موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آپ سبکو متنبہ کیا جاتا ہے کہ جب تک یہاں بارش نہیں ہو جاتی، محفل میں بارش کا ذکر کرنا ممنوع ہے۔ :blush:

بارش کا ذکر کر کر کے ہمیں ستائیں نہیں۔
 
زونی

محفلین
ہم تو کریں گے ذکر کیوں کہ اس وقت یہاں ہلکی ہلکی بارش ہو رہی ھے ، آدھی رات کو پکوڑوں کا موڈ ہو رہا ھے :-P
 
کراچی میں بھی مغرب سے پہلے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
عجیب بات یہ ہے کہ میں جب رات 9 بجے گلستان جوہر میں اپنے آفس سے نکلا تو وہاں بہت ہلکی بارش ہوٕئی تھی مگر یہاں عزیزآباد پہنچ کر پتا چلا کہ اچھی خاصی بارش ہوئی ہے اور ابھی تک پھوار پڑ رہی ہے۔
اندر کا موسم بھی باہر کی طرح سوہانا ہے۔الحمدللہ
 
شمشاد

لائبریرین
تو پھر نہ ہی کھاؤ تو اچھا ہے۔ ویسے بھی ابھی موڈ ہی ہو رہا ہے ناں، کھانے کے لیے بنے تو نہیں ناں۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں کھیر کھا رہا ہوں، ڈبل روٹی کی اور یہ بالکل بھی ٹیڑھی کھیر نہیں ہے۔ کھانی ہے تو آ جاؤ۔
 
شمشاد

لائبریرین
تمہاری بھابھی بناتی ہیں۔ بہت لذیذ ہوتی ہے۔ ان سے ترکیب پوچھ کر کچن کارنر میں لکھ دوں گا۔
 
فہیم

لائبریرین
باہر کا موسم
ٹھنڈی ہوائیں روح کو تازگی مہیا کررہی ہیں۔
ہلکی ہلکی پھوار چہرے کو یوں چھوتے ہوئے گزر رہی ہے جیسے نازک نازک ہاتھ گالوں کو سہلاتے ہوئے نکل جاتے ہیں۔
کبھی کبھی یہ ہلکی پھوار تیز بارش میں بھی تبدیل ہورہی ہے۔

اندر کے موسم کا کچھ اندازہ ہی نہیں کہ ابھی کیا ہے:rolleyes:
 
بس ہلکی ہلکی پھوار تک ہی رہیے گا، اگر کہیں تیز بارش ہو گئی تو کون سے ہاتھ ہوں گے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top