جاسم محمد
محفلین
مودی نے رافیل سودے میں ملک کو دیادھوکہ :راہل
نئی دہلی ،21ستمبر(یواین آئی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر رافیل سودامعاملہ میں ملک کے ساتھ دھوکہ دینے اور فوجیوں کے خون کی بے حرمتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ فرانس کے سابق صدر نےانکشاف کردیاہے کہ رافیل جنگی طیارہ سودے میں انھوں نے (مسٹر مودی)خاموشی سے اپنے چہیتے دوالیہ صنعتکار کو کیسے فائدہ پہنچایاہے ۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئیٹ کیا،’’وزیراعظم نے خاموشی سے رافیل جنگی طیارے کا سوداکیاہے اور اسے تبدیل کیاہے ۔فرانسوااولاند کا شکریہ جن کے انکشاف سے ہمیں اب پتہ چلاکہ انھوں نے ذاتی طورپر اربوں ڈالر کا ٹھیکہ دوالیہ ہوچکے انل امبانی کودیا۔وزیراعطم نے ملک کو دھوکہ دیاہے ۔انھوں نے فوجیوں کے خون کی بے حرمتی کی ہے ۔ ‘‘
واضح رہے کہ فرانسیسی ویپ سائٹ ’میڈیا پارٹ ‘میں شائع ایک رپورٹ میں مسٹر اولاند کے حوالہ سے کہاگیاہے کہ رافیل سودے کے لیئے ہندستان کی طرف سے ہی ریلائنس کے نام کی تجویز پیش کی گئ تھی اور طیارہ بنانے والی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے پاس ریلائنس کے علاوہ کوئی متبادل نہیں تھا۔مسٹر اولاند نے الزام لگایاہے کہ اس سودے میں ہندستانی صنعتکار انل امبانی کی ریلانئس ڈیفنس انڈسٹریز کے نام کی تجویز حکومت ہند کی طرف سے ہی پیش کی گئ تھی ۔
یواین آئی۔ایف