ۔ اس لیئے کافی لوگوں کو انگریزی سمجھنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے لہٰذا آپ اس بلاگ پر آنے والے نئے موبائل فون کی قیمتوں کے بارے میں آسانی کے ساتھ جان سکتے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ ہماری یہ چھوٹی سی کوشش آپ کو ضرور پسند آئے گی ، اور آپ ہماری اس کاوش کو پسند کریں گے ۔
اس بارے میں بلاگ پر اپنی رائے ضرور دیں ۔

بلاگ کا پتہ :-
پاک اردو موبائل

تعارف کا صفحہ :-
تعارف | پاک اردو موبائل

شکریہ
 
زلفی شاہ

لائبریرین
بہت ہی خوبصورت اور شاندار کام کیا ہے۔ آپ اس کام کے لئے صد مبارک کے لائق ہیں۔مولیٰ آباد وشاد رکھے۔
 
میر انیس

لائبریرین
واقعی اسکی ضرورت تھی بلال صاحب آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے میری طرح اور بہت سے لوگ مستفید ہوسکیں گے
 
شمشاد

لائبریرین
چائنا کے سیل فونز نے انہیر مچایا ہوا ہے، ویسے یہ چلتے بھی ہیں؟ میرا مطلب ہے کہ دو چار سال نکال جاتے ہیں؟ ان کی کارکردگی کیسی ہے؟
 
زلفی شاہ

لائبریرین
آج کل سمجھیں موبائل مفت کے برابر ہی ہیں چائنا کا ہی لے لیں :rollingonthefloor:
مفت میں ملتے ہیں تو ایک ہزار بھیج دیں میں دوکان کھول لوں گا۔ ہا ہا ہا۔ اچھا مذاق سے ہٹ کر مشورہ دیں۔ اگر چائنہ موبائل کی دوکان کسی چھوٹے شہر میں شروع کرنی ہوتو کس شہر اور کس مارکیٹ سے خریداری بہتر رہے گی۔
 
چائنا کے سیل فونز نے انہیر مچایا ہوا ہے، ویسے یہ چلتے بھی ہیں؟ میرا مطلب ہے کہ دو چار سال نکال جاتے ہیں؟ ان کی کارکردگی کیسی ہے؟
آپ دو چار سال کی بات کر رہے ہیں اللہ کا نام لے کر خریدیں دس سال کام کریں گے لیکن اگر ایک دفعہ خراب ہوجائیں تو بے کار ہیں
 
مفت میں ملتے ہیں تو ایک ہزار بھیج دیں میں دوکان کھول لوں گا۔ ہا ہا ہا۔ اچھا مذاق سے ہٹ کر مشورہ دیں۔ اگر چائنہ موبائل کی دوکان کسی چھوٹے شہر میں شروع کرنی ہوتو کس شہر اور کس مارکیٹ سے خریداری بہتر رہے گی۔
چائنا کے موبائل کی دکان کسی کچی آبادی میں کھولیں تو زیادہ بہتر ہوگا
 
شمشاد

لائبریرین
میرے پاس چائنا کا موبائل ہے G-TIDE، کئی سالوں سے استعمال کر رہا ہوں۔
اس سے پہلے بھی چائنا کا ہی تھا، میری غلطی سے اس کی سکرین ٹوٹ گئی تھی، وہ بھی G-Tideکا ہی تھا اور بہت اچھا چل رہا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
کچی آبادی کیا مطلب؟ میں سیریس آپ سے مشورہ مانگ رہا ہوں۔ اپنے تجربہ کی روشنی میں صحیح راہنمائی فرمائیں۔

کچی آبادی سے جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں، ان کا مطلب ایسے علاقے سے ہے جہاں پر غریب غربا کی آبادی زیادہ ہو۔
 
شمشاد بھائی میں نے ان سے خریدنے سے متعلق سوال کیا ہے ؟ مگر انہوں نے جواب بیچنے سے متعلق دیا ہے۔
جناب آپ نے دونوں سے متعلق سوال کیا ہے ، کچی آبادی سے مراد غریب علاقے ہی ہیں ، اور خریدنے کے بارے میں آپ اپنا شہر تو بتائیں جناب ۔۔ لیکن مجھے اتنا زیادہ کوئی تجربہ نہیں ہے ، کیونکہ میری کوئی بھی دکان نہیں موبائل فون وغیرہ کے بارے میں ۔۔
خریدنے کے بارے میں بہتر ہے کہ آپ کمپنی سے حاصل کریں نہیں تو شہر کی مشہور مارکیٹ سے تصدیق شدہ نیا موبائل خریدیں ، اور آخری حل نکالیں کہ آن لائن انٹرنیٹ کے ذریعے کسی مشہور ویب سائٹ سے خرید لیں ۔
 
آن لائن انٹر نیٹ کے ذریعے سے چائنہ کا موبائل خریدنے کی سہولت موجود ہے کیا اور کیا انٹرنیٹ کے ذریعے قیمتوں میں تو گڑ بڑ نہیں کرتی کمپنیاں، آن لائن خریداری سے ورانٹی کا حصول کس طرح ممکن ہوگا۔
 
Top