مودی نے رافیل سودے میں ملک کو دیادھوکہ :راہل

جاسم محمد

محفلین
مودی نے رافیل سودے میں ملک کو دیادھوکہ :راہل
2018_9$largeimg21_Sep_2018_230839087.jpg

نئی دہلی ،21ستمبر(یواین آئی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر رافیل سودامعاملہ میں ملک کے ساتھ دھوکہ دینے اور فوجیوں کے خون کی بے حرمتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ فرانس کے سابق صدر نےانکشاف کردیاہے کہ رافیل جنگی طیارہ سودے میں انھوں نے (مسٹر مودی)خاموشی سے اپنے چہیتے دوالیہ صنعتکار کو کیسے فائدہ پہنچایاہے ۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئیٹ کیا،’’وزیراعظم نے خاموشی سے رافیل جنگی طیارے کا سوداکیاہے اور اسے تبدیل کیاہے ۔فرانسوااولاند کا شکریہ جن کے انکشاف سے ہمیں اب پتہ چلاکہ انھوں نے ذاتی طورپر اربوں ڈالر کا ٹھیکہ دوالیہ ہوچکے انل امبانی کودیا۔وزیراعطم نے ملک کو دھوکہ دیاہے ۔انھوں نے فوجیوں کے خون کی بے حرمتی کی ہے ۔ ‘‘
واضح رہے کہ فرانسیسی ویپ سائٹ ’میڈیا پارٹ ‘میں شائع ایک رپورٹ میں مسٹر اولاند کے حوالہ سے کہاگیاہے کہ رافیل سودے کے لیئے ہندستان کی طرف سے ہی ریلائنس کے نام کی تجویز پیش کی گئ تھی اور طیارہ بنانے والی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے پاس ریلائنس کے علاوہ کوئی متبادل نہیں تھا۔مسٹر اولاند نے الزام لگایاہے کہ اس سودے میں ہندستانی صنعتکار انل امبانی کی ریلانئس ڈیفنس انڈسٹریز کے نام کی تجویز حکومت ہند کی طرف سے ہی پیش کی گئ تھی ۔
یواین آئی۔ایف
 
جاسم محمد

محفلین
عجیب کرپشن کی غضب کہانی۔ مودی کے یار پاکستان میں پھنسے ہیں۔ مودی بھارت میں پھنس گئے۔ سوچنے کی بات یہ ہے اگر مغربی ممالک کے سربراہان اپنا منہ نہ کھولیں یا ان کے صحافی پاناما جیسی لیکس نہ کریں تو ہمارے دیسی سربراہان کی کرپشن و مالی ہیرپھیر کبھی بے نقاب نہ ہو۔
 
ربیع م

محفلین
زبردست
مودی سرکار کرپشن سیکنڈل میں پھنس رہی تھی لیکن مودی پلس ہماری مہربانی کی وجہ سے انڈین میڈیا کی توپوں کا رخ اب پاک بھارت کشیدگی کی جانب رہے گا.
انڈیا میں الیکشن مہم کیلئے اچھا ایندھن مل رہا ہے مودی سرکار کو
 
جاسم محمد

محفلین
؟؟؟ جس کا ملبہ پاک فوج پر ڈالا جا رہا ہے(کشمیر میں تین پولیس اہلکاروں کا اغوا اور قتل) وہ پاکستان نے نہیں کروایا۔ کشمیری خود ہی ان کے ظلم و بربریت سے تنگ آکر ایسی کاروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ پچھلے دو تین دن سے نیٹ پر ان کے مظالم اور تشدد کی ویڈیوز شول میڈیا پر وائرل ہیں۔ کوشش کریں مل جائیں گی۔
 
گندم. چنا
 
فلک شیر

محفلین
مودی جی تو یوگی آدمی ہیں ۔اکاؤنٹ میں کل 50،000 روپیہ ہے.... ایسے درویش صفت حکمران تھوڑی کرپشن کرتے ہیں. .. یہ فرانسیسی صدر آئی ایس آئی کا بندہ ہو گا لکھوا لیں مجھ سے
 
محمد وارث

لائبریرین
زبردست
مودی سرکار کرپشن سیکنڈل میں پھنس رہی تھی لیکن مودی پلس ہماری مہربانی کی وجہ سے انڈین میڈیا کی توپوں کا رخ اب پاک بھارت کشیدگی کی جانب رہے گا.
انڈیا میں الیکشن مہم کیلئے اچھا ایندھن مل رہا ہے مودی سرکار کو
آپ کی یہ باتیں صد فیصد درست ہیں سوائے "ہماری مہربانی" کے! براہِ مہربانی یہ بتائیں کہ اگر پاکستانی حکومت مذاکرات کی درخواست نہ بھیجتی تو کیا پھر مودی سرکار پاک بھارت کشیدگی کاراگ نہ الاپتی؟ یہ تو ہونا ہی ہے ہر صورت میں، یہ بھاج پا کی انتخابی سیاست ہے ہمیشہ سے۔
 
جاسم محمد

محفلین
براہِ مہربانی یہ بتائیں کہ اگر پاکستانی حکومت مذاکرات کی درخواست نہ بھیجتی تو کیا پھر مودی سرکار پاک بھارت کشیدگی کاراگ نہ الاپتی؟
جی ہاں البتہ اب کی بار تبدیلی یہ آئی کہ جناب عمران خان صاحب نے امن کیلئے پہل کی اور اس کے جواب میں بھارتی ترجمان کا تلخ جملہ اور آج آرمی چیف کی دھمکی پوری دنیا کو دکھا گیا کہ اصل مسئلہ کہاں ہے۔
 
جی ہاں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ "پہل" جناب سے کروائی گئی ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ موصوف کو اس پہل کے لیے "ٹریپ" کیا گیا ہو کہ ہو سکتا ہے انصافی سرکار کو اس میں اپنا سیاسی مایلیج نظر آ رہا ہو جب کہ مودی سرکار اپنا سیاسی مایلیج بلاشبہ حاصل کر گئی!
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
؟؟؟ جس کا ملبہ پاک فوج پر ڈالا جا رہا ہے(کشمیر میں تین پولیس اہلکاروں کا اغوا اور قتل) وہ پاکستان نے نہیں کروایا۔ کشمیری خود ہی ان کے ظلم و بربریت سے تنگ آکر ایسی کاروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ پچھلے دو تین دن سے نیٹ پر ان کے مظالم اور تشدد کی ویڈیوز شول میڈیا پر وائرل ہیں۔ کوشش کریں مل جائیں گی۔
میرا خیال ہے ربیع م کا اشارہ عمران خان کی ذاتی ٹویٹ کی طرف ہے جس میں انہوں نے انڈین سرکار کو چھوٹے آدمی سے تشبیہہ دی ہے. اس طرح کی ٹویٹ کے بعد وہاں کی سرکار عوام میں ایک مخصوص جنگی سیاسی چورن بہت اچھے سے بیچ سکتی ہے جس سے حالیہ کرپشن سکینڈل پر توجہ میں خاطر خواہ کمی آ سکتی ہے.
 
ربیع م

محفلین
آپ کی یہ باتیں صد فیصد درست ہیں سوائے "ہماری مہربانی" کے! براہِ مہربانی یہ بتائیں کہ اگر پاکستانی حکومت مذاکرات کی درخواست نہ بھیجتی تو کیا پھر مودی سرکار پاک بھارت کشیدگی کاراگ نہ الاپتی؟ یہ تو ہونا ہی ہے ہر صورت میں، یہ بھاج پا کی انتخابی سیاست ہے ہمیشہ سے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کوئی ایسا معاملہ تو ہے نہیں کہ ایک ہمسایہ اٹھ کر دوسرے ہمسائے کے دروازے پر دستک دے کر کہے کہ یار ذرا باہر آنا تھوڑی بات کرنی ہے.
ظاہر ہے جب تک اس کیلئے ماحول سازگار نہ ہو باضابطہ طور پر پیش رفت نہیں کی جاتی، اب صورتحال یہ ہے کہ کشمیر میں حالیہ دنوں میں انڈین سرکار کی جانب سے ظلم عروج پر ہے ہمیں اس کی مذمت کی تو توفیق نہ ہوئی اور مذاکرات کے سلسلے میں وزیر اعظم صاحب پہلے بھی ایک بار سبکی اٹھا چکے ہیں.
ایسے موقع پر ایک کمینے دشمن کو خط لکھ کر مذاکرات کی درخواست کرنا گویا بچھنے کے مترادف ہے اور ہندوستان سرکار نے اسے خوب کیش کروایا.
اور ہندوستان سے مذاکرات کا عمل اتنا سہل بھی نہیں جتنی موجودہ حکومت سمجھے بیٹھی ہے سبھی واقفان حال جانتے ہیں کہ ان کا سب سے پہلا مطالبہ کیا ہوتا ہے اور ہماری بادشاہ گر قوتوں کا اس مطالبے کے جواب میں ردعمل کیا ہوتا ہے
اور بعد کی صورتحال واضح ہے...
 
آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
ربیع م بھائی! کھونے والے کو ہی ہمیشہ کوشش کرنی ہوگی۔ اسے سبکی بھی اٹھانی ہے۔ گرنا ہے ، پھر اٹھنا ہے، پہل کرنی ہے۔ نہ ہمت ہارنی ہے نہ مایوس ہونا ہے یہاں تک کہ اسے اپنا حق مل جائے۔
 
ربیع م

محفلین
ربیع م بھائی! کھونے والے کو ہی ہمیشہ کوشش کرنی ہوگی۔ اسے سبکی بھی اٹھانی ہے۔ گرنا ہے ، پھر اٹھنا ہے، پہل کرنی ہے۔ نہ ہمت ہارنی ہے نہ مایوس ہونا ہے یہاں تک کہ اسے اپنا حق مل جائے۔
یعنی ہمیں شکست خوردہ ذہنیت کے ساتھ بات کرنا ہو گی؟ اس کی بالادستی تسلیم کر کے؟
 
م حمزہ

محفلین
یعنی ہمیں شکست خوردہ ذہنیت کے ساتھ بات کرنا ہو گی؟ اس کی بالادستی تسلیم کر کے؟
بالکل نہیں۔ لیکن کیا یہ حقیت نہیں کہ ایک فریق کا حق مارا گیا ہے اور دوسرا قابض ہے؟ اب جس کا حق مارا گیا ہو اسے اپنا حق واپس لینے کی جدو جہد کرنی ہے۔ قابض فریق لاکھ بہانے بنائے گا نا آپ سے نا ملنے کے؟ اگر وہ آپ سے صرف ملتا ہی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ کم سے کم وہ آپ کا حق تسلیم کرتا ہے۔ اسلئے لازماً وہ آپ سے کترا کے نکلنے کی کوشش گریگا۔ اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ چلئے جانے دیجئے وہ بات کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ہم بھی اس سے بات نہیں کرتے۔ اگر آپ اس سےبات کرنے کی انتھک کوشش نہیں کریں گے تو خسارے میں آپ ہی رہیں گے نا۔ یا پھر دوسری صورت یہ ہے کہ آپ اپنا حق چھین لیں۔ جو آج تک ممکن نہ ہوسکا۔ اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ کھونے والاجب تک کامیاب نا ہو اسے سامنے والے سے مرعوب ہوکر یا مایوس ہوکر قطع کلامی کا رویہ نہیں اپنانا چاہئے۔
 
آخری تدوین:

ربیع م

محفلین
بالکل نہیں۔ لیکن کیا یہ حقیت نہیں کہ ایک فریق کا حق مارا گیا ہے اور دوسرا قابض ہے؟ اب جس کا حق مارا گیا ہو اسے اپنا حق واپس لینے کی جدو جہد کرنی ہے۔ قابض فریق لاکھ بہانے بنائے گا نا آپ سے نا ملنے کے؟ اگر وہ آپ سے صرف ملتا ہی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ کم سے کم وہ آپ کا حق تسلیم کرتا ہے۔ اسلئے لازماً وہ آپ سے کترا کے نکلنے کی کوشش گریگا۔ اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ چلئے جانے دیجئے وہ بات کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ہم بھی اس سے بات نہیں کرتے۔ اگر آپ اس سےبات کرنے کی انتھک کوشش نہیں کریں گے تو خسارے میں آپ ہی رہیں گے نا۔ یا پھر دوسرا صورت یہ ہے کہ آپ اپنا حق چھین لیں۔ جو آج تک ممکن نہ ہوسکا۔ اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ کھونے والاجب تک کامیاب نا ہو اسے سامنے والے سے مرعوب ہوکر یا مایوس ہوکر قطی کلامی کا رویہ نہیں اپنانا چاہئے۔
یہی تو مسئلہ ہے کہ چھنے ہوئے حق پر ہمارے حکمرانوں کو بات کرتے ہوئے موت پڑتی ہے اور یہ محض موجودہ حکومت کی ہی بات نہیں ہے سابق تمام حکومتوں میں یہی ہوتا رہا ہے.
چاہے نواز شریف کی حکومت ہو یا اس سے پہلے پیپلز پارٹی اور اس سے پہلے مشرف کی حکومت.
ہم اپنوں پر ہونے والے ظلم کے بارے میں لب کشائی کرنے سے خوفزدہ رہتے ہیں، محض دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں نیچے دب کر
اور ہمیشہ بیچ چوراہے میں اپنے مظلوم بھائیوں کو چھوڑا ہے
 
صحیح فرمایا آپ نے۔ ایسی صورتحال ایمان کی کمزوری ، ماضی کے تلخ تجربات کی فراموشی اور حقائق سے چشم پوشی کی غماض ہے۔ غاصب اور مظلوم کے درمیان دوستانہ تعلقات ہو ہی نہیں سکتے۔ سامنے والے سے نظریں ملاکر بات کرنے سے ہی آپ کی عزت برقرار رہ سکتی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہی تو مسئلہ ہے کہ چھنے ہوئے حق پر ہمارے حکمرانوں کو بات کرتے ہوئے موت پڑتی ہے
بات کرنے سے کیا تبدیلی آجائے گی؟ پوری دنیا فلسطینیوں کی حق تلفی پر مسلسل اجلاسات، جلسہ، جلوس، قراردادیں پاس کر رہی ہے۔ سب مل کر بھی اسرائیل کا بال بیکا نہ کر سکے۔ الٹا اس قسم کی حرکتوں سے فلسطینیوں پر مظالم بڑھا دیئے جاتے ہیں۔
یہودی جینس آئنسٹائن نے کہا تھاحماقت کی تعریف یہ ہےکہ ایک جیسا عمل بار بار دہرا کر مختلف نتائج کی تمنا کرنا۔
بھارت نے ماضی میں پاکستان سے جو مذاکرات کئے انہیں اس میں سے سوائے دہشت گردی اور ناحق اموات کے کچھ نہیں ملا۔ اب پاکستان مذاکرات کی پیشکش کر رہاہے اور وہ کتراتے ہیں۔ ان کا حق ہے وہ اس وقت مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ جب وہ کمزو ر تھے واجپائی خود چل کر امن مذاکرات کے لئے لاہور آئے۔ اس دوران ہم لوگ کارگل سر کر رہے تھے۔ پھر مودی جی دوبارہ لاہور آئے اور ہمارے لوگوں نے پٹھان کوٹ کر دیا۔ پھر بھی سارا قصور انڈیا کا ہے کہ وہ حق تلفی کرتا ہے۔ حد ہے ویسے !
 
I
:)
 
Top