موت سے کس کو رستگاری ہے ۔۔۔ ایک خوش نصیب کی موت

مغزل

محفلین
موت سے کس کو رستگاری ہے
ایک خوش نصیب کی موت

یہ دیڈیو ایک مسجد میں کلوز سرکٹ کیمرے سے لی گئی ہے
جس میں ایک بندہء خدا اپنے رب کے حضور
سر بسجود ہونے کے بعد جان ، جانِ آفریں کے سپرد کردیتا ہے ۔
سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
 
حماد

محفلین
میرا خیال ہے کہ مجموعی طور پر اعمال و افعال اہم ہوتے ہیں . ورنہ جب کوئی مرنے لگے وہ فورا سجدے میں چلا جائے تاکہ کم از کم لوگ تو واہ واہ کریں ، کہ کیا "خوش نصیبی والی موت" ہے .
اور ویسے بھی وہ دنیا سے دور اور الله کے قریب تو جا ہی رہا ہے .
 
میم نون

محفلین
یہ تو آپ پر منحصر کرتا ہے کہ آپ دنیا کی واہ واہ چاہتے ہیں یا آخرت کی۔

اور موت کا تو کسی کو بھی پتہ نہیں ہوتا اور اگر آپ سجدے میں موت چاہتے ہیں تو آپکو زیادہ سے زیادہ سجدہ میں رہنا ہوگا۔

اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں نماز قائم کرنے اور صحیع طریقے پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہماری موت کلمہ حق پرہو، اور جب ہماری موت آئے تو ہم اللہ کو یاد کر رہے ہوں۔ آمین۔
 
اللہ اكبر ! كس قدر خوش نصيبی ہے ،
اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں نماز قائم کرنے اور صحیع طریقے پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہماری موت کلمہ حق پرہو، اور جب ہماری موت آئے تو ہم اللہ کو یاد کر رہے ہوں۔ آمین۔
آمين يا رب العالمين !
 
بلاشبہ سجدے کی حالت میں روح کا قبض کیا جانا ایک سعادت ہے اور ایک اچھی موت کی علامت ہے۔۔۔اسی طرح عین موت کے وقت کلمے کا ذکر یا رسولِ پاک کاذکر۔۔کیا کہنے۔ ذیل کی ویڈیو میں بھی ایک ایسے خوش قسمت انسان کے آخری لمحات ہیں۔۔سبحان اللہ مبارکاّ و مشرفاّ
 
میرا خیال ہے کہ مجموعی طور پر اعمال و افعال اہم ہوتے ہیں . ورنہ جب کوئی مرنے لگے وہ فورا سجدے میں چلا جائے تاکہ کم از کم لوگ تو واہ واہ کریں ، کہ کیا "خوش نصیبی والی موت" ہے .
اور ویسے بھی وہ دنیا سے دور اور الله کے قریب تو جا ہی رہا ہے .
موت كے وقت ڈرامے بازيوں كى طاقت وقوت ہوتى تومرزا قاديانى واش روم ميں نہ مرتا ۔كوئى روحانى ڈراما سٹيج كر كے مرتا ۔
 
کاشفی

محفلین
سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
موت سے کس کو رستگاری ہے
آج وہ، کل ہماری باری ہے
(شوق لکھنوی)
 
Top