موسم کا حال!

سارہ خان

محفلین
کراچی کا موسم دو دن اور راتوں کی مسلسل بارش کے بعد آج بہت خوشگوار ہے ۔۔۔ بادلوں سے جھانکتی دھوپ کی ہلکی ہلکی کرنیں بہت اچھی لگ رہی تھیں ۔۔:)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کل یہاں اسلامآباد موسم قدرے بہتر تھا مگر آج تو "انکل شمس" بہت غصے میں ہیں اف افففففففففف

اور ہم علوی برادران نجومی تو بالکل نہیں ہاں البتہ آجوو باجوو کیا ہو رہا ھے اس کی ہم کو بہم خبر ھے۔ سنا ھے با خبر لوگ ہی زندگی میں کامیب ہوا کرتے ہیں، تو لگایئے ایک نعرہ با آواز بلند۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

پاکستان زندہ باد
علوی پائندہ باد:)

یہ نعرہ میں صرف علوی کیوں ہے علوی برادران کیوں نہیں : )
 

سارہ خان

محفلین
صحیح کہا شگفتہ ۔۔ دو دن سے تو یہی لگ رہا تھا کہ بارش رکے گی بھی یا نہیں ۔۔ لیکن شکر آج نہیں ہوئی ۔۔ بارش تھوڑی دیر ہی اچھی لگتی ہے ۔۔ مسلسل بارش وہ بھی اتنی تیز ۔۔ اچھی نہیں لگتی ۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں ایک عربی اخبار " الریاض " کے نام سے نکلتا ہے۔ اس کے آخری صفحے پر ایک کارٹون چھپا ہے۔ کہ ایک آدمی سیخ پر چرغا لگا کر کھڑکی سے ہاتھ باہر نکال کر دھوپ میں پکا رہا ہے۔ آگے آپ خود ہی اندازہ لگا لیں کہ کتنی گرمی ہے؟
 

حسن علوی

محفلین
یہاں اس وقت شام کے کوئی پانچ بج رہے ہیں اور موسم انتہائی ٹینشن زدہ ھے کیوکہ دو دن بعد سے مجھ غریب کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں۔ تمام اہلیان سے التماس ہے کہ وہ ہم مساکینِ امتھانات کے لئے خصوصی دعا فرمائیں ورنہ گرج چمک کے ساتھ تیز آندھیوں کا بھی صریح اندیشہ ہے:(:(:(
 

ماوراء

محفلین
اور ہم علوی برادران نجومی تو بالکل نہیں ہاں البتہ آجوو باجوو کیا ہو رہا ھے اس کی ہم کو بہم خبر ھے۔ سنا ھے با خبر لوگ ہی زندگی میں کامیب ہوا کرتے ہیں، تو لگایئے ایک نعرہ با آواز بلند۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

پاکستان زندہ باد
علوی پائندہ باد:)
جی بالکل۔ تبھی تو علوی برادران کامیاب جا رہے ہیں۔:)
نعرے بھی کامیاب لوگ ہی لگائیں۔ ہم تو نہیں لگا رہے۔
 
Top