موسم کا حال!

ساجد

محفلین
:( :mad: کمبخت گرمی کی وجہ سے آج کھڑکیاں کھول رکھی ہیں یہ چھوٹے چھوٹے کیڑے پتنگے کتنا ستا مارتے ہیں
zczcz.gif
آگے میں نے گھنٹہ لگا کر مار کر اڑائے ہیں اب پھر کوئی اس دیوار پر بیٹھا ہوا ہے تو کوئی الماری کے اوپر :( اور میں ہاتھ میں کوئی کتاب پکڑے انکے پیچھے پیچھے ۔ اب تو مجھے بھی چکر آنے لگے ہیں ۔ ۔
cry6.gif

ماشاءاللہ۔۔۔۔۔! آپ پنکھا چلا کر پریشان بیٹھی ہیں۔ اور یہاں اے سی والے کمرے میں بیٹھ کر بھی پسینہ آ رہا ہے۔
 
تیشہ

محفلین
جناب میں پتنگے مار مار پریشان جمع تھک رہی ہوں ۔ کھڑکیاں کھلی ہوئی ہیں اور باہر سے اڑُ اڑُ آرہے ہیں خود تو چین سے اک جگہ ٹکتے نہیں جیسے ہی میں شکاریوں کی طرح ہاتھ میں کتاب لئے انکو مارنے کو ہاتھ اٹاتی ہوں وہ اڑ چکے ہوتے ہیں پھر جدھر جدھر جاتے ہیں میری آنکھیں اور ہاتھ ادھر ادھر ۔ اب تو آنکھیں چکرا گئیں ہیں میری ۔ ، میں اس لئے پریشان ہورہی ہوں ۔ ورنہ گرمی ہے مگر پنکھا چل رہا ہے ابھی کچھ دیر میں باہر موسم بدل جانا ہے یہاں پل میں گرمی پل میں سردی ۔ ۔
 
کیا بات ہے ، ماوراء کے "ڈریم لینڈ" میں گرمی اور آپ کے "پرستان "میں پتنگے۔ لگتا ہے اب شاعروں اور ادیبوں کو ان اصلاحات کو نئے معانی دینا پڑیں گے۔:)
 
ماوراء

محفلین
lol۔ باجو، انھیں کتاب سے نہیں جوتی سے ماریں۔ تب مریں گے۔ اف، ہمارے گھر میں بھی ایک مکھی آ جائے تو پورا گھر ہل جاتا ہے۔lol
 
ساجد

محفلین
lol۔ باجو، انھیں کتاب سے نہیں جوتی سے ماریں۔ تب مریں گے۔ اف، ہمارے گھر میں بھی ایک مکھی آ جائے تو پورا گھر ہل جاتا ہے۔lol

ایک اور حل بھی ہے​
اپنے سٹیریو میں عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کا کیسٹ چلا دیں۔ یہ دُم دبا کر بھاگ جائیں گے۔​
:)
 
محمد وارث

لائبریرین
آج صبح سیالکوٹ میں بہت زیادہ بارش ہوئی، اتنی زیادہ کہ آفس میں عادی لیٹ آنے والوں کو بھی ایک "معقول" بہانہ مل گیا۔

۔
 
ماوراء

محفلین
گرمی گرمی۔۔۔۔کل سے ہمارے ہاں بھی 30 سینٹی گریڈ ہوا ہے۔ اور میں تو پنکھا بھی سٹور میں رکھ آئی ہوں۔ :(
 
حسن علوی

محفلین
سر منڈواتے ہی

سر منڈواتے ہی اولے تو نہیں البتہ شعلے ضرور پڑے:confused::confused:

یہاں کا موسم پچھلے دنوں کچھ ٹھیک تھا تو احباب کے ساتھ مل کر ہم نے بھی سے منڈوا دیا لیکن جس دن سے یہ کارخیر سر انجام دیا اسی دن سے بلا کی گرمی ھے۔
اب میرا کیا ہوگا کالیہ؟؟؟؟
 
حسن بھئی آج اسلام آباد کا موسم تو اچھا ہی رہا ۔

ناروے سے لے کر فن لینڈ تک بھی امید ہے موسم خوشگوار ہی ہوگا البتہ فاتح اور ساجد ضرور بلا کی گرمی کا شکار رہے ہوں گے ۔
 
ساجد

محفلین
حسن بھئی آج اسلام آباد کا موسم تو اچھا ہی رہا ۔

ناروے سے لے کر فن لینڈ تک بھی امید ہے موسم خوشگوار ہی ہوگا البتہ فاتح اور ساجد ضرور بلا کی گرمی کا شکار رہے ہوں گے ۔

جی ، محب صاحب ! آپ نے ٹھیک کہا ان دنوں میں یہاں کا درجہ حرارت 43 سے 48 ڈگری سیلسیس تک ہو جاتا ہے۔ آدھی رات کو بھی گھر سے باہر نکلیں تو آسمان سے تنور کی طرح حرارت آ رہی ہوتی ہے۔ اول تو ہوا بالکل تھم جاتی ہے اور اگر تھوڑی بہت چلے بھی تو گرمی سے کان جلنے لگتے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
جی محب صاحب آپ تو نجومی نکلے۔ آپ کا قیافہ بالکل درست تھا۔
ہمارے ہاں بھی تقریباً یہی عالم تھا جو ساجد صاحب کی سلطنت میں تھا۔
 
ماوراء

محفلین
آج لگتا ہے پاکستان میں اللہ کی خاص رحمت ہوئی ہے۔

ہمارے ہاں تو فنلینڈ (قیصرانی) والا ہی حال تھا۔ اور آج تو میں سارا دن کچن میں تھی۔ چولہے کی گرمی نے اور کام خراب کر دیا تھا۔ شکر ہے شام کو موسم ٹھنڈا ہو گیا جو کہ روز ہی ہو جاتا ہے۔
 
Top