موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
موسم ابر آلود ھے، ہلکی ہلکی بارش اور ٹھنڈ ھے پر اتنی نہیں۔ درجہ حرارت صفر۔ اندر کا موسم بھی قدرے بہتر اور پُر سکون۔
 

شمشاد

لائبریرین
جب ہوا ٹھنڈی ہے تو سردی بھی ہو گی، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہوا ٹھنڈی ہو اور سردی نہ ہو؟
 

سارہ خان

محفلین
ہوا ٹھنڈی تھی نہ شمشاد بھائی سرد نہیں تھی ۔۔۔۔

ویسے جنوری میں بھی کراچی میں سردی نہیں ہے ۔۔ پچھلے دو سال تو دسمبر سے ہی ا جاتی تھی سردی ۔۔ اس دفعہ پتا نہیں کیوں روٹھی ہوئی ہے ابھی تک ۔۔۔
 

زین

لائبریرین
ابھی تک کوئٹہ میں ٹھیک طرح سے سردی نہیں‌آئی ۔ صبر کریں جب کوئٹہ میں‌برف باری ہوجائے تو وہاں بھی کچھ سردی بھیج دینگے۔ :)

ویسے آج کوئٹہ میں مطلع صاف رہا اور درجہ حرارت بھی دو سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج موسم بہت خوشگوار تھا۔
اندر کاموسم بھی بہتر ہے
 

ملائکہ

محفلین
اچھا یہ بتاؤ جتنی ٹھنڈی امین صاحب کے ہاں ہے، اگر اتنی ٹھنڈی ہو جائے تو کیا ہو گا؟

اگر ویسی ہوا چلتی ہوتی تو ہمارے گھر ہمارے رہنے کا انداز اور اس کے علاوہ ہمارے جسم بھی اُس موسم کے مطابق ڈھل جاتے:):):) پھر اتنی سردی ہی نہ لگتی:):)
 

زونی

محفلین
باہر خاصی سردی ھے ، اندر معتدل!
لیکن یہ کیا یہاں آج سب کے اندر اتھل پتھل کیوں ہو رہی ھے :rolleyes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top