صحیح، لیکن کہاں سات سو اور کہاں ڈھائی سو؟ ویسے ہندوستان میں بکری کا گوشت اب بھی 320 روپئے کلو ہے بغیر ہڈی والا (ہڈی کا حیدر آباد میں 300 ہے، وہاں یہ الگ الگ ملتا ہے، آپ کی مرضی کے مطابق) اور مرغی کا روز بدلتا رہتا ہے، بہر حال زندہ مرغی 55 سے 80 روپئے کلو تک چل رہا تھا۔کم از کم حیدر آباد میں ہر طرح دستیاب ہے الگ الگ حساب سے، گرم پانی میں محض کھال اتار کر، کھال ادھیڑ کر، گوشت مع جلد کے، اور جلد اتار کے۔بغیر ہڈی اور ہڈی کے ساتھ۔