موسم کا حال-(2)!!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
شکریہ ملائکہ ورنہ یہاں کراچی کے کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو بارش سے ڈرتے ہیں۔۔۔ ;)

سارہ خان پر چوٹ کررہے ہو:grin:

ویسے میرے سے زیادہ بارش پسند نہیں ہونگے جناب:rolleyes:

ہونا یہ چاہیے کہ ایک دن کھل کر بارش اور ایک دن کھل کر دھوپ:rolleyes:
 
فہیم

لائبریرین
لیکن آج کی دھوپ میں تو چھبن تو نہیں ہے نہ ہی تپش زیادہ ہے۔

مجھے یہ دھوپ کافی مزیدار لگتی ہے:)
 
ابوشامل

محفلین
ابھی میری پیاس نہیں بجھی بارش کی۔ ایک ہفتہ تو اور ہو برسات
عمار کیا منہ کھول کر نہاتے ہو بارش میں؟؟؟ :grin::grin:

لیکن آج کی دھوپ میں تو چھبن تو نہیں ہے نہ ہی تپش زیادہ ہے۔

مجھے یہ دھوپ کافی مزیدار لگتی ہے
کمال ہے بھئی فہیم۔ تمہاری گرمی برداشت کرنے کی قوت کا اندازہ ہو رہا ہے مجھے :)
 
ابوشامل

محفلین
کیوں فہد بھائی کیا کچھ غلط کہہ گیا
یہاں دفتر میں باہر سے جتنے بھی افراد آ رہے ہیں وہ اسی بات کا رونا رو رہے ہیں کہ باہر بہت گرمی ہے۔ میں تو ڈر کے مارے باہر ہی نہیں نکل رہا صبح سے دفتر میں ہی ہوں۔ اب شام کو نکلوں گا تو دیکھوں گا کہ موسم کیسا ہے؟ :)
 
شام تک تو دھوپ ختم ہوجائے گی۔

ویسے آپ تو ماشاءاللہ سے لاہور گھوم پھر کے آئیں ہیں۔
وہاں تو یہاں سے زیادہ گرم موسم ہوتا ہے:rolleyes:
 
ابوشامل

محفلین
لاہور سے آئے ہوئے تو مجھے 6 ماہ ہو گئے :)
البتہ 20 دن قبل ناران اور بالاکوٹ سے آیا ہوں :) وہاں کا موسم ......... بس مت پوچھیں۔ واپس آنے کے بعد کراچی میں شدید بوریت ہو رہی ہے۔
 
سارہ خان پر چوٹ کررہے ہو:grin:
;) صحیح پہچانا۔
عمار کیا منہ کھول کر نہاتے ہو بارش میں؟؟؟ :grin::grin:

اگرچہ اس پیاس کا بارش میں منہ کھول کر نہانے سے تعلق نہیں ہے لیکن مجھے بارش میں منہ کھول کر نہانے میں بھی مزا آتا ہے۔ :)
 
فہیم

لائبریرین
لاہور سے آئے ہوئے تو مجھے 6 ماہ ہو گئے :)
البتہ 20 دن قبل ناران اور بالاکوٹ سے آیا ہوں :) وہاں کا موسم ......... بس مت پوچھیں۔ واپس آنے کے بعد کراچی میں شدید بوریت ہو رہی ہے۔

بوریت اور کراچی میں
شاید وہاں کا پرسکون ماحول دل کو بھاگیا ہے:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top