موسم کا حال-(2)!!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
یہاں موسم کافی خوشگوار ہے۔ مجھے امید ہے کہ آج یعنی جمعۃ الوداع کو ہلکی پھلکی پھوار پڑجائے گی ان شاء اللہ۔۔۔ یعنی رحمتِ خداوندی کی برسات!
 

شمشاد

لائبریرین
موسم یہاں قدرے بہتر ہوا ہے۔ پانی تو اب بھی نلکے میں گرم آ رہا ہے لیکن اتنا نہیں کہ پتی ڈالیں اور چائے بن جائے۔ چائے بنانے کے لیے چولہے پر مزید گرم کرنا پڑے گا۔
 

وجی

لائبریرین
آج کافی اچھا موسم رہا ویسے کئی دنوں سے کافی اچھی ہوا چل رہی تھی لیکن آج بادلوں کے آنے سے بہت اچھا موسم ہوگیا تھا امید ہے آگے بھی ایسا ہی موسم رہے گا
 

ماوراء

محفلین
اتنے دنوں کی سردی کے بعد آج سورج انکل نکلے تھے۔ اس لیے موسم اچھا تھا۔ موسمِ خزاں شروع ہو چکا ہے، اور سردی بھی بہت ہے۔
 

وجی

لائبریرین
یہاں کافی دنوں سے اچھا موسم ہے بادل آئے ہوئے ہیں لیکن مجال ہے تو ذرہ سا بھی پانی برساجائیں خیر انکی وجہ سے موسم تو اچھا ہوا ہے اور ہوا بھی اچھی چل رہی ہے
 

وجی

لائبریرین
پانی تو ابھی دن میں گرم ہی آتا ہے، لیکن اتنا نہیں کہ اب بھی تیمم کی ضرورت پڑے۔

شمشاد جی پھر تو جون جولائی میں گیس کی بچت ہوتی ہوگی
چائے کے لئے گرم پانی تو نلکو سے حاصل کر لیتے ہونگے ٹی بیگ ڈالی اور دودھ ڈالا اور چائے تیار
 

وجی

لائبریرین
اب تو عیداور عیدی کا موسم آگیا ہے اب چاہے جتنا بھی درجہ حرارت ہو عید کی بات ہی اور ہوتی ہے اور شمشاد جی کو چاند رات اور عید مبارک ہو
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top