موبائل فون کے ذریعے پیغامات میں تصویر شامل کرنے کا طریقہ ویڈیو ٹیوٹوریل

محمد وارث

لائبریرین
آپ "اینڈرائڈ گرو" جو ٹھہریں۔ :)
یہ تو درست ہے کہ حمیرا صاحبہ "گرو" ہیں لیکن میرے خیال میں زیادہ تر یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ آپ کون سا ڈیوائس زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ میں چونکہ دفتر اور گھر دونوں‌میں لیپ ٹاپ اور پی سی ہی زیادہ استعمال کرتا ہوں اس لیے میرے مراسلے فون میں سے نہیں ہیں جو زیادہ فون استعمال کرتے ہیں وہ فون سے پوسٹ کرتے ہیں۔

ویسے دفتر میں تو کمپیوٹر استعمال کرنا کاروباری مجبوری ہے لیکن گھر میں بھی میری مجبوری ہے۔ کمپیوٹر میں چاہے چوبیس گھنٹے استعمال کروں بیوی کچھ بھی نہیں کہتی لیکن یونہی وہ فون میرے ہاتھ میں دیکھتی ہے وہ سمجھتی ہے میں‌ اس کے جملہ حقوق کسی اور کو تفویض کرنے والا ہوں۔ اللہ اللہ نہ جانے وہ کس زمانے میں رہتی ہے :)
 
Top