موسم کا حال!

ماوراء

محفلین
پھر ایسا کرو کہ کچھ ہفتوں کے لیے یا تو میرے ساتھ موسم تبدیل کر لو یا جگہ۔

آگے روزے بھی آئے کھڑے، صرف دو ہفتے رہ گئے ہیں۔

شمشاد بھائی، ایک مسئلہ ہے کہ مجھ سے نہ تو زیادہ گرمی برداشت ہوتی ہے۔ اور نہ ہی بہت سردی۔ اب یہاں بہت سردی۔۔اور آپ کے ہاں بہت گرمی۔۔اب کیا کروں۔۔؟
 

ماوراء

محفلین
ہاہاہا۔ کاش کے ریفریجریٹر کے اندر اتنی جگہ ہوتی۔ تو میں شمشاد بھائی سے جگہ بھی بدلوا لیتی۔:grin:
لیکن کیا اس میں میز کرسی اور کمپیوٹر رکھنے کی جگہ ہے؟ ;)

ماوراء! ہمارے ہاں تو کم و بیش ہر وقت ہی درجہ حرارت پانچ سینٹی گریڈ سے کم رہتا ہے۔ لیکن صرف ریفریجریٹر کے اندر۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ریفریجیریٹر کے اندر درجہ حرارت کی بات میں نے نہیں فاتح نے کی تھی۔ ریفریجیریٹر کے اندر جگہ بدلنی ہے تو ان سے بدلو، مجھ سے نہیں۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی۔ جگہ تو آپ ہی بدلنے کا کہہ رہے تھے نا۔


ہمارے ہاں تو سخت سردی ہو گئی ہے۔ اور مجھے تو کچھ زیادہ ہی لگ رہی ہے۔ ابھی ابھی بہت تیز بارش ہوئی۔

rainingfa8.gif
 

ساجد

محفلین
صبح کے تین بج گئے ہیں اور نلکے سے اتنا گرم پانی آ رہا ہے کہ جیسے ابھی ابھی چولہے سے اُتارا گیا ہو۔
 
Top