موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تعبیر

محفلین
ہماری طرف کافی دنوں سے سخت سردی ہے بلکہ یہاں پہلی بار اچھی خاصی برف باری بھی ہوئی اور آج بھی سردی ہے
 

زین

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ کیا جانیں ۔۔۔۔۔ میرے ہاتھ پاؤں گیلے تھے اور اب تک کیا برف نہیں بنوں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ تو بستر میں (گرم ہوکر) سورہی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر کوئٹہ کی برف کا مزہ لے رہی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ اور شمشاد بھائی آپ نے کہا تھا کہ کوئٹہ میں برف باری ہورہی ہے پر مہمان تو کہہ رہے تھے کہ پچھلے سال برف باری ہوئی تھی اس سال نہیں ہوئی ۔۔۔۔۔۔

لیکن زین نے تو کہا تھا کہ اس سال بھی کوئٹہ میں برف باری ہوئی ہے۔

بتایا تو تھا کہ برفباری ہوئی تھی لیکن اس کے فوری بعد بارش ہوگئی تو برف کہاں رہے گی پھر ۔

ویسے پہاڑوں‌پر کئی دنوں‌تک برف پڑی رہی۔
چند ہی کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہنہ اوڑک میں پہاڑوں پر زبردست برفباری ہوئی تھی۔ میرے پاس شاید تصویر بھی ہے ۔ میں ڈھونڈ کر یہاں‌لگاتا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ خیر کرے یہ اندر کیا اتھل پتھل ہو رہی ہے؟ کراچی میں پھوار کی وجہ سے تو نہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top