بھائی میں صبح ساڑھے سات بجے گھر سے نکلتا ہوں اور اس وقت کافی ٹھنڈ ہوتی ہے ہاں جب سورج چڑھ آتا ہے تو موسم معمول پر آ جاتا ہے۔نہیں بھائی اتنی بھی سردی نہیں تھی
2 تین دن سے بہت سردی ہے بہت ٹھنڈی ہوایئں چل رہی ہیں یخخخخخ قسم کی۔۔۔۔اند بھی سردی سردی سی ہی ہے
سنیچر کی شام آیا تھا میں وہاں، خالہ کے گھر پر۔ ملاقات کا ارادہ تھا بلکہ سوچا تھا کہ شعیب بھائی کو بھی بلاؤں گا لیکن سردی کے مارے گھر ہی میں دبک کر بیٹھا رہا۔ کل شام واپس آیا۔ایک دو روز سے کراچی میں ٹھیک ٹھاک ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔
کل (اتوار کی) صبح فجر بعد میں اور اہلیہ ٹہلنے کے لیے نکلے تو کافی ٹھنڈ تھی لیکن آج صبح تو بہت ہی زیادہ تھی۔ مجھے معلوم ہے کہ درجہ حرارت 10 سے نیچے نہیں آیا ہوگا لیکن کراچی والوں کے لیے تو یہ بھی بہت ہے۔
کمال ہے یار ۔۔۔۔ جب محلے میں آ ہی گئے تھے تو ایک گلی چھوڑ کر آنے میں کیا ہو جاتا؟سنیچر کی شام آیا تھا میں وہاں، خالہ کے گھر پر۔ ملاقات کا ارادہ تھا بلکہ سوچا تھا کہ شعیب بھائی کو بھی بلاؤں گا لیکن سردی کے مارے گھر ہی میں دبک کر بیٹھا رہا۔ کل شام واپس آیا۔